Tag: human trafficker

  • کشتی حادثے میں ملوث مطلوب انسانی اسمگلر مصر سے گرفتار

    کشتی حادثے میں ملوث مطلوب انسانی اسمگلر مصر سے گرفتار

    گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر کو مصر سے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انٹرپول کے ذریعے بڑی کارروائی کی ہے۔

    کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک میں مطلوب خطرناک انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کرلیا گیا

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عمران ٹونی سال 2023میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے،
    ملزم کو مصر سے گرفتارکرکے ضروری قانونی کارروائی کے بعد گجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کاحصہ ہے، ملزم سال2012سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا۔

    ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعےانسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا، ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم کیخلاف غیرقانونی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    مزید پڑھیں : مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں گزشتہ ماہ مارچ میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم اعجاز فیصل اشتہاری ہے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے

  • بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

    بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

    ایف آئی اے نے لاہور اور سیالکوٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی سے کا کہنا ہے کہ ملزمان  شہریوں سے ویزا فراڈ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم قمرالزمان بدنام زمانہ انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2023 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری سفیان کو جعلی دستاویز پر یونان بھجوانے کی کوشش کی، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/morocco-boat-accident-human-smuggler-arrested/

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کررہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور سمز برآمد ہوا ہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوجاتے تھے۔

  • انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    انسانی اسمگلر قمر زمان گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی چھاپہ مار ٹیم نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے سلسلے میں چھاپہ مار ٹیم کارروائی کی، گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے۔ ملزم نے ویزہ فیس کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس وصول کیے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے مذکورہ ویزے جعلی سپورٹنگ دستاویزات پر حاصل کئے ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اےحکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • شہریوں کو یونان بھیجنے والے انسانی اسمگلر نے بلال شاہد کے ساتھ کیا کیا؟

    شہریوں کو یونان بھیجنے والے انسانی اسمگلر نے بلال شاہد کے ساتھ کیا کیا؟

    لاہور: انسانی اسمگلرز کا ایک بھیانک روپ سامنے آیا ہے، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کی ایک مشترکہ کارروائی میں محمد سعید نامی انسانی اسمگلر گرفتار ہوا ہے جس نے ایک شہری بلال شاہد کو یونان بھیج کر بے رحمی سے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک شہری کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر وہاڑی پولیس نے انسانی اسمگلر ملزم محمد سعید کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان شہریوں کو یونان میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ان سے تاوان وصول کرتے تھے، سعید اور ظفر نے مدعی بلال سے 7 لاکھ روپے یونان بجھوانے کے لیے وصول کیے تھے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان نے بلال شاہد کو کراچی ایئر پورٹ سے قطر کے راستے لیبیا بھجوایا، ملزمان محمد رفیق اور جمشید نے لیبیا میں بلال شاہد کو ریسیو کیا اور 3 ماہ تک نظر بند رکھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اس کے بعد بلال شاہد کو کشتی کے ذریعے سمندری راستے سے یونان روانہ کر دیا، سفر کے دوران لیبیا کے سیکیورٹی اداروں نے بلال شاہد کو دیگر مسافروں کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے بلال شاہد کو دیگر مسافروں سمیت لیبیا کی فورسز سے وصول کیا اور انھیں یرغمال بنائے رکھا، بعد ازاں انھوں نے مدعی بلال شاہد کے والد سے 5 ہزار ڈالر لے کر اسے واپس پاکستان بجھوا دیا۔