Tag: Human trafficking

  • جرمنی: تاریخ کی سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائی، 100 ملزمان گرفتار

    جرمنی: تاریخ کی سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائی، 100 ملزمان گرفتار

    برلن : جرمنی کی پولیس نے ملکی سطح پر انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور منظم جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ چھاپے جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی کاررووائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سیکیورٹی اداروں نے بدھ کے روز ملک بھر کے مختلف شہروں اور علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمنگلنگ، جبراً جسم فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    جرمن پولیس کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ جرمنی کے 1500 سے زائد پولیس اہکاروں نے تازہ چھاپہ مار کارروائی میں حصّہ لیا جس میں جی سی جی 9، ایلیٹ ٹیم کے اہلکار شامل تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کرروائی میں تھائی لینڈ سے جرمنی میں مکروہ فعل انجام دینے کے لیے نو عمر خواتین اور مردوں کو جرمنی اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جرمنی کے شمال مغربی حصّے میں 60 سے زائد اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ سائگن کے علاقے سے 59 سالہ تھائی خاتون اپنے 62 سالہ جرمن ساتھی کے ہمراہ حراست میں لی گئی ہے جو انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کی سربراہ ہے۔ مذکورہ ملزمان پر منظم انداز میں جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔

    جرمنی کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زبردستی مکروہ فعل انجام دینے والی سیکڑوں خواتین اور مردوں کو بازیاب کروایا گیا ہے‘۔

    پبلک پراسٹیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سات ملزمان کو بدھ کی صبح گرفتار کیا گیا ہے، گروہ کے باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں.

    جرمنی اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ سنہ 1951 سے اب تک جتنی بھی پولیس کارروائیاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی اداروں‌ کی موجودہ کارروائی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہری کو دبئی بھیج کر اغوا کروانے والے تین ملزمان گرفتار

    شہری کو دبئی بھیج کر اغوا کروانے والے تین ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ڈسکہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں کی گئیں جس میں تین ملزمان یاسر،آصف اور انیس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم انیس نے سیالکوٹ کے شہری کو دبئی بھیجنے کے عوض ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے بعدازاں ملزم کے ساتھی نے اسی شہری کو دبئی میں اغوا کرکے اس کے رہائی کے عوض 18 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

    اطلاعات ہیں کہ شہری کی والدہ کی درخواست پر ملزم انیس کو گرفتار کیا گیا۔

    یہ پڑھیں: جعلی کاغذات پر لوگوں‌ کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ ایف آئی اے نے 12 اکتوبر کو بھی پنجاب سے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا جو لوگوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث تھے،  ان ملزمان کو ترک سفارت خانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

  • جعلی کاغذات پر لوگوں‌ کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

    جعلی کاغذات پر لوگوں‌ کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، ملزمان جعلی کاغذات کے عوض لوگوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کی جانب سے جعلی کاغذات کے ذریعے لوگوں کو باہر بھیجنے یا اس مد میں رقم وصول کرکے فراڈ کرنے والے کئی گروہ سرگرم ہیں۔

    ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ انسانی اسمگلروں خرم سجاد، محمد فیاض اور محمد ارشد کو گرفتار کرلیا۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان جعلی کاغذات پر لوگوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث تھے، ان ملزمان کو ترک سفارت خانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔


    یہ پڑھیں: ن لیگ ایم این اے کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف


    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ محمد ارشد ترکی بھجوانے کے لیے جعلی ویزوں کا کام کرتا تھا۔

  • ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے منڈی بہا الدین میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشیر احمد کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزم انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک کے سیریل نمبر 74 میں موجود ہے، گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں 2 مقدمات درج تھے، ملزم کی گرفتاری پر 2 لاکھ کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

  • تنازعات کا خاتمہ کیے بغیرانسانی اسمگلنگ ختم نہیں ہوسکتی: ملیحہ لودھی

    تنازعات کا خاتمہ کیے بغیرانسانی اسمگلنگ ختم نہیں ہوسکتی: ملیحہ لودھی

    نیویارک: امریکہ میں مقیم پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات کو ختم کیے بغیرانسانی اسمگلنگ کوختم نہیں کیا جاسکتا ہے، پاکستان 4 دہائیوں سےافغان بھائیوں کی مہمان نوازی کررہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق مباحثہ کا انعقاد کیا گیا، پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو ختم کیے بغیرانسانی اسمگلنگ کوختم نہیں کیا جاسکتا ہے، انہوں پاک افغان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سےافغان بھائیوں کی مہمان نوازی کررہا ہے.

    پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، مباحثہ میں پاکستانی مندوب نے بچوں اورخواتین کے تحفظ کی ضرورت پرزور دیا۔

    شام کی خواتین خطرے میں

    یاد رہے کہ گذشتہ سال انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق شام میں جاری جنگ کے باعث شامی خواتین کو بے شمار خطرات کا سامنا ہے جن میں سرفہرست ان کی اسمگلنگ اور جنسی مقاصد کے لیے استعمال ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب ہیں، انہوں نے امریکہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے 1993 سے 1996 اور 1999 سے 2002 تک خدمات انجام دی ہیں جبکہ وہ 2003 سے 2008 برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر رہی ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ، نجکاری کمیشن کے افسرسمیت تین ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ، نجکاری کمیشن کے افسرسمیت تین ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے )ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلیے جن میں نجکاری کمیشن کا ایک افسر ،سعودی سفارت خانے کا ڈرائیور اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں، تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہائوس پر چھاپہ مار کر انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا ایک ملزم شاہد اقبال نجکاری کمیشن میں گریڈ سولہ کے عہدے پر تعینات ہے جبکہ ایک اور ملزم ابرار سعودی عرب کے سفارت خانے میں ڈرائیور ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک شخص ڈاکٹر ساجد بھی شامل ہے۔تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

  • بھارت ’غلامی‘ جیسے سنگین جرم میں سرِ فہرست نکلا

    بھارت ’غلامی‘ جیسے سنگین جرم میں سرِ فہرست نکلا

    لندن (سروے رپورٹ) – آج کے مہذب دور میں جہاں آزادیٔ اظہار جیسا حق اب بنیادی حقوق میں شامل ہوتا ہے آج بھی تین کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد افراد دنیا کے مختلف ملکوں میں غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بھارت غلامی کے اس بھیانک جرم میں سرِ فہرست ہے۔

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ہیومن رائٹس کی تنظیم والک فری فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ساڑے تین کروڑ افراد غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

    گزشتہ سال جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد دو کروڑ نوے لاکھ تھی اور اس سال مزید بہتر طریقے سےاعداد و شمار اکٹھے کئے گئے ہیں۔

    اس سال جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 167 ممالک میں انسانوں کو غلام بنانے ک عمل جاری ہے اور بھارت انسانی غلامی کے بھیانک جرم میں ایک کروڑ تینتالیس لاکھ افراد کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ جہاں جنسی مشقت سے لے کرجبری مشقت تک کے لئے انسانوں کو غلام بنا یا جاتا ہے۔

    ماریطانیہ وہ ملک ہے جہاں آبادی کے تناسب سے غلامی کی شرح بہت زیادہ ہے جب کہ قطر جہاں 2022 کے ورلڈ کپ کا انعقاد ہونا ہے رینکنگ میں چھیانویں نمبر سے اٹھ کر چوتھے نمبر پرآگیا ہے۔

    سروے کے مطابق دس ممالک ایسے ہیں جو کہ دنیا بھر کے غلاموں میں 71 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔

    جن میں بھارت کے بعد چین (بتیس لاکھ)، پاکستان (اکیس لاکھ)، ازبکستان (بارہ لاکھ)، روس (دس لاکھ)،نا ئجیریا (تقریبا آٹھ لاکھ)، کانگو(ساڑھے سات لاکھ)،ا نڈونیشیا (سوا سات لاکھ)، اور بنگلہ دیش (چھ لاکھ اسی ہزار) غلاموں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

    جب کے عراق اورشام میں قائم ہونے والی متنازعہ دولت اسلامیہ بھی بہت تیزی سے خواتین کی بڑی تعداد کو جنسی مشقت کے لئے غلام بنا رہی ہے۔