Tag: humayun akhtar

  • نواز شریف چاہیں تو آدھے گھنٹے میں ملک سے باہر جاسکتے ہیں، ہمایوں اختر

    نواز شریف چاہیں تو آدھے گھنٹے میں ملک سے باہر جاسکتے ہیں، ہمایوں اختر

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہیں تو آدھے گھنٹے میں ملک سے باہر جاسکتے ہیں، مشرف کو مجرم ثابت ہونے سے پہلے جانے کی اجازت ملی تھی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کے بارے میں بہت فکر مند ہیں، جونہی نواز شریف کی طبیعت خرابی ہوئی تو پاکستان بھر کے بہترین ڈاکٹرز ان کے پاس پہنچائے گئے اور اس وقت وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سے قانون دان بول رہے ہیں لیکن حکومت میں بھی بہت سے قانون دان بیٹھے ہیں اور ان کی جانب سے مشاورت کرکے حکومت کو سکیورٹی بانڈ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ہمایوں اختر نے کہا کہ ایئر ایمبو لینس موجود ہے اورنواز شریف آدھے گھنٹے میں ملک سے باہر جاسکتے ہیں، جتنے سیکورٹی بانڈز بھرنے کا کہا گیا ہے وہ تو اس رقم کا معمولی سا حصہ بھی نہیں ہے جس کے نواز شریف پر مقدمات چل رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر جرم ثابت نہیں ہوا تھا اوران کو مجرم ثابت ہونے سے پہلے باہر جانے کی اجازت ملی تھی۔

    انہوں نے تجویز دی کہ شریف خاندان کیلئے بہتری اس میں ہے کہ سکیورٹی بانڈز پر دستخط کردیں اور بعد میں اس کو عدالت میں چیلنج کردیں۔

    ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کے بارے میں بہت پریشان ہیں۔ حکومتی سطح پر اس وقت کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہورہی۔

  • نواز شریف لندن چلے جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

    نواز شریف لندن چلے جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا انکشاف

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر نے بڑا انکشاف کیانوازشریف لندن چلےجائیں گے اور ان کے جانے کے بعد اپوزیشن کی احتجاج کی کال ختم ہوجائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی پی دور میں ڈالر 85پر گیا،اسحاق ڈار کو 105 کا فیگر بہت پسند تھا، اسحاق ڈار دور سے روپے کی قدر گرتی ہی جارہی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد آج بھی وہی ہورہاہےجوماضی میں ہوتارہا۔

    ہمایوں اختر کا کہنا تھا ہماری کوشش ہوگی اس آئی ایم ایف پروگرام کے بعد نتیجہ خیزاقدامات کریں، آئی ایم ایف پروگرام کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا آئی ایم ایف معاشی صورتحال جوخود خراب کی اسے ٹھیک کرنے آتاہے، آئی ایم ایف کو زبردستی نہیں لایاجاسکتا اس کی وجہ ہوتی ہے، میں نے بھی مشورہ دیا تھا ،آئی ایم ایف جانےکےسواکوئی چارہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا میراخیال ہے بجٹ سے پہلے چین سے بھی مدد لینا پڑے گی ، آئی ایم ایف پروگرام کی بدولت دفاعی بجٹ میں کمی کابھی ادراک ہے ، روپےکی قدرمیں کمی پرحقیقی مؤثر شرح مبادلہ کافیکٹر مد نظر رکھاجائے گا۔

    پروگرام کے دوران ہمایوں اختر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں نوازشریف لندن چلے جائیں اور احتجاج کی کال واپس ہوجائے گی۔

    میزبان ارشد شریف کے سوال پر دوبارہ کہا آپ دیکھیں گے چلے جائیں گے، سپریم کورٹ گئے ہیں اجازت لینے، جس پر خرم دستگیر نے کہا سارے معاملات عدلیہ کے پاس ہیں۔

  • الیکشن والے دن ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی، ہمایوں اختر

    الیکشن والے دن ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی، ہمایوں اختر

    لاہور: این اے 131 میں ضمنی انتخابات میں خواجہ سعد رفیق کے مدِ مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت ہونے کے باوجود سعد رفیق کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

    ہمایوں اختر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کہا کہ سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے کل کے دشمن آج دوست بن سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے فرق پڑا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میرے حلقے کی پارٹی قیادت 100 فی صد میرے ساتھ تھی، لاہور میں گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی تنظیم ن لیگ کی طرح منظم نہیں، مہنگائی کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی۔

    ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کو معیشت کے ساتھ نہیں لے کر چلیں گے تو نقصان ہوگا، روپے کی قدر گرنے کے اثرات 5 ماہ بعد پتا چلتے ہیں جس سے مہنگائی ہوتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ضمنی انتخابات 2018: نتائج مکمل، پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن چارچارنشستوں پرکامیاب


    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت میں جو روپے کی قدر کم ہوئی اس کے اثرات اب آ رہے ہیں، معیشت سے متعلق فیصلے الیکشن کے بعد کرنے سے صورتِ حال مختلف ہو سکتی تھی۔

    خیال رہے کہ این اے 131 لاہور کے حلقے کا معرکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے اپنے نام کیا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 60476 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدِ مقابل پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر 50245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • کرپشن کے الزام میں بابرغوری اور ہمایوں خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    کرپشن کے الزام میں بابرغوری اور ہمایوں خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر بابرغوری اور کراچی سے مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان کے خلاف نیب میں اختیارات کے غیرقانونی استعمال، اقربا پروری اور کرپشن کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں پر تحقیقات سابق جی ایم ایچ آر کے پی ٹی رؤف اختر فاروقی سے تحقیقات کے بعد شروع کی گئی اورانہیں شریک ملزم قراردیدیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے اپنے دور اقتدار میں تین ہزار ملازمین صرف کراچی کے ایک ڈسٹرکٹ سینٹرل سے عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے اور بعد میں انہیں وزیراعظم کے بغیر مستقل کردیا گیا۔

    ایک اور نیب کیس میں سابق وفاقی وزیر بابرغوری اورمسلم لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان کے خلاف تحقیقات جاری ہے جس میں کے پی ٹی کی بارہ ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کا معاملہ ہے ۔

    دونوں پر الزام ہے کہ زمین پر قبضے میں وہ ملوث ہیں، اور من پسند افراد کو الاٹ منٹ دی گئی ، تحقیقات کے بعد نیب کی جانب سے باضابطہ طور پر ریفرنس فائل کیا جائے گا۔