Tag: humayun saeed

  • اداکاری سے قبل گارمنٹس فیکڑی میں کام کرتا تھا، ہمایوں سعید

    اداکاری سے قبل گارمنٹس فیکڑی میں کام کرتا تھا، ہمایوں سعید

    کراچی : ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی سے قبل کسی اور لڑکی سے محبت تھی لیکن اس نے مجھے دھوکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے کہاہے کہ مجھے اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکہ دے دیاتھا۔

    ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔

    ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکہ دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں بالکل نہیں پسند، میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔

    کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکاراوٓں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔

    ہمایوں سعید نے بتایا کہ اداکاری سے قبل میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا پہلا ڈراما گھر والوں سے چھپ کر کیا تھا کیونکہ میرے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کے شعبے میں آوٓں اور اب مجھے اس انڈسٹری میں 20 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اے آو وائی ڈیجیٹل کے زباں زد عام ڈراما سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں ایسے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی خاطر اسے دھوکا دیتی ہے اور چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔

    ڈرامے میں ہمایوں سعید نے بیوی کے ہاتھوں دھوکہ کھا کر ٹوٹے ہوئے شوہر کا کردار اتنی خوبی سے ادا کیا ہے کہ لوگ ان کی اداکاری کے گن گانے لگے ہیں۔

  • ہمایوں سعید کے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا جواب

    ہمایوں سعید کے تھپڑ پر عدنان صدیقی کا جواب

    کراچی : اداکار عدنان صدیقی نے ڈراماسیریل”میرے پاس تم ہو” میں تھپڑ مارنے والا سین پر ہمایوں سعید سے کہا صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا“۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کےڈائیلاگز کی دھوم مچی ہوئی ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی اداکاری نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

    ڈرامے کی کہانی سے جہاں لوگ جذباتی طور پر جڑ گئے ہیں وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار بھی ہر ہفتے نئی قسط نشر ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے ڈراما سیریل”میرے پاس تم ہو“کی 13 ویں قسط میں ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے والا سین بہت زیادہ وائرل ہوا اور لوگوں نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کو بہترین اداکاری کرنے پر ایک بار پھر خوب داد دی۔

    ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں عدنان صدیقی نے دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ”صاحب تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا پیار سے لگتا ہے، اس ایک تھپڑ نے شہوار کو دنیا بھر میں دو ٹکے کا کردیا“۔

    بعد ازاں عدنان صدیقی مزاحیہ انداز میں ہمایوں سے شکوہ کرتے نظر آئے کہ ”دنیا کے سامنے ذلیل وخوار کرکے مجھے آپ میری اداکاری کی تعریف کررہے ہیں؟

    یاد رہے ہمایوں سعید نے لوگوں کی محبتوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس سین کا کریڈٹ عدنان صدیقی کو دیتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی کی بہترین اداکاری کی وجہ سے یہ سین اتنا کامیاب ہوا۔

  • ’اتنا پیار اتنی محبت، ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے‘

    ’اتنا پیار اتنی محبت، ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے‘

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے شائقین کی جانب سے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو پسند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اتنے پیار اور محبت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ڈرامے کی آخری قسط تھی یا شاید میرے کیریئر کی آخری قسط تھی۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ سب کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے ڈرامے میں میرے کردار دانش کو اس قدر پسند کیا۔

    View this post on Instagram

    Thank you all! #MerePassTumHo

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on

    اداکار ہمایوں سعید نے عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ہدایت کار ندیم بیگ اور ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

    ڈرامے کا آغاز ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی زندگی سے ہوتا ہے جنہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا (رومی) ہے، ہمایوں سعید کو اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں عائزہ خان کا کردار ایک بے وفا بیوی کا ہے۔

    https://www.facebook.com/arydigital.tv/videos/964480403888087/

    عدنان صدیقی (شہوار) ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو اپنی اہلیہ کو دھوکا دے رہے ہیں اور عائزہ خان (مہوش) ہمایوں سعید (دانش) کو چھوڑ کر عدنان صدیقی کے ساتھ چلی جاتی ہیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پرمداحوں‌ کی جانب سے ڈرامے پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور ہمایوں سعید کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

  • جوانی پھر نہیں آنی 2 کا باکس آفس پر راج، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

    جوانی پھر نہیں آنی 2 کا باکس آفس پر راج، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

    کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے تمام ریکارڈ توڑ  دیے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سینیما گھروں پر دوسرے روز بھی راج جاری ہے اور شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو پہنچ رہی ہے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم کی بکنگ کے لیے سینما گھروں میں بے تحاشہ رش ہے اور شائقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو جلد سے جلد پردے پر دیکھ لیں۔

    باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    جوانی پھر نہیں آنی ٹو نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور  تاریخی ریکارڈ قائم کرلیا، اب تک آنے والی پاکستانی فلموں میں سے اس فلم نے کم ترین وقت میں دس کروڑ  72 لاکھ روپے کا بزنس کر کے اہم سنگ میل عبور کیا۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی 2، آتے ہی چھا گئی، باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

    ریلیز کے پہلے روز فلم نے دنیا بھر میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا تھا جس میں سے صرف پاکستان سے 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اورسکس سگماپلس کی کامیابی سے نمائش جاری ہے، عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس ہوا۔شہریوں کی دلچسپی سے لگتا ہے سلمان اقبال فلمز،اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز 

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

  • معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    کراچی : معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار نے بالی ووڈ حسیناؤں خاص کر کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں ، فلم کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید نے ہارون فیفی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا۔

    ہمایوں سعید کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا لیکن اگر مجھے موقع ملا تو میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ کرینہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا انھوں نے کبھی لا حاصل محبت کی تو انھوں نے کترینہ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے کترینہ کو ایک شو میں دیکھا ، وہ بے انتہا خوبصورت ہے۔

    پاکستانی اداکار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کا بتایا کہ کیسے انکی ایشوریا سے ملاقات ہوئی اور انہیں حقیقی زندگی سے زیادہ خوبصورت پایا خاص کر ایشوریا کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔

    انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ مہوش حیات اور عروہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھے، ہم نے سب سے پہلے سوہائی سے رابطہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم


    فلم کی کامیابی کے بارے میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی معاشرے سے ناقابلِ یقین حد تک جڑی ہوئی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم معاشرے کے لیے اس سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ہنجاب نہیں جاؤں نے جہاں پاکستان میں کامیابی حاصل کی وہی انٹرنیشل لیول پر بھی ریکارڈ قائم کئے ، فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہمایوں سعید اور ندیم بیگ اے آر وائی زندگی کا حصہ بن گئے

    ہمایوں سعید اور ندیم بیگ اے آر وائی زندگی کا حصہ بن گئے

    معروف اداکار ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ بن گئے۔ دونوں شخصیات نے نیٹ ورک کے اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    مشہور اداکار ہمایوں سعید نے بطور سینئر وائس پریذیڈنٹ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چینل اے آر وائی زندگی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    دوسری جانب مشہور فلم و ڈرامہ ڈائریکٹر ندیم بیگ نے بھی بطور نائب صدر اے آر وائی زندگی اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

    فلم انڈسٹری کی دونوں معروف شخصیات نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

    ہمایوں سعید اس سے قبل اے آر وائی فلمز کی کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    حال ہی میں ان کی ایک اور فلم پنجاب نہیں جاؤں گی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وہ فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

  • ہمایوں سعید کے 2016 کیلئے بڑے پروجیکٹس

    ہمایوں سعید کے 2016 کیلئے بڑے پروجیکٹس

    سال 2015 بلاشبہ ہمایوں سعید کیلئے ایک شاندار سال تھا، اس نے دو بڑی بلاک بسٹرز "بن روئے” اور "جوانی پھر نہیں آنی” کے ساتھ اپنی بے مثال فنکارانہ صلاحیت باکس آفس پر منوائی تاہم 2016 کیلئے اس فنکار کے مزید بڑے ادارے ہیں اگرچہ اہم ٹیلی ویژن سیریلز اور فلموں کی پڑوڈکشن نے پچھلے کچھ مہینوں میں اس کو بہت مصروف رکھا ہے مگر اب ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت اداکاری کے لئے وقف کرے گا،2016 میں یکے بعد دیگرے بہت سے پروجیکٹس کیلئے اسکا کیلنڈر پہلے ہی سے طے ہوچکا ہے۔

    چوبیس گھنٹے کام کرکے اپنی ٹیلی ویژن واپسی کی سیریل "دل لگی” کی عکس بندی سمیٹنے کے بعد ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم جو کہ اس کے پروڈکشن ہاؤس "سکس سیگما پلس” ہی سے پیش کی جائیگی، ہمایوں سعید فلم لوکیشن کی تلاش کے سلسلے میں آج کل یورپ میں ہے، اس کے ساتھ فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ اور رائٹر خلیل الرحمٰن ہیں ، فلم کی کاسٹ اور نام جلد ہی منظر عام پر آجائینگے جبکہ اس کی عکس بندی فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

    اس فلم کی تکمیل کے بعد فنکار "جوانی پھر نہیں آنی” کے انتہائی منتظر تسلسل کی عکس بندی شروع کرنے کا ارادہ ہے، اس تسلسل کے اسکرپٹ پر فی الحال کام جاری ہے ان پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ ہمایوں ٹیلی ویژن سیریلز پیش کرے گا اور یلغار کی عکس بندی مکمل کرے گا ، جس میں وہ ایک مخالف دشمن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔.

    فی الوقت اپنے مکمل شیڈول کے ساتھ بد قسمتی سے ہمایوں کو اپنے قریبی دوست مہیش بھٹ کی پروڈکشن دشمن سے جدا ہونا پڑے گا کیونکہ اس پروڈکشن کی تاریخیں اس کے بقیہ پروجیکٹس سے ٹکرارہی تھیں۔

    آنے والے سال سے اپنی توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں کا کہنا ہے کہ میں 2015 میں ناظرین سے ملنے والی بے پناہ محبت اور سپورٹ کیئے بہت شکرگزار ہوں ، مجھے فلموں میں اس سے بہتر واپسی نہیں مل سکتی تھی. چونکہ دیگر مصروفیات کے باعث میں نے پچھلے 4سال سے کوئی سیریل نہیں کی تھی، لہذا میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر میں "دل لگی” کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپس آرہا ہوں 2016 پہلے سے بہت اچھی شکل اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے اور میں اسکا انتظار کررہا ہوں.

  • بینکاک:پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    بینکاک:پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    بینکاک :پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بینکاک میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    اداکار ہمایوں سعید اور ان کا عملہ تھائی لینڈ میں اپنی نئی فلم کے لیے لوکیشنز کی تلاش میں گیا تھا، رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ہمایوں سعید اور عملے کے ارکان زخمی ہوگئے۔

    جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، میں ہوں شاہد آفریدی کے اسٹار ہمایوں سعید کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔