Tag: humza

  • دینی مدارس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، حمزہ شہباز

    دینی مدارس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، حمزہ شہباز

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دینی مدارس پر کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا جانا چاہیے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں پوری قوم کی ہے۔

    لاہور میں صوبائی محکمہ مذہبی امور و اوقاف کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلوں کے ساتھ کھلی گفتگو کی جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں حمزہ شہباز نے کہا کہ تحفظات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں کا دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دینی مدارس کے حولے سے اپنی پالیسی واضح کرے جن مدارس پر شبے کا اظہار کیا گیا ان کے بارے میں اگر ثبوت موجود ہیں تو سامنے لائے جائیں،تقریب سے قاری حنیف جالندھری اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کو موجودہ مسائل سے باہر نکالنے کے لیے قوم کا متحد ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

  • دھرنےوالےقوم پررحم کریں، انا کےبت توڑیں، حمزہ شہباز

    دھرنےوالےقوم پررحم کریں، انا کےبت توڑیں، حمزہ شہباز

    اسلام آباد: حمزہ شہباز کا کہنا ہے  کہ بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا ورنہ آج سیہلاب سے اتنا نقصان نہیں ہوتا، دھرنے والے انا کے بت توڑیں اور مذکرات کریں۔

    مسلم لیگ ن کےرہنما حمزہ شہباز نےکہابدقسمتی سےکالاباغ ڈیم سیاست کی نذرہوگیا،حمزہ شہبازنے کہادھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے،تین ممالک کےسربراہان دورے منسوخ کرچکےہیں۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنے دینےوالوں کو مشورہ دیاکہ معاملات کےحل کیلئےانا کے بت توڑکرمذاکرات نتیجہ خیزبنائیں،موجودہ وقت میں نئےڈیم وقت کی ضرورت ہے، دھرنےوالےاناپس پشت ڈالیں۔

  • نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا مینڈیٹ قومی ہے، کوئی مائی کا لال ان سے استعفٰی نہیں لے سکتا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی سے پنجاب اسمبلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف غلط زبان استعمال کی ہے، مسلم لیگ ن اس کا جواب لاہور کراچی موٹروے بنا کر دے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میوزیکل شو سجاتے ہیں، انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر تبدیلی نہیں لا سکتے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہیئیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کا دل اور کلیجہ شیر کا ہے، کچھ قوتوں کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی، دھاندلی کا پراپیگنڈا جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو ملک سے اندھیرے ختم کر کے جواب دینگے، آج لاہور نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔