Tag: Humza Ali Abbasi

  • ہم جنسوں کو شادی کی اجازت دینے پر حمزہ علی عباسی پھٹ پڑے

    ہم جنسوں کو شادی کی اجازت دینے پر حمزہ علی عباسی پھٹ پڑے

    کراچی : سیاسی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے امریکہ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک ایک اسٹیٹس میں حمزہ علی عباسی میں ان آزاد خیال لوگوں اور سیاسی رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو امریکہ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کو قانونی اجازت دینے کی حمایت کررہےہیں۔

    امریکہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی ریاست میں ہم جنس پرستوں کا شادی کرنا ایک قانونی حق ہے۔

    سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد 14 امریکی ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر عائد پابندی ختم ہو گئی ہے۔

    بعد ازاں ہم جنس پرستوں نے اپنے حقوق کے لئے ایک ریلی نکالی اور اسی مناسبت سے فیس بک نے خصوصی فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے استعمال کرنے سے خود کار طریقے سے آپ کی شناختی تصویر ہم جنس پرستوں کے جھنڈے کے رنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔

    My heart sank when my 12 yr old nephew asked me what is gay? and why are people celebrating gay marriage being legal in... Posted by Hamza Ali Abbasi on Saturday, June 27, 2015

    فیس بک پر اپنی ڈسپلے تصویر قوسِ قزح والی تصویر لگانے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ایسی پوسٹوں پر مایوسی ہوئی ہے جو ایسے اقدام کی حمایت کرہے ہیں جو جانورو ں میں برا سمجھا جاتا ہو۔

    ایک اور پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا دل اس وقت ڈوب گیا جب میرے 12 سالہ بھانجے نے مجھ سے سوال کیا ہم جنس پرستی کیا ہوتی ہے ؟ حمزہ وعلی عباسی نے کہا کہ میں ایسے اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہوں، لیکن اگر کوئی ہم جنس پرست ہے تو میں اس سے نفرت نہیں کروں گا۔

    WOW...I am surprised by the level of criticism, curse words and insults i have recieved from the same "liberal" people... Posted by Hamza Ali Abbasi on Sunday, June 28, 2015

    واضح رہے کچھ عرصہ قبل حمزہ علی عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کئ سکریٹری کلچرل کے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا کیونکہ انہوں نے اپنے عقائد کے مطابق کام نہیں کیا، ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی پر انہوں  نے کہا تھا کہ یہ فلم کی پاکستان کی ثقافتی اقدار کے خلاف ہے۔

  • فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    فیس بک نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگ لی

    کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرنے پر معافی مانگ لی، بانی فیس بک مارک ذکر برگ نے پوسٹ ہٹانے کو ایک غلطی قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکر برگ نے پاکستانی ماڈل و اداکار حمزہ علی عباسی کے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے شیئر کیے گئے فیس بک اسٹیٹس کو ہٹائے جانے کو ایک ‘غلطی’ قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا، فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو پر حملے اور آزادی اظہار کے حوالے سے پوسٹ کیے گئے پیارے افضل کے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا، پیارے افضل نے پوسٹ میں چارلی ایبڈو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا علم نہیں لیکن مرنے والا پولیس اہلکار مسلمان تھا، جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ ہٹادی گئی تھی۔

     حمزہ کے اسٹیٹس کوہٹانے پر اینجلک منی نامی شخص نے بانی فیس بک زکر برگ کو بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ اس اسٹیٹس کو ہٹانا نہیں چاہے تھا، یقیناً فیس بک کی ٹیم سے غلطی ہوئی ہے،جس کے بعد فیس بک کے انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس پوسٹ کو دوبارہ فیس بک پر ڈال سکتے ہیں۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیارے افضل کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں وہ بتانے کی کوشش کی تھی جو مغربی میڈیا نہیں دیکھتا،اسٹیٹس میں ایسا کچھ نہیں تھا جو اسے ڈیلیٹ کیا گیا۔