Tag: Hundreds of abducted girls rescued after seven years

  • سیکڑوں مغوی لڑکیاں سات سال بعد بازیاب

    سیکڑوں مغوی لڑکیاں سات سال بعد بازیاب

    ابوجہ : نائجیرین دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی تین سو سے زائد لڑکیاں واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں گزشتہ کئی برسوں سے شدت پشند تنظیموں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں تاہم امن و استحکام اب تک قائم نہیں ہوسکا۔

    نائجیرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے مملکت کو غیر مستحکم کرنے کےلیے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں جس میں عوامی مقامات پر دہشت گردانہ حملے اور خواتین و بچیوں کا اغوا شامل ہے۔

    بوکوحرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی اکثر خواتین و بچیاں یا تو قتل کردی گئیں یا دہشت گردوں نے انہیں اپنی زوجیت میں لے لیا تاہم کئی مغوی لڑکیاں بازیاب بھی ہوئی ہیں۔

    حال ہی میں بوکو حرام کی قید نے 7 سال قبل اغوا ہونے والی 300 سے زائد لڑکیاں بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئی ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 12 سے 17 سال کی عمر کی تقریباً 300 لڑکیوں کو بوکو حرام نے سنہ 2014 میں شمالی نائجیریا سے اغوا کیا تھا۔

    اسکول جانے والی لڑکیوں کے اغوا کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی اور ان کی رہائی کے لیے ’ہماری لڑکیوں کو واپس لاؤ‘ کے نام سے مہم بھی چلائی گئی تھی۔

    نائجیریا کے ایک ریاستی گورنر کے دفتر نے سنیچر کو جاری کیے بیان میں لڑکیوں کی واپسی کی تصدیق کی۔

    خیال رہے کہ نائجیریا کی مسلح افواج اب بھی ملک کے شمال مشرق میں جاری جہادی شورش کو ختم کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں۔ اس تنازع میں اب تک 40 ہزار افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔