Tag: Hungarian FM

  • ہنگرین وزیرخارجہ  کا  کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

    ہنگرین وزیرخارجہ کا کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد : ہنگرین وزیرخارجہ نے کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا یورپی یونین دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا معاون رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگری کے ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہنگری وزیرخارجہ کےہمراہ17سرمایہ کارکمپنیوں کےنمائندےبھی آئے، دونوں ملکوں نےتجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہنگری نے پاکستان تک براہ راست پروازوں میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ ہنگری کےوزیرخارجہ کے ایف اےٹی ایف پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، اتفاق ہواایف اےٹی ایف فورم سیاسی دباؤ کیلئے استعمال نہیں ہوناچاہیے۔

    دوسری جانب ہنگرین وزیرخارجہ نے کہا کہ 15سال بعداپنےملک کی پاکستان میں نمائندگی اعزازہے ، جانتے ہیں یہ خطہ دہشتگردوں کے براہ راست نشانے پر ہے ، یورپی یونین دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا معاون رہے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیٹوکےانخلا کے بعد افغانستان کو دہشتگردوں کا گڑھ نہیں بننے دں گے ، امریکا اور طالبان کےدرمیان معاہدے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    ہنگرین وزیرخارجہ میں کراچی میں ہنگری کا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

  • شاہ محمودقریشی  کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات،  تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

    شاہ محمودقریشی کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ہنگری کےوزیرخارجہ کی ملاقات میں تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہنگری سےدو طرفہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ہنگری کےوزیرخارجہ کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی ، شاہ محمودنےہنگری کےوزیرخارجہ کووزارت خارجہ آمد پرخوش آمدیدکہا ۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تجارتی واقتصادی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہنگری یورپ کےاہم ممالک میں شامل ہے، پاکستان ہنگری سےدو طرفہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ہنگری کےوزیرخارجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان خطےمیں امن کیلئےمصالحانہ کوششیں بروئےکارلارہاہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  حکومت جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوزکیےہوئےہے، پاکستان220ملین آبادی پرمشتمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں، حکومت سرمایہ کاروں کوٹیکس چھوٹ سمیت پرکشش مراعات دےرہی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کاآغازکیا ہے۔

    دونوں وزرائے خارجہ میں زراعت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا ، ہنگری وزیر خارجہ نےافغان امن عمل کیلئےپاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہا۔