Tag: hungary

  • پناہ گزینوں سے بدسلوکی پرہنگیرین صحافی نوکری سے فارغ

    پناہ گزینوں سے بدسلوکی پرہنگیرین صحافی نوکری سے فارغ

    بدھا پسٹ: ہنگری میں پناہ گزینوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والی صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مذکورہ صحافی نے ایک پناہ گزین لڑکی کو پیرمارکربدسلوکی کی اورایک مرد جس نے ایک بچے کو گود میں اٹھایا تھا پیراڑا کرگرادیا، یہ واقع ہنگری کے سربیا کے ساتھ لگنے والی جنوبی سرحد پر پیش آیا ہے۔

    A Hungarian camerawoman caught on camera intentionally tripping a man carrying his child as they try to flee to safety.... Posted by Stacey Eden on Wednesday, September 9, 2015

    واقعے میں ملوث کیمرہ ویمن جس ٹی وی چینل سے تعلق رکھتی تھی اس نے فوری طور پرمذکورہ خاتون کا چینل کے ساتھ معاہدہ کالعدم قراردے کراسے برطرف کردیا ہے۔

    چینل کے چیف ایڈیٹر نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کیمرہ ویمن کے خلاف اپنی جانب سے انتہائی اقدام جو ہم اٹھا سکتے تھے ہم نے اٹھالیا ہے، یہ واقعہ انتہائی حیران کن اور ناقابلِ برداشت ہے۔

    ہنگری کی ایک نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ کیمرہ ویمن کا نام پیٹرا لیزلو ہے تاہم ٹی وی چینل کی جانب سے اس کی شناخت آشکار نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ہنگری کی حکومت پناہ گزینوں کے یورپ میں داخلے کومسیحیت کے لئے خطرہ تصورکرتے ہوئے سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال ڈیڑھ لاکھ ککے کگ بھگ پناہ گزین جن میں سے زیادہ تر مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین ہیں ہنگری میں داخل ہوچکے ہیں اور ہنگری کی پولیس انہیں یورپین یونین کے قوانین کے تحط رجسٹر کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پناہ گزین اس معاملےمیں پولیس سے اس خوف کے تحت تعاون نہیں کررہے کہ رجسٹریشن کے بعد انہیں ہنگری تک مقید رہنے پر مجبور کردیا جائے گا جس کے سبب پناہ گزینوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں معمول بنتی جارہی ہیں۔

  • ہنگری:  2ٹرینیں ٹکرانے سے 19افراد زخمی ہوگئے

    ہنگری: 2ٹرینیں ٹکرانے سے 19افراد زخمی ہوگئے

    ہنگری: دو ٹرینیں ٹکرانےسے انیس افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارلحکومت بڈاپسٹ سے پچاس کلومیٹر شمال مشرق میں دوٹرینیں ٹکرا گئیں، حادثے میں انیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریلوے ترجمان کا کہنا تھاٹرین میں تیس سے چالیس افراد سوار تھے اور حادثے کی وقت رفتار بیس کلومیٹرفی گھنٹہ تھی، انکا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • ہنگری کے سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کریںگے،خرم دستگیر

    ہنگری کے سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کریںگے،خرم دستگیر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وسطی یورپ سے تجارت میں وسعت کیلئے کوشاں ہیں ، فروری کے اواخر میں کراچی میں مجوزہ ایکسپو پاکستان میں شرکت کیلئے آنے والے ہنگری کے سرمایہ کاروں کے وفد کو پاکستان میں دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جائے گا ۔

    پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر اسٹون سزبوسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہنگری کو پاکستان میں زراعت ، توانائی، انفار میشن ٹیکنالوجی ،ہاؤسنگ اور متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان کے تمام سیکٹروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے منافع بخش کاروبار کے مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد 85%پاکستانی مصنوعات پرڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس کی بدولت رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان سے یورپ کو برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 76.7ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

    اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس خطے میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار کے مواقع فراہم کرتا ہے، ہنگری کی متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کا کاروباری وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔