Tag: Hunger Games – Mockingjay Part 1

  • ہنگرگیم کی نئی فلم موکنگ جےپارٹ ون کا ریکارڈ توڑ بزنس

    ہنگرگیم کی نئی فلم موکنگ جےپارٹ ون کا ریکارڈ توڑ بزنس

    ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے ایک سو چھپن ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے تہلکہ مچادیا۔

    نارتھ امریکا میں فلم کے ریلیز ہو تے ہی نہ صرف باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے بلکہ صرف دو دنوں میں 156 ملین ڈالر کا بزنس کا ریکارڈ قا ئم کردیا۔

    کیٹنس ایورڈین کے روپ میں جینفر لارنس
    کیٹنس ایورڈین کے روپ میں جینفر لارنس

    فرانسس لارنس کی ڈائریکٹ کردہ فلم مں ایک بار پھر شائقین کو کیٹنس ایورڈین کے روپ میں آسکر ایوارڈ یافتہ جینفر لارنس کی جذبات اور ایکشن سے بھرپور اداکاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    جینفر کے علاوہ جوش ہیچرسن، لیام ہیمز ورتھ، وڈی ہیرلسن، الزبتھ بینکس،جولینا مور،فلپ سیمر ہافمین جیفری رائٹ، اسٹینلے ٹکی اور ڈونلڈ سودر لینڈ بھی کاسٹ کاحصہ ہیں۔

    .

  • نئی فلم دی ہنگرگیمز موکنگ جے کا ٹریلر پاکستان میں ریلیز

    نئی فلم دی ہنگرگیمز موکنگ جے کا ٹریلر پاکستان میں ریلیز

    ہالی ووڈ: فلم دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈکی بلاک بسٹرسائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون کا ٹریلر پاکستان میں بھی ریلیز ہوگیا ہے، ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم کے دیوانوں کی بے تابی کچھ اور بڑھ گئی ہے اور وہ بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    فرانسس لارنس کی ڈائریکٹ کردہ فلم میں ایک بار پھر شائقین کوکیٹنس ایورڈین کے روپ میں آسکر ایوارڈ یافتہ جینفر لارنس کی جذبات اور ایکشن سے بھرپور اداکاری دیکھنے کو ملے گی۔

    ہنگرگیمز سیریز کا پارٹ ون پاکستان میں اکیس نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔