Tag: Hunza valley

  • وادی ہنزہ کی خوبصورتی ، ثقافت اور اقدار خطرے میں

    وادی ہنزہ کی خوبصورتی ، ثقافت اور اقدار خطرے میں

    گلگت: قدرت کے حسین نظاروں سے سجی جنت نظیر وادی ہنزہ کی خوبصورتی ، ثقافت اور اقدار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد این سی او سی کی جانب سے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو ایس او پیز کے تحت کھولا جاچکا ہے، جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں سیاح پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کا رخ کررہے ہیں۔

    تاہم کچھ ناخوشگوار واقعات نے لوگوں کو افسردہ کردیا ہے جس پر لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے اس پر ناگواری کا اظہار کررہے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ ہنزہ میں پیش آیا ہے، جہاں میوزک فیسٹیول میں منشیات کا استعمال اور بے ہودگی پھیلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ہنزہ میں ہونے والے میوزک فیسٹیول پر مقامی لوگوں نے اظہار برہمی کیا اور اسے وادی ہنزہ کی ثقافت کی توہین قرار دیا۔مقامی افراد کہتے ہیں کہ مقامی سیاحوں کو ہنزہ کے لوگوں نے ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے، ہمارا شکوہ یہ ہے کہ مقامی سیاح ہنزہ میں سیر و تفریح کے بعد علاقے کو آلودہ کرتے ہیں، جس کے باعث علاقے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بننے لگے ہیں، یہی نہیں کچھ ایسی نامناسب سرگرمیوں بھی ہوئی، جس کے باعث مقامی لوگوں کے احساسات مجروح ہوئے۔

    مقامی افراد کا شکوہ ہے کہ ایک جانب مقامی لوگ ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، تو دوسری جانب ہمارے اپنے ملک کے لوگ اسے نقصان پہنچارہے ہیں۔

    کنیڈین وی لاگر روزی گیبریل نے بھی اس مسئلہ کی نشاندہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا میں یہ مسئلہ زیر بحث ہے۔

  • پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

    پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

    ہنزہ : پاک فوج کے پائلٹس نے الترچوٹی کو سرکرنے والے تین غیرملکی کوہ پیماؤں میں سے 2 کو بچا لیا جبکہ ایک کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پرپھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں کوہ پیما الترسرچوٹی پر19 ہزارفٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے جن میں سے آسٹریا کے کوہ پیما کرسچین ہبرہلاک ہوگئے جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اور بروس نورمنڈ کو بچالیا گیا ہے۔

    ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے آسٹریا کا کوہ پیما ہلاک

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہنزہ کی الترچوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق برفانی طوفان نے الترچوٹی کی پانچ ہزار نو سو میٹر بلندی پرآسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر کے ٹینٹ کو اپنی زد میں لیا تھا اور وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    نانگا پربت:‌ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگئے تھے، مقامی انتظامیہ نے دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر تلاش کا کام روک دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔