Tag: huriyat leader yaseen malik wife

  • جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، مشعال ملک

    جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی قیادت میں ہونے والے مظاہر ے میں اقلیتی رہنماء جے سالک سمیت سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیاہ جھنڈے تھامے مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔


    مزید پڑھیں : بھارت نے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے، مشال ملک


    مظاہرین سے خطاب کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تحریک آزاد ی کشمیر درد کی داستان ہے، چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو بھارتی فوج نے ڈوگرہ رائل آرمی اور آر ایس ایس کے ساتھ مل کر پانچ لاکھ سے زائد مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کی غیر قانونی آبادکاری کا آغاز کیا، جو تاحال جاری ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسکول جلانے سمیت ہسپتالوں پر حملے کئے جا رہے ہیں جبکہ حریت قائدین کو قید رکھا گیا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جموریت کا نام نہاد دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جبکہ مظالم پر چپ سادھی عالمی برادری برابر کی مجرم ہے۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آزاد فضاؤں میں سانس لینے پر پاکستان قوم اللہ رب العزت کا شکار ادا کرے اور کشمیر ی قوم کا بھر پور ساتھ دے ۔


    مزید  پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مشعال ملک نے روسی صدر سے مدد مانگ لی


    یاد رہے کہ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے اور حریت قائدین کی فوری رہائی ممکن بنانے کیلئے روسی صدر سے مدد مانگی تھی۔

    روسی صدر کو ارسال کئے گئے خط میں ولادی میر پیوٹن کو آگاہ کیا گیا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، ایک سو تین روز سے جاری کرفیو کے دوران کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیریوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہمی معطل کرنے سمیت انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے جبکہ بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • بھارت نے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے، مشال ملک

    بھارت نے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مظالم کے ذریعے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کوکشمیریوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے چین امریکہ روس سمیت عالمی طاقتوں سےرابطے بڑھائے۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی فاونڈر گروپ کے سربراہ اکبر ایس بابر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، گزشتہ تین ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زائد لوگوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے وہ گزشتہ دو روز سے بھوک ہرتال پر ہیں، اقوام متحدہ نے یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے میرے لکھے گئے خط کا جواب دیا ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ یسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرے۔


    مزید پڑھیں : بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک


    انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، دنیا کو ہرحال میں پاکستان کی ضرورت ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے مزید کوششیں کرے۔

    پی ٹی آئی فاونڈر گروپ کے سربراہ اکبر ایس بابر نے مسئلہ کشمیر سے متعلق پالیمنٹ کے مشترکہ جوائنٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ مودی سرکار کو ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں : اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا، اہلیہ یاسین ملک


    انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں کشمیری شہدا کی یادگار کی تعمیر سمیت حریت قائدین کے لیے حکومت سول ایوارڈ کا اعلان کرے۔