Tag: Hurricane

  • فرانس میں سمندری طوفان سے تباہی، سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

    فرانس میں سمندری طوفان سے تباہی، سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

    فرانس کے جزیرے مایوٹے میں آنے والے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 11 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 220 کلومیٹر تیز چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا جبکہ مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، طوفان کا رخ زمبابویاور ملاوی کی طرف ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

    طوفان کے باعث سڑکیں دریا بن گئیں، تند و تیز ہوائیں درخت اور سولر پینلز اڑا لے گئیں، اور نظام زندگی اُلٹ پلٹ ہو گیا، اسکول بند ہو گئے اور اندورنِ ملک پروازیں منسوخ ہو گئیں، جب کہ ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    شام کی نئی عبوری انتظامیہ کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق آخری 3 طوفانوں — ٹائفون ینکسنگ، ٹائفون کانگ رے اور ٹراپیکل طوفان ٹرامی — کی وجہ سے فلپائن میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 9 ملین سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

  • جاپان سے سمندری طوفان ٹکرانے کا خدشہ، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ

    جاپان سے سمندری طوفان ٹکرانے کا خدشہ، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ

    جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو سے آج شام تک سمندری طوفان ٹائیفون ایمپل ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان کے خطرے کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق طوفانی اثرات کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے، جس سے 2ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے سمندری طوفان ایمپل کو زیادہ طاقتور طوفان کا درجہ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے 19 ہزار رہائیشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    تائیوان میں زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

    جاپان کے مغربی صوبے اوساکا میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے لاکھوں گھرانے مشکل میں آگئے ہیں۔

  • ‘عوام احتیاط برتیں’، عمان میں الرٹ جاری

    ‘عوام احتیاط برتیں’، عمان میں الرٹ جاری

    مسقط: پاکستان کی ساحلی پٹی سے رخ تبدیل کرنے والے سمندری طوفان’ شاہین’ نے عمان میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    عمانی نیوز ایجنسی (او این اے) کے مطابق ملک میں 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہونے والا ٹراپیکل طوفان ‘شاہین ‘ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، سمندری طوفان اس وقت دارالحکومت مسقط سے 500 کلومیٹر دور ہے، اور عمان کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    او این اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ توقع ہے کہ سمندری طوفان مسقط سے شمالی البطینہ گورنریٹس تک کے ساحلی علاقوں کو براہ راست متاثر کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب موجود سمندری طوفان ‘شاہین’ کراچی کی ساحلی پٹی سے دور ہوگیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ طوفان سے سمندر میں لہریں بلند ہونے کا امکان ہے، اتھارٹی نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت گھروں تک محدود رہیں۔

  • جاپان: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم

    جاپان: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، نظام زندگی درہم برہم

    ٹوکیو: جاپان میں آنے والے سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ’ٹرامی‘ نامی سمندری طوفان نے جاپان کے جنوبی حصوں میں تباہی مچانے کے بعد اب جاپانی ساحلوں تک پہنچ چکا ہے، طوفان نے معمولات زندگی مفلوج کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طاقتور سمندی طوفان کی وجہ سے کم از کم ايک ہزار پروازيں منسوخ ہو چکی ہيں جبکہ طوفانی ہواؤں کا سلسلہ پير تک جاری رہے گا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ مختلف علاقوں میں لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    جاپان میں طوفان کے باعث 10 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

    حکام کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے دیے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ہی جاپان میں ’ٹائیفون جیبی‘ نامی سمندری طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے، جبکہ اس قدرتی آفت کے باعث لاکھوں لوگ بےگھر بھی ہوئے۔

  • امریکا: سمندری طوفان کا خطرہ، صدر ٹرمپ کی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    امریکا: سمندری طوفان کا خطرہ، صدر ٹرمپ کی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    واشنگٹن: انتہائی خطرناک سمندری طوفان امریکی ساحل کی طرف بڑھنے لگا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحل کی طرف ایک خطرناک سمندری طوفان بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر حکام نے علاقے سے تقریباً دس لاکھ لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اگر مشرقی ساحل سے یہ سمندری طوفان ٹکراتا ہے تو بڑی تعداد میں نقصان ہوسکتا ہے، اس طوفان کے ساتھ دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز رفتار ہوائیں بھی شامل ہیں۔

    میکسیکو میں دو بڑے سمندری طوفانوں کا خطرہ، حکام کی عوام کو ہدایات جاری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ سمندری طوفان گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری محتاط رہیں اور کسی بھی قسم کے خطرات کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

    امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کا خطرہ، ہنگامی حالت کا اعلان

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی ریاست ہوائی میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا، اور شہریوں کو دو ہفتے کا راشن پانی جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے نے بڑی تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ امداری کارروائیوں کے لیے امریکی صدر نے بھاری رقوم خرچ کیے تھے۔

  • طوفان نیٹ‘ امریکا کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرا گیا

    طوفان نیٹ‘ امریکا کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرا گیا

    واشنگٹن : وسطی امریکا اور گلف کوسٹ میں تباہی مچانے کے بعد نیٹ نامی طوفان امریکا کی جنوبی ریاستوں سے ٹکرا گیا‘ کیٹگری ون کے حامل طوفان سے لوزیانا میں سمندر بپھر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیٹ نامی اس طوفان کے سبب امریکی ریاست ریاست الباما،لوزیانا اور مسی سیپی میں تیز بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے‘ طوفان کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کےمطابق نیٹ طوفان کے سبب 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور 10 انچ بارش ہوسکتی ہے‘ اس طوفان کو پہلےدرجے یا کیٹیگری ون کا طوفان قرار دیا گیا ہے۔

    مشرق سے مغرب تک تباہ کن سیلاب اورطوفان، یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟* 

    لوزیانا کے نشیب میں واقع علاقے پہلے ہی زیرِ آب آچکے ہیں اور وہاں کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں‘ اورلینز کے پمپنگ سسٹم کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے جو ماہ اگست میں آنے والے طوفان میں ناکارہ ہوکر رہ گیا تھا۔

    دریائے مسی سیپی میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے اطراف کی چھ کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے ریاست فلوریڈا کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

    لوزیانا‘ مسی سیپی اور الابامہ کے گورنروں نے اسٹیٹ ایمرجنسی نافذ کردی ہے‘ یہ تینوں ریاستیں اس موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں‘ کہا جارہا ہے کہ نیٹ ‘ سنہ 2005 میں آنے والے کترینہ نامی طوفان کے بعد اب تک کا سب سے طاقتور طوفان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔