Tag: Hurricane Harvey

  • طوفان ہاروے سے زندہ نکل آنے والی بہادر اور باہمت بلی

    طوفان ہاروے سے زندہ نکل آنے والی بہادر اور باہمت بلی

    امریکی ریاست ٹیکسس میں چند روز قبل سمندری طوفان ہاروے نے بے تحاشہ تباہی مچائی۔

    ٹیکسس کا شہر ہیوسٹن ہاروے سے سب زیادہ متاثر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان اور شدید بارشوں سے 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ طوفان میں 47 افراد ہلاک ہوئے۔

    ایسے موقع پر انسانی ہمدردی کی کئی نئی مثالیں بھی قائم ہوئیں جب ریسکیو اہلکاروں اور عام افراد نے اپنی جانوں پر کھیل کر مصیبت زدہ افراد کی جانیں بچائیں، لیکن ایک معصوم بلی ان سب میں بازی لے گئی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بلی کی کچھ تصاویر سامنے آئیں جن میں یہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن اس کی آنکھوں سے جھلکتا عزم اسے زندگی کی جانب کھینچے لیے جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    بعض ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بلی شدید غصے میں ہے، جیسے وہ اس طوفان کو غصے میں بتانا چاہ رہی ہو کہ تم چاہے کتنے ہی خطرناک کیوں نہ ہو، میری زندگی مجھ سے نہیں چھین سکتے۔

    بعض افراد نے اسے حالات سے مطابقت، حوصلے، اور جدوجہد کی نئی مثال قرار دیا۔

    کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ علاقے سے جب سینکڑوں افراد کو نکالا گیا تو یہ بلی بھی باآسانی وہاں سے نکل سکتی تھی، لیکن شاید یہ مہم جوئی اور طوفان سے لڑنے کے موڈ میں تھی۔

    اس بلی کے طوفان میں ٹہرنے کی وجہ جو بھی ہو، بہرحال اب اس بلی کو ٹوئٹر پر نہایت محبت اور ہمدردی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ میں طوفان، خام تیل اور گیسولین مہنگا

    امریکہ میں طوفان، خام تیل اور گیسولین مہنگا

    نیویارک : امریکہ ریاست میں آنے والاطوفان ہاوری، خام تیل اور گیسولین کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، امریکی خام تیل کی قیمت سینتالیس ڈالر جبکہ نارتھ برینٹ میں باون ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    طوفان کے آغاز میں خام تیل کی قیمتوں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

    دوسری جانب گیسولین کی قیمت دو سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، ٹیسکساس کے گلف کوسٹ پر واقع تمام ریفائنریز بند ہیں، امریکہ کی آدھی سے زیادہ ریفائنریز یہیں واقع ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئل انڈسٹری کو ہاروی کے نقصانات سے نکلنے میں کافی وقت لگے گا۔


    مزید پڑھیں : امریکی ریاسٹ ٹیکسس میں ہاروی کی تباہ کاریاں‘ 9 افراد ہلاک


    انٹرنیشل انرجی ایجنسی نے خام تیل کی سپلائی میں تعطل کے خدشات ظاہرکئے ہیں، ہاروی کے خلیج میکسیکو سے گزرتے وقت بھی خام تیل کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ امریکہ میں سمندری طوفان ہاروی نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں ہاروے طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ حال ہی میں جاری کی جانے والی ہیوسٹن میں سیلاب کی ایک فوٹیج نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے۔

    یہ فوٹیج نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں گوگل اسٹریٹ ویو کی مدد سے ہیوسٹن میں سیلاب سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی کام جاری ہے اور اب تک کشتیوں، ٹرکوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں اربن فلڈ کی وارننگ جاری

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی منگل کے روز سیلاب سے متاثر شہر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہیوسٹن میں ہنگامی اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں انجام دینے کا بھی حکم دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاسٹ ٹیکسس میں ہاروی کی تباہ کاریاں‘ 9 افراد ہلاک

    امریکی ریاسٹ ٹیکسس میں ہاروی کی تباہ کاریاں‘ 9 افراد ہلاک

    ٹیکسس : امریکی ریاست ٹیکسس میں سمندری طوفان ہاروی کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہرہیوسٹن میں سمندری طوفان ہاروی کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں پھنسے اب تک 1000 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    نیشنل ویدر سروس کے مطابق اب تک 9 افراد ہلاک ہونے کی خبرآئی ہے لیکن صرف ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ سمندری طوفان کی وجہ سے ہیوسٹن اور دیگرعلاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    گورنزٹیکسس گریگ ایبٹ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ہیوسٹن اور کارپس سٹی میں اب تک 20 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد ٹیکسس کا دورہ کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق یہ طوفان 500 سالوں میں سب سے شدید طوفان ہے اور اس سے نمٹنے کے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکسس میں سیلاب کے باعث امدادی کارروائیوں میں 1800 امریکی فوجیوں کی خدمات لی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان ہاروے امریکی ریاست ٹیکسس سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان ہاروے امریکی ریاست ٹیکسس سے ٹکرا گیا

    خلیج میکسیکو میں بننے والا سمندری طوفان ہاروے امریکی ریاست ٹیکسس کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ 215 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق چوتھے درجے کا طوفان ہاروے امریکی ریاست ٹیکسس کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہوائیں چلنے لگیں، لہریں بپھر گئیں۔

    طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔ سمندری طوفان کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئی۔

    طوفان کے باعث چار سے 5 روز کے دوران 35 انچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ ڈیڑھ سو کلو میٹر سے زائد رقبے پر 35 کاؤنٹیز متاثر ہوئی ہیں۔

    طوفان سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار نیشنل گارڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ٹیکسس کے گورنر نے صدر ٹرمپ سے طوفان ہاروے کو بڑی آفت قرار دینے کی اپیل کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔