Tag: Hurricane Helen

  • سمندری طوفان ہیلن کی تباہ کاریاں، 90 افراد جان سے گئے

    سمندری طوفان ہیلن کی تباہ کاریاں، 90 افراد جان سے گئے

    سمندری طوفان ہیلن کے باعث امریکا کی 5 ریاستوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے پیش آنے والے حادثات میں 90 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اورنارتھ کیرولائنا میں طوفان کے باعث کئی سڑکیں اور پل تباہ جبکہ لاکھوں افراد کو بجلی سے محرومی کا سامنا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارشوں سے پیش آنے والے حادثات میں اب تک 90 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں سیل فون ٹاور گر گئے، مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    حکام کے مطابق طوفان سے پانچوں ریاستوں میں اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ 15 سے 100 بلین ڈالرز کے درمیان ہو سکتا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    اس سے قبل چین کے شہر شنگھائی میں طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی تھی، جس کے باعث لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اُڑگئے۔

    تیز رفتار طوفانی ہواؤں کے سبب سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں اور کھمبوں کا سہارا لے کر اپنے آپ کو محفوظ کیا۔

    بھارت، گجرات میں تاریخی مسجد اور درگاہ مسمار

    چین کے شہر شنگھائی میں طوفان کے باعث 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں، متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • سمندری طوفان ’ہیلین‘ جارجیا کی جانب بڑھنے لگا، الرٹ جاری

    سمندری طوفان ’ہیلین‘ جارجیا کی جانب بڑھنے لگا، الرٹ جاری

    سمندری طوفان ’ہیلین‘ امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنا اثر دکھانے کے بعد ریاست جارجیا کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلین سے امریکی ریاست فلوریڈا میں 1 اور جارجیا میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ طوفان کے زیر اثر 120 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    سمندری طوفان ’ہیلین‘ کمزور ہونے کے بعد کیٹیگری 1 کا ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز یہ کیٹیگری 4 سے ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا تھا۔

    فلوریڈا، جارجیا اور کیرولیناس میں 22 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جارجیا کی تمام 159 کاؤنٹیز میں ہائی الرٹ جاری ہے۔

    یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ

    اس سے قبل ’ہیلین‘ فلوریڈا سے گزرا تھا، جس کے نتیجے میں ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں، طوفانی بارشوں کے باعث ٹمپا برج اور تمام ہوائی اڈے بند کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔