Tag: Hurricane Irma

  • ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں واقع جائیداد بھی تباہ

    ارما طوفان سے صدر ٹرمپ کی کیریبیئن میں واقع جائیداد بھی تباہ

    امریکا کے شمالی و جنوبی ممالک کو یکے بعد دیگرے بے تحاشہ نقصان پہنچانے والے 3 طوفانوں نے اس خطے کو تباہ حال کردیا ہے۔

    کیریبئین جزائر جو پہلے ہاروی اور پھر ارما طوفان کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے، اس وقت ملبوں کے ڈھیر کی صورت میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

    ایسے میں یہاں واقع امریکی صدر ٹرمپ کی جائیداد بھی محفوظ نہ رہی اور طوفانوں نے اسے بھی بے تحاشہ نقصان پہنچایا۔

    سینٹ مارٹن جزیرے میں سمندر کے بالکل کنارے پر واقع ٹرمپ کی وسیع و عریض جاگیر کی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ بعض عمارات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق جزیرے کے مذکورہ حصے کو خاصا نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے صدر ٹرمپ کی جاگیر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

    مختلف غیر سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی تصاویر کے مطابق جاگیر کے اندر کہیں ایک دیوار بھی گر پڑی ہے جبکہ وہاں موجود تمام سوئمنگ پولز بدبودار پانی سے آلودہ ہوچکے ہیں۔

    یہاں واقع تمام درخت بھی جڑ سے اکھڑ کر گر چکے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کی یہ جاگیر 5 ایکڑ کے وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جبکہ اس کی قیمت ایک کروڑ 69 لاکھ ڈالرز ہے۔

    جزیرے کے حکام کے مطابق حالیہ طوفانوں میں سینٹ مارٹن جزیرے کا 95 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے اور مضبوط ترین عمارتیں بھی محفوظ نہیں رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان ارما: سمندر کا پانی ’لاپتہ‘ ہوگیا

    سمندری طوفان ارما: سمندر کا پانی ’لاپتہ‘ ہوگیا

    امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے والے طوفان ارما نے ایک طرف تو بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور لوگوں کی زندگیاں نگل لیں، وہیں ایک اور عجیب و غریب واقعہ بھی دیکھنے میں آیا۔

    طوفان ارما نے جزائر کیریبیئن میں بہاماس کے علاقے میں موجود سمندر بالکل خشک کردیا اور سمندر کی تہہ ایک راستے کی صورت نمودار ہوگئی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہاماس کے ایک علاقے کا ساحلی مقام بالکل خشک ہے جس میں دور ایک جزیرہ بھی ٹیلے کی مانند نظر آرہا ہے۔

    دراصل یہاں طوفان کی شدت سے سمندر کا پانی اڑ گیا ہے اور سمندر کا مذکورہ حصہ خشک دکھائی دے رہا ہے، تاہم طوفان کے گزر جانے کے بعد سمندر اپنی معمول کی حالت پر واپس آگیا۔

    ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اس بارے میں لکھا، ’یہاں سے سمندر کا پانی لاپتہ ہوگیا‘۔


    نایاب لیکن قدرتی مظہر

    ماہرین کے مطابق یہ ایک نہایت انوکھا واقعہ تو ضرور ہے لیکن یہ ایک بہت ہی نایاب قدرتی مظہر ہے جو عشروں بلکہ صدیوں میں ایک سے 2 مرتبہ ہی دکھائی دیتا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ سمندر میں بننے والے طوفان (ہریکین) میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہوتا ہے اور جیسے جیسے اس کے مرکز (آنکھ) کی طرف بڑھتے ہیں ویسے ویسے ہوا کا یہ دباؤ اور بھی کم ہوتا چلا جاتا ہے۔

    کم دباؤ والا حصہ اپنے ارد گرد کی ہوا بڑی تیزی سے کھینچتا ہے جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلتی ہیں۔ لیکن اگر طوفان بہت زیادہ شدید اور طاقتور ہو تو وہ ہوا کے ساتھ ساتھ سمندر کا پانی بھی اپنے اندر کھینچنے لگتا ہے۔

    اگر طوفان کے مرکز سے قریب کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں سمندر کی گہرائی نسبتاً کم ہو تو وقتی طور پر (صرف چند منٹوں یا گھنٹوں کے لیے) اس جگہ کا پانی خشک ہوجاتا ہے کیونکہ طوفان اسے اپنے اندر گویا چوس لیتا ہے۔

    طوفان کے گزر جانے یا ختم ہوجانے کے بعد سمندر کا پانی معمول کے مطابق واپس آجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایسے قدرتی مناظر ہمیں صرف اس لیے عجیب و غریب یا پراسرار محسوس ہوتے ہیں کیونکہ یہ برسوں اور صدیوں میں ایک یا دو مرتبہ ہی رونما ہوتے ہیں ورنہ یہ قوانین قدرت کے عین مطابق ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا میں ایک ہفتے کے اندر آنے والے 2 سمندری طوفان ہاروے اور ارما بحر اوقیانوس کی تاریخ کے بدترین اور تباہ کن طوفان قرار دیے جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ارما طوفان کا مشاہدہ کرنے والے شخص کا کیا حال ہوا؟

    ارما طوفان کا مشاہدہ کرنے والے شخص کا کیا حال ہوا؟

    گو کہ قدرتی آفات سیلاب، طوفان، زلزلے وغیرہ کوئی معمولی بات نہیں اور ایسے مواقعوں پر لوگ سب سے پہلے اپنی جانیں بچانے کی فکر کرتے ہیں۔ لیکن ایسے دیوانوں کی بھی کمی نہیں جو ایسے حالات میں بھی باہر نکل کر عجیب و غریب حرکات کرنا چاہتے ہیں۔

    اب اس امریکی ماہر موسمیات جسٹن ڈریک کو ہی دیکھ لیں۔ ٹھیک ہے مانا کہ اس کا کام موسم کی جانچ پڑتال کرنا ہے، لیکن اس کے لیے اسے کسی محفوظ مقام سے باہر کھلی فضا میں نکل کر اپنی جان جوکھم میں ڈالنے کی ضرورت ہرگز نہیں تھی۔

    اب اسے اپنے کام سے اخلاص کہیں یا مہم جوئی، فلوریڈا میں طوفان کے دوران یہ حضرت گاڑی میں اپنے ایک دفتری ساتھی کے ساتھ کھلے میدان میں جا پہنچے اور خود ہوا کو جانچنے کا آلہ لے کر گاڑی سے باہر نکل کر کھڑے ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد ہیوسٹن میں دل دہلا دینے والے مناظر

    لیکن اسے کھڑا ہونا نہیں کہا جاسکتا کیونکہ 117 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں انہیں اڑائے لیے جارہی تھیں اور وہ بمشکل اپنے قدم روکے ہوئے تھے۔

    گاڑی میں بیٹھے ان کے ساتھی جو خود بھی ماہر موسمیات تھے، نے ان کی یہ ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر نہ صرف بے حد وائرل ہوئی بلکہ دنیا کو امریکی ریاستوں میں تباہی مچانے والے خوفناک طوفانوں کی شدت کا بھی اندازہ ہوا۔

    یاد رہے کہ امریکا میں ایک ہفتے کے اندر آنے والے 2 سمندری طوفان ہاروے اور ارما بحر اوقیانوس کی تاریخ کے بدترین اور تباہ کن طوفان قرار دیے جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان ارما، مسلمانوں نے فلوریڈا میں مساجد کےدروازےسب کیلئے کھول دیے

    سمندری طوفان ارما، مسلمانوں نے فلوریڈا میں مساجد کےدروازےسب کیلئے کھول دیے

    فلوریڈا : سمندری طوفان ارما کے پیشِ نظر مسلمانوں نے فلوریڈا میں مساجد کےدروازے سب کیلئے کھول دیے اور عارضی شیلٹر ہوم قائم کردیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طاقتور طوفان ارما کے پیشِ نظر مسلمان کمیونٹی نے مساجد کے دروازے سب کیلئے کھول دیے اور عارضی شیلٹر ہوم قائم کردیے گئے ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل برائے فلوریڈاعائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ فلوریڈامیں ہنگامی صورتحال نافذ ہے، فلوریڈا سے بیس ہزار پاکستانی نژاد امریکی شہری نقل مکانی کرگئے ہیں۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی ایک دوسرے کی مدد کررہی ہے، فلوریڈامیں 60سے70ہزارپاکستانی موجود ہیں۔

    ڈائریکٹر اکنا ریلیف عبدالرؤف نے کہا کے طوفان کے پیش نظر سترہزار سے زائد متاثرین کیلئے شیلٹرہوم قائم کردئیے ہیں اور مسلم متاثرین کیلئےحلال کھانے کے انتظام موجود ہیں، ہراسلامی سینٹر میں ادویات اور خوراک کی سہولت موجود ہے، اسلامی سینٹر کے شیلٹرز میں ہر مذہب اور نسل کے لوگ موجود ہیں۔


    مزید پڑھیں : سمندری طوفان ارما فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک


    دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ارما کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے جبکہ تیس لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    امریکی صدر نے فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

    طوفان کی وجہ سے لہریں5سے10فٹ تک بلند ہیں جس کے باعث سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ ارما طوفان کی وجہ سے ٹامپا شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

    فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ کا کہنا ہے کہ انہیں ریاست کی مغربی خلیجی ساحل کے حوالے سے تشویش لاحق ہے جو اس طوفان کا اگلا نشانہ ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    کیوبا : جزائرکیریبین میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ارما کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا اور اب فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا بد ترین طوفان ارما کیوبا سے ٹکرا گیا، ایک سوساٹھ میل فی گھنٹہ سے زائد رفتارسے چلنے والی ہواؤں اورشدید بارش نے بجلی اورمواصلات کا درہم برہم کردیا، سمندر کی لہریں کناروں سے باہرآگئیں ۔

    کیوبا کے بعد ارما اب فلوریڈا کیجانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان سے نمٹنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    صدرٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، فلوریڈا کے گورنرنےعوام سے آدھی رات تک محفوظ مقامات یا پھرایمرجنسی سینٹرزمنتقل ہونےکی اپیل کی ہے، فلوریڈا کے زو میں بھی جانوروں کوطوفان سے بچانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    طوفان ارما سمندری طوفان نے جزیرے بربوڈا ، سینٹ مارٹن، پورٹوریکو اور برٹش ورجن آئی لینڈز کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، بربوڈا جزیرے کا پچانوے فیصد حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ڈومینیکن ریپلک بھی طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے۔

    امریکہ کے محکمہ موسمیات نے ارما کو کیٹیگری پانچ کا طوفان قرار دیا ہے، جو سب سے شدید طوفان کی علامت ہے، طوفان کے زیر اثر چلنے والی ہواؤں کی شدت 298 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ارماگذشتہ ایک دہائی میں دو سو پچانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں کیساتھ آنیوالا بد ترین طوفان ہے۔

     

    ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر طوفان ارما کی شدت میں کمی نہ آئی تو وہ میامی سے جیکسن ول تک فلوریڈا کی پوری مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کر سکتا ہے، طوفان ارما ہفتہ یا اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

    قوام متحدہ کے مطابق طوفان سے تین کروڑ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاقتور سمندری طوفان ارما آج ہیٹی سے ٹکرائے گا، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

    طاقتور سمندری طوفان ارما آج ہیٹی سے ٹکرائے گا، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

    فلوریڈا : طاقتور سمندری طوفان نے کیریبین جزائر باربودا اور سینٹ مارٹن کو ملیا میٹ کردیا، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی، طوفان آج ہیٹی سے ٹکرائے گا جبکہ کیٹیگری پانچ کے طاقتور طوفان کی اگلی منزل بہاماس، فلوریڈا اورجارجیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بحر اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا بد ترین طوفان ارما کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفان آج ہیٹی سے ٹکرائے گا، جہاں موسلادھار بارشیں شروع ہوچکی ہیں، سمندری طوفان نے جزیرے بربوڈا ، سینٹ مارٹن، پورٹوریکو کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، بربوڈا جزیرے کا پچانوے فیصد حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ڈومینیکن ریپلک بھی طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے۔

    شدید طوفان کے باعث جزیرہ سینٹ مارٹین میں ایک اندازہ کے مطابق 60 سے لے کر 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ جزیرے پر دنیا کا مشہور ایئرپورٹ پرنسز جولیانا بھی زد میں آگیا ، طوفان کی زد میں آکر اب تک دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

     

    کیٹیگری پانچ کےطاقتور طوفان اِرما نے بہاماس، فلوریڈا اور جارجیا کا رخ کرلیا ہے، ہیٹی اور ہاماس میں طوفان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے، کیوبا میں طوفان سے بچنے کیلئے سمندر کنارے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

    امریکہ کے محکمہ موسمیات نے ارما کو کیٹیگری پانچ کا طوفان قرار دیا ہے، جو سب سے شدید طوفان کی علامت ہے، طوفان کے زیر اثر چلنے والی ہواؤں کی شدت 298 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ارماگذشتہ ایک دہائی میں دو سو پچانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواؤں کیساتھ آنیوالا بد ترین طوفان ہے۔

    ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر طوفان ارما کی شدت میں کمی نہ آئی تو وہ میامی سے جیکسن ول تک فلوریڈا کی پوری مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کر سکتا ہے، طوفان ارما ہفتہ یا اتوار کے روز امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ میامی اور دیگر علاقوں سے لوگوں کا بڑی تعداد میں انخلاء شروع کیا جاچکا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق طوفان سے تین کروڑ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سمندری طوفان ارما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا ، فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    سمندری طوفان ارما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا ، فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    فلوریڈا : ہاروی کے بعد امریکہ میں ایک اور سمندری طوفان اِرما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا، جسکے بعد فلوریڈا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروی کے بعد سمندری طوفان ارما کریبین آئی لینڈ سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان برٹش ورجن آئی لینٹ ، پورٹو ریکا اور امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب گامزن ہے۔

    بحریہ اوقیانوس میں بننے والا خطرناک سمندری طوفان ارما فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا، جس کے بعد فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث جمعہ تک دس فٹ بلند لہریں فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے، طوفان کی پیشگوئی کے بعد امریکی حکام نے فلوریڈا کے ساحلوں پر تفریح کرنے والوں کو فوری طور پر اپنے علاقوں میں واپسی اور رہائشی افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے۔

    امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان ارما کی شدت پانچ درجے کی ہوگئی ہے۔ فلوریڈا کے جزائر میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنجانے کا سلسلہ جاری ہے، فلوریڈا شاپنگ سینٹروں میں کھانے پینے کا سامان خریدنے والوں کا رش لگ گیا جبکہ لوگوں نے کھانے پینے کا سامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔

    فلوریڈاکی اونچی لہروں نے نوجوان کی جان لےلی، 16سال کازینڈر وینزیا وارننگ کےباوجود اونچی لہروں میں سرفنگ کر رہا تھا۔


    مزید پڑھیں : ٹیکساس میں ہاروے کی تباہ کاریاں، 47 ہلاک


    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلوریڈاکی سمندری حدود میں225 میل فی گھنٹہ رفتارسے ہوائیں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروے نے تباہی مچادی تھی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی جبکہ 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔