Tag: husband

  • گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

    گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج

    گلوکارہ نصیبو لال نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے شازیہ ٹاؤن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔

    نصیبو لال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گھر میں تھی شوہر نوید نے آتے  ہی تشدد کیا اور اینٹ ماری، اینٹ گلوکارہ کے چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے اینٹ سے مارنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نصیبو لال کے شوہر کو پولیس نے فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

  • ماورا نے اپنی فلم کی کامیابی کا کریڈٹ امیر گیلانی کو دیدیا

    ماورا نے اپنی فلم کی کامیابی کا کریڈٹ امیر گیلانی کو دیدیا

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    اداکارہ کی شادی کے بعد 7 فروری 2025 کو ان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ سے بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

    اداکارہ ماورا حسین نے اپنی فلم کی دوبارہ ریلیز سے دو دن قبل ہی 5 فروری کو امیر گیلانی سے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ بھی اپنے شوہر کو دیدیا۔

    شادی اور فلم کی کامیابی کے بعد حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی کا سہرا شوہر کو دیا۔

    ماورا حسین نے ’صنم تیری قسم 2‘ میں واپسی پر خاموشی توڑ دی

    فلم کی حالیہ کامیابی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مارورا نے کہا کہ اگر فلم 9 برس بعد اب کامیابی ہو رہی ہے تو یہ یقیناً میرے شوہر کی قسمت سے ہے۔

    اداکارہ نے شوہر کو اپنے لیے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقینا ان کی فلم کی کامیابی میں ان کے شوہر کا ان کی زندگی میں آنا بھی ایک سبب ہے۔

    فلم کے سیکوئل کے حوالے ماورا حسین نے کہا کہ مجھے فلم کے سیکوئل کا حصہ بن کر خوشی ہو گی، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی میں نے جب بھارت میں کام کیا تب مجھے وہاں بہت پیار و محبت ملی، اگر فلم کے سیکوئل کا حصہ بننا میری قسمت میں ہوا تو میں ضرور بنوں گی۔

  • امیر گیلانی کا اپنی شادی پر بالی ووڈ گانے میں ڈانس، ویڈیو وائرل

    امیر گیلانی کا اپنی شادی پر بالی ووڈ گانے میں ڈانس، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار امیر گیلانی نے اپنی شادی میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گانے پر ڈانس کرکے دھوم مچادی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے 5 فروری کو نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

    بعد ازاں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، دونوں کی شادی لاہور اور اسلام آباد میں خاموشی سے ہوئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

    نکاح اور اب ’شیندی‘ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، وائرل ہونے والی میں ایک ویڈیو دلہے راجا کی جس میں انہیں بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    شیندی کی تقریب میں امیر گیلانی نے دوستوں کے ساتھ اپنی اسٹار بیوی ماورا حسین کے لیے خصوصی پرفارمنس پیش کی، اداکار کو ’ ساجن جی گھر آئے‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    امیر گیلانی کو بالی ووڈ کے بلاک بسٹر ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ہٹ ویڈنگ گانے ’ساجن جی گھر آئے‘ پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں، جو اصل میں سلمان خان اور کاجول پر بنائی گئی تھی۔

  • شگفتہ اعجاز اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

    شگفتہ اعجاز اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

    پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں جس میں اپنے جذباتی تجربات شیئر کیے ہیں۔

    پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے ایک طویل کیشن لکھا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں پرانی موم بتیوں کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں انہوں نے نئے سانچوں میں ڈھال کر دوبارہ تخلیق کیا، ان موم بتیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ وہی موم بتیاں ہیں جنہیں ان کے شوہر کے ساتھ خوشیوں کے لمحوں میں جلایا گیا تھا۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرا یہ عمل صرف موم بتیوں کو نئی شکل دینا نہیں، بلکہ ان یادوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک کوشش تھی، جو میری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔

    شگفتہ نے جذباتی انداز میں اپنے شوہر کی فلم بادل اور بجلی کے مشہور گانے ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کا ذکر بھی کیا، جو ان کے لیے ایک خاص یادگار حیثیت رکھتا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اس وقت اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کی جدوجہد کر رہی ہوں اور میری مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے خود کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولی اور انشااللہ ان کو مزید طاقت اور لگن کے ساتھ پورا کروں گی جو میرے شوہر اور میری بیٹیوں نے مجھ میں ڈالی ہے۔

    واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی ایک طویل عرصہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ستمبر کو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • ’ہمیشہ اپنے دل میں سنبھالے رکھوں گی‘ شگفتہ اعجاز کا شوہر کے نام جذباتی پیغام

    ’ہمیشہ اپنے دل میں سنبھالے رکھوں گی‘ شگفتہ اعجاز کا شوہر کے نام جذباتی پیغام

    پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مرحوم شوہر کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز دوسرے شوہر کے انتقال کر جانے کے بعد اپنی زندگی کے مشکل ترین مراحلے سے گزر رہی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر مرحوم شوہر کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کے فیملی ٹائم کے یادگار لمحات کو شیئر کیا۔

    شگفتہ اعجاز نے پوسٹ کے کیپشن میں طویل نوٹ میں لکھا کہ ’میرے پیارے شوہر اور ہمارے عزیز بچوں کے والد کے نام، اگرچہ آپ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، آپ کی محبت، وراثت، اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں محفوظ رہیں گی‘۔

    شفتہ اعجاز نے لکھا کہ ’آپ کی موجودگی ہماری زندگیوں میں ایک عظیم نعمت تھی، اور میں اس وقت کے لیے بے حد شکر گزار ہوں جو ہم نے ساتھ گزارا، آپ کی محبت، رہنمائی، اور حمایت نے مجھے اس شخص میں ڈھالا جو میں آج ہوں، اور میں اس کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے بچے آپ کی زندگی کی روشنی تھے، اور آپ ان کے لئے ایک مضبوط سہارا، ہیرو، اور ایک اعلیٰ مثال تھے، مجھے وہ لمحات یاد ہیں جب آپ ہمیں ہنساتے تھے، جب آپ ہمیشہ جانتے تھے کہ ہمیں کیسے بہتر محسوس کروانا ہے، اور جب آپ ہمیشہ دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دیتے تھے، آپ کی بے لوث مہربانی، اور سخاوت نے مجھے ہر روز متاثر کیا۔

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگرچہ آپ اس دنیا سے جا چکے ہیں لیکن آپ کی یادیں ہمارے بچوں اور میرے ذریعے زندہ رہیں گی، ہم آپ کی زندگی، آپ کی کامیابیوں، اور ان بے شمار یادوں کا جشن مناتے رہیں گے جو ہم نے ساتھ گزارے ہیں، میں آپ کو ہمیشہ اپنے دل میں سنبھالے رکھوں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسی موذی بیماری سے جنگ لڑ رہے تھے اور  12 ستمبر کو وہ چل بسے۔

  • شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

    شوہر کو بچہ سمجھتی ہوں کیوں کہ۔۔۔مریم نفیس نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود میں شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں میں نہ صرف شادی بلکہ اپنے کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

    اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ مجھے گھر والوں نے جلدی شادی کرنے کا نہیں کہا اس لیے میں نے 30 سال ہونے پر اپنی پسند کا لڑکا ملنے کے بعد شادی کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میرے اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے، لیکن پھر بھی میرے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب شوہر کہتے ہیں کہ میں بڑی ہوں تو میں بھی ہر جگہ بولتی ہوں کہ ہاں میرے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، کیوں کہ میں ایک بچے کو پال رہی ہوں، میں اپنے شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ میاں اور بیوی میں مذاق اور نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور ان کی زندگی ہنسی و مذاق میں گزر جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کاراور دیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔

  • نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    نشئی شوہر نے شادی کے چند ہفتوں بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

    بھارت: ریاست راجستھان میں شادی کے چند ہفتوں بعد نئی نویلی دلہن کو شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاوان میں پیش آیا جہاں شوہر نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو ہی قتل کردیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق راجا رام اور سنیتا کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بعد میں سنیتا کی فیملی نے منگنی توڑ دی، منگنی ٹوٹنے کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور انہوں نے 10 فروری کو گھر سے بھاگ کر مندر میں شادی کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس ہفتے پیر کے روز راج رام نشے کی حالت میں گھر آیا اور اپنی بیوی سے لڑائی کرنے لگا، اس جھگڑے کے دوران راجا رام نے اپنی نئی نویلی دلہن کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجا رام نے سنیتا کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسرال والوں کو اس کی موت سے آگاہ کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے والدین کی شکایت پر آیف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی۔

    سنیتا کے والدین کی جانب سے شکایت درج کی گئی اور بتایا کہ راجا رام نشے کا عادی تھا، دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا اور  وہ سنیتا کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔

  • شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی

    گوجرانوالہ: دھاڑیوال میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے دھاڑیوں میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اسکی لاش جلادی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ملزم فرار ہوچکا ہے، ملزم نے الیکٹرک تار سے گلا دبایا اور پھر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ملزم ساجد سے شادی کی تھی، ملزم ساجد کا گھر والوں اور بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل مقتولہ کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے تھے، ساجد سسر کے فرنیچر شوروم سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر تھا جب سسر صبح شوروم پر آیا تو کمرے میں بیٹی کی جلی ہوئی لاش دیکھی۔

  • امریکی خاتون وکیل کے لیے دولہا ڈھونڈنے والے کو ہزاروں ڈالر انعام ملے گا

    امریکی خاتون وکیل کے لیے دولہا ڈھونڈنے والے کو ہزاروں ڈالر انعام ملے گا

    لاس اینجلس: ایک مریکی خاتون وکیل اور ٹک ٹاکر نے ان کے لیے دولہا ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ایک کارپوریٹ اٹارنی ٹک ٹاک کانٹینٹ کریئٹر 35 سالہ ایو ٹِلی کولسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے لیے شوہر ڈھونڈنے والے کو پانچ ہزار ڈالر انعام ملے گا۔

    تنہا زندگی گزارتے گزارتے تنگ آنے والی خاتون ٹلی کولسن نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے دوستوں کو دولہا تلاش کرنے پر انعام کی پیش کش کی تھی، پھر اچانک انھیں خیال آیا کہ کیوں نہ اس پیش کش کو ٹک ٹاک پر بھی ڈال دیا جائے۔

    معلوم ہوا ہے کہ ٹلی کولسن نے ڈیٹنگ ایپس پر بھی اپنے لیے دولہا ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب انھوں نے ٹک ٹک پر ایک ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ہے، تاکہ لوگ ان کے لیے دولہا ڈھونڈ سکیں، ٹک ٹاک پر ان کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ٹِلی کولسن کی یہ پوسٹ وائرل ہو گئی ہے اور اسے 6 لاکھ کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔

    ایو ٹلی کولسن نے کہا ’’پیش کش یہ ہے کہ اگر آپ مجھے میرے شوہر سے ملوائیں اور میں اُس سے شادی کر لوں تو میں آپ کو پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔‘‘ حیرت انگیز طور پر ٹلی کولسن نے مستقبل کے پلان کے تحت طلاق کے بارے میں بھی اپنا منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’میں اُس کے ساتھ زیادہ عرصے تک شادی کے بندھن میں نہیں رہ سکتی، میں اُسے 20 برس بعد طلاق دے دوں گی۔‘‘

    اِیو کولسن نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں میں بہت سارے لوگوں سے مل چکی ہیں اور ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے کرتے تھک چکی ہیں، کرونا وبا کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں عجیب تبدیلی آئی ہے اور اب لڑکے روبرو نہیں ملتے اور بہت سے مرد شادی کی غرض سے ملنے سے بھی کتراتے ہیں۔

    انھوں نے کہا اگر کوئی مجھے ایسا شوہر ڈھونڈ کر دے جو میرا خیال رکھے، میری ضروریات پوری کرے اور وہ اس رشتے کے لیے سنجیدہ ہو، تو میں اسے پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔ خاتون نے کہا ’’مجھے 27 سے 40 سال کے درمیان کا شوہر درکار ہے، جس کا قد پانچ فٹ 11 انچ ہو، اور اُس کی حس مزاح برطانوی ہو، وہ کھیلوں، جانوروں اور بچوں کا شوقین ہو، جب کہ سیاسی اور مذہبی نظریات اور قومیت اُن کے لیے معنی نہیں رکھتے۔‘‘

  • خشک میوہ جات نہ خریدنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    خشک میوہ جات نہ خریدنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    قاہرہ: مصر میں شوہر نے اپنی 20 سالہ اہلیہ کو خشک میوہ جات نہ خریدنے پر چھری کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    اردو نیوز کے مطابق مصری شہری نے رمضان کے پسندیدہ پکوان میں شامل کیے جانے والے خشک میوہ جات نہ خریدنے پر اپنی 20 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔

    مقتولہ فاطمہ سعید نے جو نرس تھی اپنے خاوند محمد الخولی سے، جو میل نرس کے طور پر کام کرتا ہے رمضان کی خریداری کے لیے پیسے طلب کیے، واپس آئی تو دونوں کا اس بات پر جھگڑا ہوا خشک میوہ جات کیوں نہیں خریدے گئے؟

    میاں بیوی الجیزہ کے علاقے میں سکونت پذیر تھے اور دونوں کی شادی کو صرف 6 ماہ گزرے تھے۔

    پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں خاوند کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر مصری خاوند کا بیان پیش کیا جا رہا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ لڑائی کی شروعات بیوی نے ہی کی تھی، اس کا دعویٰ ہے کہ وہی باورچی خانے سے چھری لے کر آ گئی تھی اور حملے کے لیے چھری لہرا رہی تھی۔

    شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے اس سے چھری چھیننے کی کوشش کی جس پر وہ زخمی ہو گئی، وہ فوری طور پر اسے زخمی حالت میں اسپتال لے گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے مطابق شادی کے بعد ہی سے دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا، شوہر اپنے بخل کی وجہ سے اخراجات کو حد سے زیادہ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا تھا اور بیوی پر دباؤ ڈالتا تھا کہ اضافی اخراجات اپنے گھر والوں سے لے کر آئے۔

    مقتولہ کے والدین کے مطابق شوہر وقتاً فوقتاً بیٹی کو زد و کوب بھی کرتا رہتا تھا۔