Tag: Husband arrested

  • ملتان : شوہر نے بیوی کو کرائے کے قاتلوں سے مروا دیا، ساتھیوں سمیت گرفتار

    ملتان : شوہر نے بیوی کو کرائے کے قاتلوں سے مروا دیا، ساتھیوں سمیت گرفتار

    ملتان : پنجاب میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کروانے والا ملزم پکڑا گیا، مقتولہ 8ماہ کی حاملہ تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے بلال کالونی میں خاتون پروفیسر کے قتل کے کیس میں اس کے شوہر سمیت4ملزمان کو گرفتار گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ پروفیسر فیروزہ جمیل کو اس کے شوہر نے مجض اس لیے قتل کروایا کہ مقتولہ نے اسے دوسری شادی کی اجازت نہیں دی تھی۔

    ملزم نے بیوی کو راستے سے ہٹانے کیلیے اجرتی قاتل کی مدد لی اور شوٹر کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلیے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس حکام کے مطابق پروفیسر فیروزہ کو اپنے گھر سے نکلتے ہی شوٹر نے گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کردی، خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی، مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے شوٹر سے15لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے، قاتل کو2 لاکھ روپے ایڈوانس دیا گیا، باقی رقم واردات کے بعد ادا کی جانی تھی۔

  • کھانا نہ بنانے پر موت، دل دہلا دینے والا واقعہ

    کھانا نہ بنانے پر موت، دل دہلا دینے والا واقعہ

    قاہرہ : شوہر نے بیوی کو کھانا وقت پر نہ بنانے پر بے دردی سے قتل کردیا، ہلاک ہونے والی خاتون امید سے تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں معمولی سی بات پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو قتل کرڈالا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق قتل کی یہ واردات یہ واقعہ قاہرہ کے معروف محلے شبرا الخیمہ میں کی گئی۔ گیس کا چولہا لگنے سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

    ملزم شوہر نے بیوی سے کھانا تیار کرنے کے لیے کہا تھا اور اس کی جانب سے معذرت کرنے پر آگ بگولہ ہوگیا اور گیس کا چولہا اٹھا کر اس کے سر پر دے مارا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون امید سے تھی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کردیا۔

    پبلک پراسیکیوشن نے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے چار روزہ ریمانڈ پر حراست میں لے لیا، پبلک پراسیکیوشن نے لاش کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی اور خفیہ سروس کے اہلکاروں کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ مصر میں معاشی مسائل کی وجہ سے ان دنوں غریب طبقے میں گھریلو مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واردات کرنے والا بھی ایک مزدور تھا اور اس کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی گھریلو خاتون تھی۔

  • برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا، 2 افراد زخمی

    برطانوی شہری نے اپنا ہی گھر دھماکے سے اڑا دیا، 2 افراد زخمی

    لندن : برطانوی شہری نے پولی کے علاقے میں سابقہ بیوی کی موجودگی میں علیحدگی کی لڑائی میں شکست کی بنا پر اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے علاقے پولی میں پیر کی دوپہر دھماکا ہوا تھا جس کے بعد 66 سالہ ملزم ملبے میں شدید زخمی حالت میں نکالا گیا تھا جبکہ خاتون کو معلولی زخم آئے تھے۔

    برطانوی پولیس کی جانب سے ایک شخص کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص مبینہ ملزم ہے جس نے گھر کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا تھا کہ ملزم کی اہلیہ ایلینی نے بتایا کہ ہماری دو برس علیحدگی ہوگئی تھی اور اپنے سابقہ شوہر کو گھر سے بے دخل کرنا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد سے ملزم گھر کی دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 60 سالہ متاثرہ خاتون کو حادثے کے نتیجے میں معمولی زخم آئے تھے جسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک 85 سالہ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ’میں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد میں متاثرین کے امداد کے بھاگا‘ جب میں نے متاثرہ گھر کو دکھا تو وہاں دھواں اٹھ رہا تھا اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور گیس کی بو آرہی تھی۔

    بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ گھر کے ملبے نے نیچے کھڑی گاڑیوں کو پوری طرح سے چھپا دیا تھا، مجھے لگا حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہوگا۔

  • بھارت: غیرت کے نام پر قتل، شوہر بیوی کا سر بیگ میں ڈال کر تھانے پہنچ گیا

    بھارت: غیرت کے نام پر قتل، شوہر بیوی کا سر بیگ میں ڈال کر تھانے پہنچ گیا

    کرناٹک : سفاک شوہر بیوی کو قتل کرکے اس کا سر لے کر تھانے پہنچ گیا، ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبے میں غیرت میں آکر دو بچوں کی ماں کا سر تن سے جدا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کرناٹک کے ضلع چکمگلور میں پولیس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص ہاتھ میں بیگ لے کر تھانے میں داخل ہوا اور پولیس افسر کو بتایا کہ اس نے غیرت میں آکر اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے اور اس بیگ میں اس کا سر ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس نے ملزم ستیش کو گرفتار کرلیا ہے، ستیش نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل شک کی بنیاد پر کیا، مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ستیش کے خیال میں اس کی بیوی کے کسی دوسرے مرد کے ساتھناجائز  تعلقات تھے، پولیس نے مزید بتایا کہ ان کی شادی کو سات برس ہو گئے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

    اس کے علاوہ  ان دونوں میاں بیوی کےدرمیان کافی عرصے سے رنجشیں بھی چل رہی ہیں کیونکہ ملزم کی بیوی ماضی میں پولیس کے پاس مدد مانگنے بھی آئی تھی۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا علم تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ گھریلو مسائل ہیں، ہم نے چند مرتبہ ان کی مشاورت بھی کی تھی لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ستیش کو اس بات کا شک ہے کہ اس کی بیوی کا کسی غیر مرد کے ساتھ تعلق ہے۔‘

  • گھریلو جھگڑا: ماں نے دو بچیوں کو زہر دے کرخود کشی کرلی

    گھریلو جھگڑا: ماں نے دو بچیوں کو زہر دے کرخود کشی کرلی

    جڑانوالہ : ماں نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر بچیوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی، خاتون کے لواحقین نے سسرالیوں پر قتل کا الزام لگا دیا، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی رہائشی ریما نے اپنے شوہر فرحان سے گھریلو جھگڑے کے بعد طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بچیوں کی عمریں ایک اور تین سال ہیں، جہاں پہلے رونق تھی آج وہاں صف ماتم بچھی ہے۔ زہر خورانی سے ماں اور دو بچیوں کی ہلاکت معمہ بن گئی۔

    پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعہ کو خودکشی قرار دیا لیکن لواحقین نے سسرالیوں پر قتل کا الزام لگادیا، خاتون ریما اور ایک سالہ حرم فاطمہ اور تین سالہ ورشہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔


    مزید پڑھیں: طالب علم نے ٹیچر سے عشق میں ناکامی پر خود کشی کر لی


    بعد ازاں ماں بیٹیوں کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔ پولیس نے خالہ کی درخواست پر خاتون کے سسرالیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


    مزید پڑھیں: پسندکی شادی نہ ہونے پر لڑکا لڑکی کی خود کشی


    ریما کی چار سال قبل فرحان سے شادی ہوئی تھی۔