Tag: husband escapes

  • سفاکیت کی انتہا، بچے کے سامنے ماں قتل، شوہر فرار

    سفاکیت کی انتہا، بچے کے سامنے ماں قتل، شوہر فرار

    نئی دہلی : گھریلو جھگڑوں کے باعث باپ نے 4 سالہ بیٹے کے سامنے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے شوہر کی تلاش شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت و بربریت کا یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے برابری علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بچے کے سامنے 28 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔

    راجکمار کی شاہ چند ماہ قبل ہی 28 سالہ انشیکا سے ہوئی تھی لیکن کچھ وقت بعد ہی لاک ڈاوٗن آگیا، جس کے باعث پورے نہ ہونے والے گھریلو اخراجات کا سلسلہ مزید ماند پڑگیا اور میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑا ہونے لگا۔

    اس دوران راجکمار نے شراب نوشی بھی شروع کی، ان سب کے بعد انشیکا نے اپنے والدہ کے گھر رہائش اختیار کرکے ایک دکان چلانا شروع کردی۔

    قتل سے دس روز قبل راجکمار نے سنت نگر میں اپنی ساس کے گھر رہنا شروع کیا اور پھر ایک دن بیوی سے پیسے مانگنے پر دونوں میں پھر جھگڑا ہوگیا اور راجکمار چار سالہ بیٹے کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کرکے وہاں سے فرار ہوگیا۔

    مقتولہ کی لاش اگلی صبح اس کی بہن مدھو نے دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی اور رجکمار کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے اور اس کے رویے سے متعلق بتایا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کردی۔

  • سکھر، حاملہ خاتون قتل، ساس اور سسر گرفتار، شوہر فرار

    سکھر، حاملہ خاتون قتل، ساس اور سسر گرفتار، شوہر فرار

    سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں مبینہ طور پر ساس، سسر اور شوہر نے حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں شوہر نے نوجوان حاملہ بیوی پر مبینہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئی، پولیس نے ساس سسر کو گرفتار کرلیا جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سی سیکشن تھانہ کی حدود فریک ہل کالونی میں خاتون کے قتل کی اطلاع ملی تھی جس پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر سے لاش برآمد کی۔

    مقتول خاتون کے بھائی عابد کے مطابق مقتولہ ساجدہ کے شوہر کاشف نے اپنے والدین کے ہمراہ اس کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنا کر اور گلا دبا کر مار ڈالا۔

    ابتدائی رپورٹس میں بھی خاتون پر تشدد کے نشانات واضح پائے گئے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    سی سیکشن پولیس کے مطابق سسر شکیل اور ساس خالدہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، خاتون کا شوہر کاشف فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔