Tag: Husband killed

  • تین سال قبل لا پتا ہونے والے نوجوان کے ساتھ بیوی نے کیا کیا تھا؟

    تین سال قبل لا پتا ہونے والے نوجوان کے ساتھ بیوی نے کیا کیا تھا؟

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 3 سال پہلے لاپتا ہونے والے نوجوان رزاق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے اپنی ہی بیوی نے بدترین طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تین سال قبل لاپتا ہونے والے رزاق نامی نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی قاتل اس کی بیوی اور اس کا ساتھی نکلا۔

    تین سال بعد مقتول کے ورثا نے مقامی تھانے میں مقتول کی بیوی کے خلاف درخواست دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے تفتیش کی۔

    ڈی پی او کے مطابق مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا نے پولیس حراست میں رزاق کے قتل کا اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    قاتلوں نے بتایا کہ رزاق کو مارنے کے بعد اس کی لاش کو ایک برقی کٹر کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور پھر وہ ٹکڑے نہر میں بہائے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • شوہر کی لاش کے ٹکڑے : بیٹی اور سابق شوہر بھی مقدمے شامل

    شوہر کی لاش کے ٹکڑے : بیٹی اور سابق شوہر بھی مقدمے شامل

    کراچی : مقامی عدالت میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزمہ کی بڑی بیٹی اور سابق شوہر کو مقدمے میں نامزد کردیا۔

    کراچی کے علاقے صدر میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزمہ رباب عرف عاصمہ کی بڑی بیٹی اور سابق شوہر کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق دونوں ملزمان پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ملزم سابق شوہر اور آرزو کچھ دیر پہلے جائے وقوعہ سے چلے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی بیٹی آرزو اپنی چھوٹی بہنوں کو لے کر فیصل آباد چلی گئی ہے، ملزمہ آرزو مقتول شیخ سہیل کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

    پولیس رپورٹ میں مزید کہ گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کو فیصل آباد سے کراچی لانے کیلئے حکام سے اجازت مانگ لی گئی ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ رباب عرف عاصمہ نے اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کا انکشاف کیا، جائے وقوعہ پر موجود ملزمہ کی8سالہ اور13سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں، ملزمہ کی دونوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں، تلاش جاری ہے۔

    بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16فروری تک ملتوی کردی۔

  • شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سوگئی، ملزمہ گرفتار

    شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سوگئی، ملزمہ گرفتار

    کراچی : سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے، ملزمہ واردات کے بعد آرام سے سو گئی، پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ رباب آرام سے سوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف حصوں سے مقتول شیخ محمد سہیل کے جسمانی اعضاء ملے ہیں۔

    اس کے علاوہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دیے تھے۔

    پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کوجمع کیا، کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ رباب کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مذکورہ خاتون 7سال سے والد کے ساتھ رہ ر ہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے، حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی یہ سفاکانہ واردات انجام دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کئے اور سکون سے سوگئی، جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کرلئے گئے ہیں۔خاتون نشے میں ہے اور اس کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے، رپورٹ آنا باقی ہے۔

  • سفاک بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی

    سفاک بیوی نے شوہر کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک عورت نے جائیداد کی خاطر اپنے شوہر کو قتل کردیا، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق محبوب نگر ضلع میں جائیداد کے لئے بیوی نے اپنے ہی شوہر کا بے دردی سے قتل کردیا اور اس واقعہ کو چھپانے کے لئے لاش کو گھر کے باتھ روم میں دفن کردیا۔

    45سالہ مقتول چنائیہ کو اس کی بیوی رامولما نے شوہر کی دو ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے لئے قتل کیا اور مقامی تھانے میں اپنے شوہر چنائیہ کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔

    واقعہ کے بعد چنائیہ کے گھر والوں نے رامولما سے ملاقات کی اس دوران ان میں بحث تکرار ہوگئی جس کے بعد چنائیہ کے گھر والوں نے رامولما کی مشتبہ حرکات کو دیکھتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا۔

    پولیس نے فوری طور پر ملزمہ رامولما کو حراست میں لے لیا ابتدائی تفتیش کے دوران ہی رامولما نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ پولیس نے تحصیلدار کی موجودگی میں مدفون لاش کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ۔

  • "پسند کی شادی کرنے والا نئی نویلی دلہن کے ہاتھوں قتل” ملزمہ گرفتار

    "پسند کی شادی کرنے والا نئی نویلی دلہن کے ہاتھوں قتل” ملزمہ گرفتار

    ملتان : پسند کی شادی کرنے والا مبینہ طور پر اپنی ہی بیوی کے ہاتھوں قتل ہوگیا، پولیس نے مقتول کی بیوی کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد میں شادی کے صرف تین ماہ بعد ہی نوبیاہتا بیوی نے اپنے شوہر کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شجاع آباد کی بستی خیرپور میں پسند کی شادی کرنے والے کو اس کی بیوی نے قتل کردیا،3ماہ پہلے علی رضا نے سلمیٰ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر ساتھیوں کی مدد سے شوہر کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، پولیس نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی بیوی کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پسند کی شادی کرنے والے شخص سراج کو لڑکی کے رشتے داروں نے قتل کردیا، قتل کے بعد ملزمان نے مقتول کی بیوی شیربانو کو اغوا کی کوشش کی جنہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان سیف اللہ اور ظہور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ مغوی خاتون کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ ملزمان شیر بانو کے چچا زاد بھائی ہیں۔