Tag: husband killed his wife

  • غیرت کے نام پر 6 بیٹیوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل

    غیرت کے نام پر 6 بیٹیوں کی ماں کا لرزہ خیز قتل

    حیدرآباد : شوہر نے غیرت کے نام پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش لے کر اسپتال پہنچ گیا، مقتولہ ایک سیاسی رہنما کے گھر ملازمہ تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست حیدرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ملزم مردہ بیوی کو لے کر اسپتال پہنچا اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ یہ کچرا کنڈی سے زخمی حالت میں ملی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن اپنی بیوی اسماء کے کردار پر شک کرتا تھا اور اسی بنیاد پر حسن نے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دونوں میاں بیوی اپنی چھ بچیوں کے ساتھ لکشمی نگر میں رہائش پذیر تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم حسن کے اسپتال میں دیئے گئے بیان پر ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو شک ہوا اور مزید سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم  نے بیوی قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔

    murder

    پولیس کا کہنا ہے کہ لکشمی نگر کی رہائشی 38 سالہ اسماء بیگم کانگریس رہنما فیروز خان كے گھر میں ملازمہ تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیروز خان بھی اسپتال پہنچ گئے اور صورتحال معلوم کی۔

    مقتولہ اسماء بیگم کی شادی 10 سال قبل محمد حسن سے ہوئی تھی، ان کی 6 بیٹیاں ہیں۔ ملزم حسن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرکے شوہر نے خودکشی کیوں کی؟

    دادو : اندرون سندھ کے شہر دادو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی، مقتولہ محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کے ایکسائز آفس کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شوہر نے اپنی بیوی جو لیڈیز پولیس اہلکار تھی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی دادو عبدالخالق پیرزادہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی تحقیقات سے آگاہی حاصل کی، دادو پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو معاملے پر پیش آیا ہے تاہم کوئی واضھ بات سامنے نہیں آسکی دیگر پہلوؤں سے بھی مزید تفتیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھرمیں دفن کردی

    قبل ازیں رواں ماہ اندرون سندھ کے شہر خیرپور میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی تھی۔

    خیرپور کے علاقے نارو میں گھریلو رنجش پر شوہر نے بیوی شاہانہ لوند کو قتل کیا اور لاش گھر میں دفن کرکے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کے بھائی کی نشاندہی پر لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

    دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

    چنیوٹ : شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو زہر دے کر قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ماں کے ساتھ ملکر بیوی کو زہر دیکر قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ نواحی علاقہ کوٹ اسماعیل کے رہائشی عنیقہ کی آٹھ سال قبل محسن حیات سے ہوئی, اور اس کے بطن سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی پیدا ہوئے۔

    گذشتہ ایک سال سے محسن حیات کی والدہ اس کی دوسری شادی کروانا چاہتی تھی, جس وجہ سے آئے روز گھر میں جھگڑے کے علاوہ عنیقہ پر تشدد بھی کیا جاتا تھا۔

    تھانہ لالیاں میں درج ہونیوالے مقدمہ کے مطابق محسن حیات اور اس کی والدہ نے نامعلوم شخص کے ساتھ ملکر پانی میں زہر ملاکر زبردستی عنیقہ کو پلا دیا، جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس تھانہ لالیاں عنیقہ کے ماموں نوازش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے  فیصلے  میں کہا تھا کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا، مہرمعجل ہویاغیرمعجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الاداہوگا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے، دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے کیونکہ دوسری شادی کیلئے اجازت کےقانون کی خلاف ورزی سےمسائل جنم لیں گے۔