Tag: Husband killed wife

  • بچہ کالا کیوں‌ ہے؟ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    بچہ کالا کیوں‌ ہے؟ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    اڈیشا: بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس بات پر قتل کر دیا کہ ان کا بچہ کالا کیوں ہے؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشا (سابقہ اڑیسہ) میں ایک شخص مانک گھوش نے اپنی بیوی کو جان سے مار دیا، وہ اپنی بیوی کو بچہ کالا ہونے پر پیٹتا رہتا تھا۔

    پولیس نے ہفتے کو مانک گھوش کے خلاف اس کے سسر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

    قتل کے واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقتول کی ڈھائی سالہ بیٹی نے اپنے نانا کو اشاروں میں ماں کا گلا دبانے کے بارے میں بتایا، جس پر نانا تپن منڈل نے بچے کے ہمراہ عمرکوٹ تھانے میں شکایت درج کرائی۔

    چوں کہ ملزم اور اس کی بیوی آندھرا پردیش کے کاکیناڈا علاقے میں رہتے تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا، اس لیے پولیس نے آندھرا پردیش پولیس کو بھی اس کی اطلاع کر دی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ کے شہری مانک گھوش کی شادی سات سال قبل لپیکا منڈل سے ہوئی تھی، جو شادی کے بعد روزگار کے سلسلے میں آندھرا پردیش کے کاکیناڈا چلے گئے۔

    جب بیٹی ماہی کی پیدائش ہوئی، تو اس کا رنگ کالا ہونے کی وجہ سے ملزم مانک بیوی لپیکا کی پٹائی کرنے لگا، جس کی وجہ سے لپیکا ماموں کے گھر چلی گئی، تاہم سسرال والوں نے اسے پھر منا لیا۔

    رپورٹ کے مطابق 18 ستمبر ملزم نے بیوی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور پھر دوستوں کی مدد سے اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے لپیکا کو مردہ قرار دے دیا، تاہم متوفی کی گردن پر کاٹنے کے نشانات پائے جانے کی وجہ سے اسپتال کے عملے نے کاکیناڈا پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    دوسری طرف پوسٹ مارٹم کے بعد جب لپیکا کی آخری رسومات بھی ادا کی گئیں، تو اس کے والدین اس کی بیٹی کو اپنے ساتھ کاراگون لے آئے، تاہم بچی نے اپنے نانا تپن منڈل کو بتایا کہ اس کی ماں کی موت کیسے ہوئی۔

  • جائیداد نام نہ کرنے کا انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے

    جائیداد نام نہ کرنے کا انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے

    فیصل آباد: شوہر نے جائیداد نام منتقل نہ کرنے پر بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فيصل آباد کے علاقے چک61 میں شوہر نے بیوی کوقتل کرکےلاش کے ٹکڑے کردیئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد نے جائیداد اپنے نام منتقل نہ کرنے پر بیوی کوقتل کیا اور فوزیہ کی لاش کے ٹکڑے کرکے سیم نالےمیں پھینک دیئے۔

    پولیس کے مطابق ملزم شاہد اور ساتھی قتل کے بعد فرار ہوگئے ، جس کے بعد تھانہ بلوچنی میں شاہد،آصف اور2نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کےباپ عبدالرزاق کی مدعیت میں درج مقدمےمیں 2دفعات شامل کی گئی۔

    بعد ازاں پولیس نے چک 61میں بیوی کےقتل کے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، ملزم نےاعتراف جرم کرلیا ہے۔

  • خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، داخلہ فیس نہ ملنے پر طالب علم کی خودکشی

    خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، داخلہ فیس نہ ملنے پر طالب علم کی خودکشی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، خاتون کی گلا کٹی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی،یوپی موڑ پر نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے فیس نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کی گلا کٹی لاش کھیتوں سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر یوپی موڑ میں طالبعلم نے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق 19 سالہ نوجوان حماد نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، حماد یونیورسٹی کی داخلہ فیس نہ ملنے پر دلبرداشتہ تھا۔

    حماد کے والد کے مطابق بیٹا انٹر میں اے گریڈ سے پاس ہوا تھا، وہ این ای ڈی یونیورسٹی کی داخلہ فیس مانگ رہا تھا، بیٹے کی فیس جمع کرنے میں تاخیر ہوئی تو اس نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ حماد نے پہلے بھی اور آج بھی داخلہ فیس کا کہا تھا، بیٹے کو ہفتے کو پیسے ادا کرنے کا کہا تھا، آج حماد نے خودکشی کرلی۔

  • کراچی، بیوی کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

    کراچی، بیوی کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں 2 روز پہلے قتل کی گئی خاتون کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں 2 روز پہلے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر بادشاہ کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اور گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کے پہلے شوہر سے بھی 3 بچے تھے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کی بیٹی نے والدین کے درمیان جھگڑے کی تفصیلات دیں، گرفتار ملزم نے واردات چھپانے کے لیے لاش سرد خانے منتقل کردی تھی۔

    مزید پڑھیں: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پنجاب کے شہر ملتان میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت ایک شخص کو قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا۔

    تہرے قتل کا مقدمہ ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار مرکزی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • سکھر : بیوی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لاش برآمد

    سکھر : بیوی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لاش برآمد

    سکھر: سفاک ملزم نے اپنی بیوی پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد زندہ دفن کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ کے قریب شادی شدہ خاتون کو زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان سموں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنی17سالہ بیوی پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد زندہ دفن کیا تھا۔

    ملزم کریم بخش کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے دو روز قبل ایک گھر پر حملہ کرکے ایک شخص کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا۔

    پولیس نے حملے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے بیوی کو زندہ دفن کرنے کابھی انکشاف کیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی مدفون لاش برآمد کرلی۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی بیوی کو زندہ دفن کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔