Tag: husband kills wife

  • موبائل فون کیوں مانگا؟ شوہر نے بیوی کو قتل کرڈالا

    موبائل فون کیوں مانگا؟ شوہر نے بیوی کو قتل کرڈالا

    اٹک: شوہر نے موبائل فون مانگنے پر بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار لی، ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں پنڈی سلطانی کےعلاقےمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں شوہر نے موبائل فون مانگنےپربیوی کوفائرنگ کرکےقتل کردیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ملزم9 سال بعد سعودی عرب سےپاکستان آیاتھا۔

    یاد رہے گذشتہ دو ماہ قبل پنجاب میں شہر جڑانوالہ میں شوہر نے خلع مانگنے پر کانسٹیبل بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم شہزاد کی شادی جھمرہ روڈ ایمان سٹی کی رہائشی کانسٹیبل ثمینہ سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد میاں میں جھگڑوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو ثمینہ نے شوہر سے علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔

    بیوی کی جانب سے خلع کی دائر درخواست پر شوہر کو غصہ تھا، جس کے باعث ملزم نے کانسٹیبل ثمینہ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی، گولی خاتون کے سینے پر لگی جو خاتون کے لیے باعث اجل بنی۔

  • تین سال بعد ماں اور بیٹی کے قتل کی وارداتوں میں حیرت انگیز مماثلت

    تین سال بعد ماں اور بیٹی کے قتل کی وارداتوں میں حیرت انگیز مماثلت

    نیو شیرون : امریکی ریاست مہاسکا کاؤنٹی کے شہر نیو شیرون میں قتل اور خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کو اس کے ساتھی نے قتل کرکے خود کشی کرلی۔

    واقعے کی اہم بات یہ بھی ہے کہ تین سال قبل مقتولہ کے والدین کی موت بھی اسی انداز میں ہوئی تھی اس کے والد نے بھی بیوی کو گولی مار اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 جنوری کو 55سالہ رابرٹ ڈاپولیتو اور 42سالہ جیسکا ڈپولیٹو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ رابرٹ نے پہلے جسیکا کو گولی ماری اور پھر خود کشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق اس جوڑے نے کبھی قانونی طور پر شادی نہیں کی تھی لیکن وہ گزشتہ بیس سال سے زیادہ عرصے تک باہمی رضامندی کے تحت ایک ہی گھر میں رہتے تھے، جیسکا نے اپنی کنیت بدل کر رابرٹ رکھ لی تھی۔ ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

    اس واقعے کی مماثلت کے حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تین سال قبل مقتولہ جسیکا کے والدین بھی اسی طرح کی واردات میں ہلاک ہوئے تھے کہ باپ تھامس نے پہلے اپنی بیوی مشیل میسی کو گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، پولیس حکام نے تاحال دونوں کے قتل یا خود کشی کے ممکنہ مقاصد یا وجوہات پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بیوی کو قتل کرنے والے رابرٹ ڈپولیٹو کا ایک بھائی سال 2010 میں اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں جیل میں سزا بھگت رہا ہے۔

  • عید پر میکے جانے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    عید پر میکے جانے کی ضد پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    نوابشاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں عید پر میکے جانے کی ضد کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں بیوی نے عید کے روز میکے جانے کی ضد کی تو شوہر نے غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی جانب سے شوہر سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ عید کے روز اپنے والدین کے گھر ملنے کے لیے جانا چاہتی ہے جس پر وہ غصے میں آگیا اور اس نے بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    نوابشاہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • سوات / راولپنڈی : شوہرنے بیوی کو مار ڈالا، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

    سوات / راولپنڈی : شوہرنے بیوی کو مار ڈالا، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

    سوات / راولپنڈی : عدالت میں پیشی پر آنے والی خاتون کو اس کے شوہر نے خنجر کے وار کر کے قتل کردیا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کار سواروں نے فائرنگ کرکے مارڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی عدالت میں 28سالہ عظمیٰ بی بی نے اپنے شوہر کیخلاف تنسیخ نکاح نان نفقہ، حق مہر اور علیحدگی کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

    مینگورہ کے نواحی علاقے کوکاری سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ جب عدالت پہنچی تو ملزم عارف نے اس پر خنجر کے وار کرکے زخمی کردیا، زخمی عظمیٰ کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم عارف کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی چکری روڈ پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے اخلاق اور رمشا نامی میاں بیوی پر مسلح کارسواروں نے فائرنگ کی ۔

    مقتولین نے چند روز پہلے ہی پسند کی شادی کی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کو فریقین میں صلح کے بعد قتل کیا گیا، مقتول نوجوان کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ قتل میں رمشا کا چچازاد بھائی ملوث ہے۔