Tag: Husband & Wife

  • شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا

    شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا

    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، اس واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی 4 سال قبل بھانجے عبدالسلام سے شادی ہوئی جو دبئی میں کام کرتا ہے، بھانجا 4 ماہ سے گھر آیا ہوا ہے۔

    والد کا کہنا تھاکہ میری بیٹی نے فون پر شوہر کے تشدد کا بتاتا تھا، بیٹی نے فون کی اور کہا کہ شوہر تشدد کررہا ہے، جب میں بھائی کے ساتھ اسکے گھر پہنچا تو لاش پڑی ہوئی تھی۔

    والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے جسم پر تشدد اور گلے میں پھندے کے نشان تھے، لاش کے قریب چوڑیاں بھی ٹوٹی ہوئی پڑی تھیں، میری بیٹی کو قتل کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-husband-stabs-wife/

  • وائرل ویڈیو : کیا بیوی کا سالگرہ پر شوہر سے مطالبہ کرنا درست ہے؟؟

    وائرل ویڈیو : کیا بیوی کا سالگرہ پر شوہر سے مطالبہ کرنا درست ہے؟؟

    کہتے ہیں کہ میاں بیوی کی مثال گاڑی کے دوپہیوں جیسی ہوتی ہے اگر ایک پہیہ رک جائے تو زندگی کی گاڑی کو چلنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں اسی لیے اس رشتے کو مضبوط رکھنے کیلئے محبت اور احساس کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

    عام طور پر میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ وہ میاں بیوی ہی نہیں جن کی آپس میں تو تو میں میں نہ ہوتی ہو۔

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون اپنے شوہر سے بہت معصومانہ انداز میں سالگرہ دھوم دھام سے نہ منانے کا شکوہ کررہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر سے شکوہ کررہی ہے کہ تم نے میری پچھلی سالگرہ پر بھی مجھے کوئی سرپرائز نہیں دیا تھا، صرف کیک کاٹنا ہی سالگرہ نہیں ہوتی۔

    اس حوالے سے آے آروائی نیوز کے تحت عوامی سروے کیا گیا جس میں مرد و خواتین سے پوچھا گیا کہ کیا سالگرہ کے موقع پر بیوی کا ڈیمانڈنگ ہونا ضروری ہے جس پر خواتین نے بہت اچھے اور دلچسپ تبصرے کیے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب چاہے بڑی ہو یا نہ ہو تحفہ ضرور ملنا چاہیے، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ میں اسی میں خوش ہوں شوہر محبت کرنے والا ہونا چاہیے پھر جو بھی مل جائے۔

    ایک صاحب نے کہا کہ بیوی کو کوئی نہ کوئی تو گفٹ دینا پڑے گا ورنہ اسے خوشی نہیں ہوگی، ایک اور صاحب کا کہنا تھا کہ خواتین ہی ڈیمانڈنگ ہوتی ہیں ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہوتا ہے۔

  • ایک جیسا لباس زیب تن کرنے والے میاں بیوی : ملیے "کپل آف فیصل آباد” سے

    ایک جیسا لباس زیب تن کرنے والے میاں بیوی : ملیے "کپل آف فیصل آباد” سے

    کراچی : جڑواں بچوں اور بچیوں کے حوالے سے تو سب جانتے ہیں لیکن آج کل سوشل میڈیا پر جڑواں میاں بیوی کا چرچا بہت زیادہ ہورہا ہے جس پر لوگ بہت دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    یہ ہیں فیصل آباد کے رہائشی مسٹر اینڈ مسز ناصر جنہیں کپل آف فیصل آباد کہا جاتا ہے، ان کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک جیسے رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے پہنتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔

    ان میاں بیوی کی محبت کا عالم یہ ہے کہ شادی کے ایک سال بعد ہی انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ دونوں ایک جیسے رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے زیب تن کریں گے۔

    یہ دونوں شخصیات اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی مہمان بنیں اور اپنے بارے میں دلچسپ معلومات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 38سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ہمارے تین بیٹے ہیں اور ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ہمارا مقصد محبت کو فروغ دینا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کپڑوں کا کلر اور ڈیزائن ہم دونوں مل کے پسند کرتے ہیں اور مشورے کے بعد ہی لباس تیار کرایا جاتا ہے۔

  • شوہرکی بے وفائی پربیوی کی ہنگامہ آرائی، جہازبیچ سفرمیں اتارنا پڑا

    شوہرکی بے وفائی پربیوی کی ہنگامہ آرائی، جہازبیچ سفرمیں اتارنا پڑا

    قطر : بیوی نے شوہر کے موبائل میسجز پڑھ لیے، شوہر کی بے وفائی پر خاتون کی جہاز میں ہنگامہ آرائی پر پرواز بیچ سفر میں ہی اتارنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق مرد حضرات اپنا فون بیویوں کی پہنچ سے دور رکھیں، کہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہوجائے، قطر سے انڈونیشیا جانے والے جہاز میں ایرانی میاں بیوی اپنے بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران شوہر کی آنکھ لگ گئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایرانی خاتون نے شوہر کے فنگر پرنٹ سے اس کا موبائل فون آن کرلیا اور اس میں موجود میسیجز پڑھ لئے، کسی غیرخاتون کے نامناسب میسجز پڑھتے ہی خاتون غصے سے بے قابو ہوگئیں۔

    بس پھر کیا تھا سارے ٹرپ کا ستیا ناس ہوگیا، شوہر کی بے وفائی پر برہم خاتون نے جہاز میں ہنگامہ مچا دیا، دھوکہ دیتے ہو؟ شرم نہیں آئی؟ خاتون نے عملے کی سنی نہ مسافروں کی، شوہر سے ہاتھا پائی کرتی رہی۔

    طیارے میں 284 مسافر سوار تھے جنہیں مذکورہ حالات میں پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، صورتحال قابو سے باہر ہونے پرجہاز کو بھارتی شہر چنائی کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاں دونوں میاں بیوی اور ان کے بیٹوں کو اتار کر جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔