Tag: hush-money case

  • عدالت نے ٹرمپ کی سزا سنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل کو مسترد کر دیا

    عدالت نے ٹرمپ کی سزا سنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل کو مسترد کر دیا

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کیس میں ان کی سزا برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

    عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے، ٹرمپ نے سزا سنائے جانے کی سماعت حلف بردار سے پہلے روکنے کی اپیل کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائے گے جبکہ 10 جنوری کو ’ہش منی کیس‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) میں نیو یارک کی عدالت انہیں سزا سنائی گی۔

    https://urdu.arynews.tv/us-president-joe-biden-received-notable-gifts/

  • ہش منی کیس، ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنادی گئی

    ہش منی کیس، ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنادی گئی

    امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار دے دیا، 11 جولائی کو جج سابق صدر ٹرمپ کی سزا کا اعلان کریں گے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنادی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو مجرم قرار دیا۔

    ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سابق صدر انتخابات میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    ٹرمپ کا مجرم قرار دینے والی جیوری پر تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میرا کوئی قصور نہیں ہے، یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

    امریکا نے یوکرین کو روس پر امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعدصحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

  • اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

    اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں بڑی مشکل میں پھنس گئے، ٹرمپ کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔

    نیویارک کے ایک جج کی جانب سے 25 مارچ کو مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی سابق امریکی صدر کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    ٹرمپ کی صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن تک عدالتی ٹرائل روکنے کی آخری کوشش کی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے اور ری پبلیکنز کی جانب سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں تاہم قانونی مسائل میں گھرے ٹرمپ کو مشکلات کا سامنا ہے۔