Tag: hybrid model

  • ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے: احسان الرحمان

    ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے: احسان الرحمان

    اسلام آباد: وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

    احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کی جاتی رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل مانگا تھا، ایسے ہی پاکستان کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے، اگر بھارت ہائبرڈ ماڈل چاہتا ہے تو ہمیں بھی ورلڈ کپ میں ایسا کرنا چاہیے۔

  • ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    ایشیا کپ پر پاکستان کی جیت، ایشین کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا

    اسلام آباد: ایشیا کپ پر پاکستان کو جیت حاصل ہو گئی، ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ پر پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے، پاکستان ایشیا کپ کے 4 یا 6 میچز کی میزبانی کرے گا۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ باقی میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، جس کا تعین اگلے ہفتے میٹنگ میں کیا جائے گا، پاکستان باقی میچز یو اے ای میں کرانا چاہتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ پر آخر کار اپنا مؤقف منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی

    دوسری طرف بی سی سی آئی سیکریٹری، اے سی سی صدر جے شاہ نے بھی ایشیا کپ کے معاملے پر پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر ایشیا کپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، باقی تمام میچز نیوٹرل ویونیو پر ہوں گے۔ ایونٹ کے لیے یو اے ای یا سری لنکا نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے جب کہ نیوٹرل وینیو سے متعلق اعلان 27 مئی کو اے سی سی اجلاس کے بعد ہوگا۔