Tag: HYD

  • کراچی حیدرآباد کے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے، انیس قائم خانی

    کراچی حیدرآباد کے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے، انیس قائم خانی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین انیس قائم خانی نے کراچی و حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے بلوچستان کی طرز پر پیکج کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں سیاسی کیریئر کا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے واپسی کاراستہ دے، جس طرح بلوچستان میں لوگوں کو معافی دے کر پیکیج دیا گیا اسی طرح کراچی کے نوجوانوں کو بھی پیکیج دیا جائے،کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کو واپسی کا محفوظ راستہ دیا جائے

    انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کے لیے این آر او کیا جاسکتا ہے تو ملکی مفاد میں بھی اقدام کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے خصوصی پیکج دیا جائے، کیاپاکستان کا مستقبل بچانے کے لیے کسی کو معاف نہیں کیا جاسکتا؟

    میزبان وسیم بادامی کے دہشت گردوں کے طبی علاج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے زندگی میں کبھی ٹیلی فون پر بات نہیں ہوئی،ہاں ان سے ایک دوبار ملاقات ضرور ہوئی ہے ان سے کسی دہشت گرد تو دور کی بات کسی عام آدمی کے علاج کے لیے بھی بات نہیں ہوئی، علاج کرانا ہوتا تو متحدہ قومی موومنٹ کے اپنے میڈیکل سینٹر بہت تھے، ضیا الدین ہاسپٹل میں میری بہن زیر علاج رہیں یا اپنے کسی شناسا سے ملنے اسپتال گیا تو وہیں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات ہوئی۔

    سانحہ بلدیہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں، حماد صدیقی کا نام بھی غلط طریقے سے ڈالا گیا،جس وقت آگ لگی میں نائن زیرو پر موجو د تھا اطلاع ملنے پر مجھ سمیت کئی رہنما جائے حادثہ پر گئے۔

    سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ واقعے میں میرا کوئی لینا دینا نہیں، بھائیلہ برادران سے کوئی واقفیت نہیں، مقدمہ عدالت میں ہے آپ مجھے جلد بری ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ عشرت العباد اور مصطفی کمال کی تلخی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی پہلی پریس کانفرنس تک عشرت العباد ہمارے رابطے میں تھے،

    بانی متحدہ کے حکم پر سب کچھ ہوتا تھا اس لیے مورد الزام بھی وہی ہیں، بانی ایم کیو کس کس کو احکامات دیتے تھے یہ سب کو معلوم ہے، بانی متحدہ را کے ایجنٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اختر سے جیل میں بھی کوئی رابطہ نہیں رہا، وسیم اختر، قادر پٹیل اور رئوف صدیقی کو رہائی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

  • بلدیاتی انتخابات : کراچی پولیس کو حیدرآباد بھیجنے کا حکم جاری

    بلدیاتی انتخابات : کراچی پولیس کو حیدرآباد بھیجنے کا حکم جاری

    کراچی : آئی جی سندھ نے کراچی پولیس افسران اور نفری کو حیدرآباد بھیجنے کے احکامات صادر کردیئے، بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی پولیس سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری اپنی حفاظت کیلئے تیار ہو جائیں، آئی جی سندھ نے کراچی کی سیکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے کراچی کی پولیس کوحیدرآباد روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں کراچی پولیس حیدر آباد کی سیکیورٹی سنبھالے گی، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی رینکس کے افسران کو نفری سمیت حیدرآباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    کراچی کے شہریوں کا اللہ حافظ ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار شہری سیکیورٹی سے متعلق وسوسہ اور اندیشوں میں گھر گئے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا، اس حوالے سے انتخابی مہم کی گہما گہمی میں تیزی آرہی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مخالفین میں تصادم اور بدنظمی کے پیش نظر سحت حفاظتی اقداما ت کرنے کا ٖفیصلہ کیا گیا ہے۔