Tag: Hyd Education Board

  • حیدرآباد : میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

    حیدرآباد : میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا

    حیدرآباد : تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج آج بروز منگل جاری کیے جائیں گے۔

    تعلیمی بورڈ حیدرآباد ترجمان کے مطابق دسویں جماعت کے نتائج آج دن 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے 5 روز قبل دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا، اس سال کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا۔

    مزید پڑھیں : مختلف امتحانی بورڈز نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کب کریں گے؟

    تعلیمی بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانات میں 173,738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 172,391 نے امتحانات میں حصہ لیا اور ان میں سے 144,681 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے جبکہ 27,244 امیدوار ناکام رہے۔

  • حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے امتحانی سلپیں جاری نہ کرنے کی تردید کردی

    حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے امتحانی سلپیں جاری نہ کرنے کی تردید کردی

    حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے نویں اور دسویں کے امتحانات کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو امتحانی سلپیں اور ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر پریشانی کا سامنا ہے ۔

    اس حوالے سے میڈیا کوآرڈینیٹر تعلیمی بورڈ حیدرآباد اعجاز کاکا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات کو سلپیں جاری ہوچکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے تمام طلبہ وطلبات کو سلپیں جاری کردی ہیں۔

    میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ کچھ طلبہ وطالبات نے آن لائن فارم جمع کرائے، گزشتہ 3 ماہ سے فارم جمع ہونے کا سلسلہ جاری تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جن بچوں نے آن لائن امتحانی پورٹل بند ہونے کے بعد فارم جمع کرایا صرف ان کی سلپیں جاری نہیں ہوئیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں تعلیمی بورڈ سوال نامہ، جوابی کاپی اور دیگر ڈاکیومنٹ کیسے چھپوا سکتا ہے؟ ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات کو سلپیں جاری ہوچکی ہیں۔

    حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو طلباء و طالبات اب شکایت کررہے ہیں وہ پورا سال کہاں تھے ؟ ہم 2 ماہ سے یہی کام مسلسل کررہے تھے اور جب امتحان سر پر آگیا تو وہ اپنے والدین اور ہم کو بھی پریشان کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : حیدرآباد کے سینکڑوں طلبہ امتحانی فارم جمع کرانے سے محروم

    آن لائن امتحانی پورٹل بندش سے حیدرآباد میں نویں اور دسویں جماعت کے سینکڑوں طلبا و طالبات کے امتحانی فارم ، امتحانی سلپ اور ایڈمٹ کارڈ جاری نہ ہوسکے۔

    طلبا و طالبات کی بڑی تعداد رات گئے تک اپنے والدین کے ہمراہ تعلیمی بورڈ آفس میں دربدر ہوگئے۔والدین کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔

  • حیدرآباد : سینکڑوں طلبا و طالبات امتحانی فارم جمع کرانے سے محروم

    حیدرآباد : سینکڑوں طلبا و طالبات امتحانی فارم جمع کرانے سے محروم

    حیدرآباد : آن لائن امتحانی پورٹل بندش سے نویں اور دسویں جماعت کے سینکڑوں طلبا و طالبات کے امتحانی فارم جمع نہ ہوسکے، امتحانی سلپ اور ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہ ہوسکے۔

    اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق آن لائن امتحانی پورٹل پر تعلیمی کوائف جمع نہ ہونے سے 600 سے زائد طلبہ کو امتحانی کارڈ جاری نہیں ہوسکے۔

    رپورٹ کے مطابق دو سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش کے باعث بورڈ کے انتظامی عہدوں کی تعیناتی کا جھگڑا چل رہا تھا اور کمپیوٹرز کے آئی ڈیز اور پاسورڈ نہ ہونے سے طلباءو طالبات کو امتحانی سلپس جاری نہ ہوسکیں۔

    اس حوالے سے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ترجمان نے بتایا کہ جن طلباءو طالبات نے آن لائن پورٹل پر امتحانی فارم جمع کرائے تھے ان کو بھی سلپس جاری نہیں کی جاسکیں۔

    طلبا و طالبات کی بڑی تعداد رات گئے تک اپنے والدین کے ہمراہ تعلیمی بورڈ آفس میں دربدر ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے والدین کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے۔

    ایک خاتون نے بتایا کہ صبح پہلا پرچہ ہے لیکن ابھی تک میری بیٹی کی امتحانی سلپ جاری نہیں ہوسکی۔

    اس موقع پر بچوں کے والدین نے کنڈکٹ برانچ کے سپرنٹنڈنٹ محمد حسین پر رشوت وصولی کے الزامات بھی عائد کیے۔

    واضح رہے کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج 7 اپریل سے ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات

    علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق طلبہ کے امتحانی فارم متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے جمع کروائے جائیں گے۔

    ضمنی امتحانات 2024 میں ناکام امیدواروں کیلئے فارم جمع کرانے کے جاری شیڈول کے مطابق امتحانی فارم 7 اپریل سے 10 اپریل 2025 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق طلبہ کے امتحانی فارم متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے جمع کروائے جائیں گے۔

    500روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم 11 سے 15 اپریل تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم 16 سے 18 اپریل 2025 تک جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔

    اس کے علاوہ فیس جمع کرانے کے بعد واؤچر اور فارم بورڈ آفس کی انکوائری میں لازمی جمع کرانا ہوگا۔