Tag: Hydarabad

  • حیدرآباد : جھگڑے میں صلح کرانے والا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    حیدرآباد : جھگڑے میں صلح کرانے والا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    حیدرآباد میں مالک مکان اور کرایہ دار میں جھگڑے کے دوران صلح کروانے والا شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ حالی روڈ کی حدود میں تین ماہ سے کرایہ کی عدم ادائیگی پر مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں تیسرا شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک مالک مکان چینا ولد شوکت گدی اور کرایہ دار فیصل کے درمیان کرائے کی عدم ادائیگی پر شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

    اس موقع پر جھگڑا ختم کروانے کیلیے آنے والے چالیس سالہ شخص سنی گدی کو ملزم شوکت گدی نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول صلح کروانے کے لیے پہنچا تھا جس کو مالک مکان شوکت گدی نے غصے میں آکر گردن میں گولی مار دی۔

    مقتول سنی کی لاش کو قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    حیدرآباد : سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار کو قتل کردیا گیا

    واضح رہے کہ حیدرآباد کی یوسی ہٹڑی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق یوسی چیئرمین کامل علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کامل علی کو نواحی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھرکے باہراس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔

  • تحریک عدم اعتماد: شاہ محمود نے اپوزیشن پر ‘سنگین’ الزام عائد کردیا

    تحریک عدم اعتماد: شاہ محمود نے اپوزیشن پر ‘سنگین’ الزام عائد کردیا

    حیدرآباد: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، بولی لگارہی ہے اور ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران بےیقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کے تحت کراچی روانگی سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 12 سے 14 لوگ موجود ہیں تو عدم اعتماد میں تاخیر کیوں؟۔

    وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ تاخیر اس بات کی نشانی ہے کہ بندے انکے پاس نہیں، اپوزیشن ممبران اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، معزز اراکین کی  بولی لگائی جارہی ہیں اور وہ ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران عزت دار  اور  باوقار لوگ ہیں، یقین ہے کہ ہمارے ممبران بےیقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔

    شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرینگے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے متعلق کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی سروے میں بہت پیچھے ہے، سروے میں پی پی کو 5 فیصد لوگوں نےووٹ دینےکا عندیہ دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کے اندازے غلط ہیں ، انہیں وقت لگے گا، ابھی بلاول کی ناسمجھی بھی ہے اور کم عمری بھی، ہم اپنے اصولوں پر قائم ہیں، عدم اعتماد آتی ہےتوقانونی و آئینی طریقےسےمقابلہ کرینگے۔