Tag: hyder abbas rizvi

  • وزیر دفاع پانچ کروڑ مہاجرعوام سے معافی مانگیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    وزیر دفاع پانچ کروڑ مہاجرعوام سے معافی مانگیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم نے کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

    متحدہ رہنماؤں نے خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجروں کو تقسیم کرنے کی سازش کو بند کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو احتجاج بھی ہوگا اور کاروبار بھی بند ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم سراپا احتجاج بن گئی۔

      اس حوالے سے کراچی سمیت پورے ملک میں متحدہ قومی موومنٹ نے خواجہ آصف کے خلاف مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

    پریس کلب کے باہر مظاہرے میں متحدہ رہنماؤں نے وزیر دفاع کے بیان کو بانیان پاکستان کی تذلیل اور مہاجر قوم کے لئے متعصبانہ، اشتعال انگیز قرار دیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر دفاع نے مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے، وہ پانچ کروڑ مہاجر عوام سے معافی مانگیں ۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے نوجوان شہید ہوں گے تو کراچی بار بار بند ہوگا، خواجہ آصف جیسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان تقسیم ہوا،وزیر دفاع نے دو قومی نظرئیے اور پاکستان کے وجود کی نفی کی ہے۔

    حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجروں کو مختلف القاب دے کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ان کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم وزیر دفاع کے بیان پر پارٹی پالیسی واضح کریں ،ہجرت کرکے آنے والے لوگ اپنی شناخت اور اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے تھے۔

  • ایم کیو ایم نے ہی ملک کو نوجوان قیادت مہیا کی، حیدر عباس رضوی

    ایم کیو ایم نے ہی ملک کو نوجوان قیادت مہیا کی، حیدر عباس رضوی

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ ہے کہ ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں نوجوان قیادت مہیا کی۔

    اے پی ایم ایس او وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں جاگیر دار اور وڈیروں کی سیاست کے بینٹھ چڑھنے والے نوجوان اور متوسط طبقہ اپنی صلاحیتیں منواسکتا ہے۔

    اے پی ایم ایس او کے ویں37 یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے طلبہ تنظیم بنائی ، اور پھر سیاسی میدان میں قدم رکھا۔

    اے پی ایم ایس او نے ہمیشہ طلبہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرکے سب کو ایک صف میں لانا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ اے پی ایم ایس او کا 37 واں یوم تاسیس اپنی تاریخ کا اہم ترین دن ثابت ہوگا۔

  • متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس کا علاقہ اس وقت انتہائی کشیدہ صورتحال کا شکار ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کریم آباد پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پی ٹی آئی کے تباہ حال کیمپ کو بحال کرنے کیلئے اقداما ت کئے۔

    رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، آصف حسنین، این اے دو سو چھیالیس کے امیدوار کنور نوید جمیل ودیگر بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایم کیو ایم کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے، ہم نے مشتعل افراد سے ہاتھ جوڑ کر پر امن رہنے کی درخواست کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں علاقہ مکین ہیں، جو قائد تحریک الطاف حسین کے نعرے لگا رہےتھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی خبر ملی ہم فوری طور پر کریم آبا د پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کرتے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے  پی ٹی آئی کے کیمپ کو اپنے ہاتھوں سے ٹھیک کیا، انہوں نے کہا کہ میں کل خود اس کیمپ میں بیٹھوں گا تاکہ پھر کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

  • ایم کیو ایم کے چار رہنماوٗں کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

    ایم کیو ایم کے چار رہنماوٗں کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

    کراچی : ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مجرم صولت مرزا کے اعترافی بیان کی ویڈیو کے تناظر میں متحدہ قومی موومنٹ کے چار رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے حیدرعباس رضوی، بابرغوری، قمر منصور اور رؤف صدیقی کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا نے جو اعترافی ویڈیو بیان جاری کیا ہے اس کا کل دورانیہ 16 منٹ کا ہے جبکہ اب تک صرف چھ منٹ کی ویڈیو نشر کی گئی ہے اور بقیہ ویڈٰیو میں مزید انکشافات کا امکان ہے۔

    صولت مرزا نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس کی سزا اس وقت تک ملتوی کی جائے جب تک وہ مزید انکشافات نہیں کردیتا۔

    پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ جب کسی سزائے موت کے قیدی کی پھانسی سے چند گھنٹوں قبل اس طرح کی ویڈیو جاری ہوئی ہو اور اس  کے ردعمل میں سزا کو ملتوی کیا گیا ہو۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں ایم کیو ایم کے مزید رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاسکتے ہیں جن میں ممکنہ طور پر واسع جلیل ، فیصل سبزواری،عبدالرشید گوڈٰیل اورطاہر مشہدی شامل ہیں۔

  • بلاول کی تقریر پیپلز پارٹی کی پارٹی لائن ہے، حیدرعباس رضوی

    بلاول کی تقریر پیپلز پارٹی کی پارٹی لائن ہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اشتعال آمیز تقریر کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسے پی پی پی کی (اسٹیٹڈ پالیسی )پارٹی لائن قراردے دیا۔

    ایم کیوایم کے سینئر رہنماء عامر خان، بابر غوری، اشفاق منگی اورحیدر عباس رضوی نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور اس موقع پر حیدر عباس رضوی کا کہناتھا کہ کہ بلاول لکھی ہوئی تقریر پڑھ رہے تھے اس لئے انکے الفاظ کی غلطی قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے۔

    انہوں نے بلاول بھٹو کی تقریرکے مندرجات کو دھمکی آمیز قرار دیا اورکہا کہ لیاری گینگ وار کے ایسے ملزمان برطانیہ میں موجود ہیں جو کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں اوراس تقریر کے لہجے کے باعث ہم ایم کیو ایم کے قائد کی جان کے لئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں اورکسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش ِنظر برطانوی پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب سے ایم کیوایم نے انتظامی بنیادپر صوبے بنانے کی بات کی ہے تب سے ایم کیوایم اور اس کے قائد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے تین دن گزرنے کے بعد ایم کیو ایم اس دھمکی آمیز تقریر کے خلاف قانونی اور سیاسی کاروائی کرے گی اوراس سلسلے میں سینٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں وضاحت طلب کی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ملک گیرعوامی احتجاج کا عندیہ دیا۔

    حیدرعباس رضوی نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وضاحت کریں کہ آیا یہ تقریر ماضی میں ڈاکٹرذوالفقارمرزا کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کا تسلسل ہے؟۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب سابق صدر زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کی جاتی تھیں اس وقت الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کی حمایت میں آوازاٹھائی اورریلی نکالی۔

    انہوں نے کہا کہ عید کے تین دن گزرنے کے بعد ایم کیوایم کی رابطی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں سندھ کے حکمران اتحاد کے مستقبل پربھی غور کیا جائے گا۔