Tag: hyderabad

  • مکافات عمل، شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو اگلے موڑ پر پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا، ویڈیو

    مکافات عمل، شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو اگلے موڑ پر پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا، ویڈیو

    حیدرآباد (07 اگست 2025): ڈاکو مکافات عمل کا شکار ہو گئے، لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو گولی مارنے والا ڈاکو اگلے موڑ پر پولیس مقابلہ میں گولی کا نشانہ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس مقابلے سے قبل ہونے والی ڈکیتی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین رہا ہے، اور لٹیرے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

    فوٹیج کے مطابق ایک شہری نے آگے آ کر مزاحمت کی کوشش کی تو لٹیروں نے اس کو گولی مار کر زخمی کر دیا جس سے وہ لنگڑا کر بھاگنے لگا، اور ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔


    لاہور: شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا چوتھا ملزم بھی انجام کو پہنچ گیا


    تاہم، ڈاکوؤں کا کچھ آگے جا کر پولیس اہلکاروں سے مقابلہ ہو گیا، پولیس مقابلہ جی سی ڈی گراؤنڈ کے قریب چیکنگ کے دوران ہوا، مسلح ڈاکوؤں نے جی او آر پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، اور جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے موٹر سائیکل اور پستول برآمد ہوا، جب کہ ہلاک ڈاکو عاشق علی مختلف کیسز میں مطلوب تھا۔

  • حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آؤٹ

    حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آؤٹ

    حیدر آباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں بارش کو 20 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلیک آؤٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں بارش کے بیس گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں کی جا سکی ہے، تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد، تعلقہ حیدرآباد میں 20 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

    بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث شہر میں پینے کے پانی کا بحران ہو گیا ہے، مختلف علاقوں میں سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ اسپتال بھی متاثر ہوئے۔

    حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر کو مجموعی طور پر 31 فیڈرز سے بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور شہر میں کئی فیڈرز فالٹ اور سیفٹی کی بنیاد پر بند ہیں۔ سندھ کے شہر دادو میں بھی بارش کے بعد 10 گھنٹے سے بجلی بند ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔


    بارش کے باعث مدرسے کی چھت گر گئی ، 2 طالبعلم جاں بحق، 28 زخمی


    ادھر کراچی میں نیشنل ہائی وے پر قائد اعظم پارک کے قریب شہریوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث گلشن حدید آنے اور جانے والی سڑک بند ہو گئی، ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا، تاہم پولیس اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی ہے اور شہریوں نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔

    کراچی میں گلستان جوہر بلاک 7 میں بھی بجلی کی طویل بندش پر مکینوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران انھوں نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

  • زمینداروں نے سولر پینلز والے چھوٹے ڈیمز بنا کر بڑا مسئلہ کیسے حل کیا؟ ویڈیو رپورٹ

    زمینداروں نے سولر پینلز والے چھوٹے ڈیمز بنا کر بڑا مسئلہ کیسے حل کیا؟ ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: جام فرید لاکھو

    حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے کسانوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، نہری پانی کی کمی اور زیر زمین پانی کے ختم ہو جانے سے کاشتکاری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

    پانی کی شدید قلت کے باعث کاشتکاروں نے پانی ذخیرہ کرنے کا انوکھا حل نکال لیا ہے، حیدرآباد کے تعلقہ دیہات میں زمینداروں نے تالاب نما چھوٹے ڈیم بنا لیے ہیں۔

    اس کام میں سندھ حکومت بھی مدد کر رہی ہے، سندھ حکومت کے آن فارم واٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ زراعت کے تحت چھوٹے ڈیم بنانا شروع کر دیے ہیں، تاکہ بارش، نہری و زیرِ زمین پانی کو محفوظ کیا جا سکے، اس پانی کو سولر پینل پر چلنے والی موٹر سے کھیتوں تک پہنچایا جاتا ہے۔


    ویڈیو رپورٹ: باکسر رابعہ کی متاثر کن کہانی


    کاشتکاروں کو چھوٹے چھوٹے ڈیمز سے ریلیف ملا ہے، کہتے ہیں ان تالاب نما ڈیموں سے واٹر کورس، ڈرپ ایریگیشن اور کچن گارڈن سے سبزیوں، کیلے، آم، گندم و دیگر فصلوں کے لیے ضرورت کے مطابق وقت پر پانی میسر ہوگا۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • حیدرآباد پولیس مقابلہ : 2 ڈاکو ہلاک، فوٹیج سامنے آگئی

    حیدرآباد پولیس مقابلہ : 2 ڈاکو ہلاک، فوٹیج سامنے آگئی

    حیدرآباد کے تھانہ راہوکی کی حدود میں پولیس مقابلہ کی فوٹیج سامنے آگئی، ملزمان کو گھر کی چھت سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حیدرآباد سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے راہوکی میں پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،پولیس مقابلے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گھبرا کر علاقہ مکین فائرنگ کے دوران کافی دیر تک گھروں میں چھپ کر بیٹھے رہے، پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک،ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

    مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

    فوٹیج میں ملزمان کو ایک گھرکی چھت سے پولیس پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد واقعے کی جگہ بھگدڑ مچ گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق مختلف مقدمات میں ملوث روپوش ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی تھی، ٹیم کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں نئے سال کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ 

    یاد رہے کہ شہر قائد میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے ساتھ پولیس کی سیدھی گولیاں بھی چل پڑیں، کراچی میں سال کا پہلا پولیس مقابلہ بھی ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے مومن آباد الفتح کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔

  • حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا مؤقف بھی آگیا

    حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج، سندھ پولیس کا مؤقف بھی آگیا

    حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج پر سندھ پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس اور وکلا کے درمیان تنازعے میں شدت آگئی، وکلا نے ایس ایس پی کا تبادلہ نہ ہونے پر مرکزی قومی شاہراہ کو بند کردیا۔

    سندھ پولیس نے واقعے پر جاری بیان میں جوڈیشل انکوائری کرانے کی پیشکش کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فینسی وجعلی نمبر پلیٹس، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

    سندھ پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اقدامات کیے گئے، 3 فروری کو حیدرآباد بھٹائی نگر تھانہ کی حدود میں ایک کار کو روکا گیا، کار سوار شخص سے پوچھ گچھ کی گئی اور معقول جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی پر وکلا نے ایس ایس پی آفس میں احتجاج  اور توڑ پھوڑ کی، مذاکرات کیے گئے لیکن  کچھ وکلا نے ایس ایس پی کی ٹرانسفر کی شرط رکھی، وکلا نےکہا ٹرانسفر آرڈر لائیں ورنہ بات نہیں ہوگی اس بات چیت کے دوران کچھ وکلا نے بائی پاس کو بلاک کردیا۔

    سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ بائی پاس کو بلاک کرنا عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے، ہم صبر وتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، مسئلے کا قانونی حل چاہتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کی نگرانی میں جوڈیشل انکوائری کی جائے، بار کا نمائندہ اور سینئر افسران بھی انکوائری میں شامل ہوں، خلاف قانون کام ہوا ہے تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • سرکنڈوں سے بنی دل کش چٹائیوں کی مانگ میں اضافہ، ویڈیو رپورٹ

    سرکنڈوں سے بنی دل کش چٹائیوں کی مانگ میں اضافہ، ویڈیو رپورٹ

    سردیوں کے دوران حیدر آباد میں سرکنڈوں سے بنی دل کش اور منفرد چٹائیوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    یہ خوب صورت چٹائیاں گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں پر لگائی جاتی ہیں۔ حیدر آباد میں میراں محمد شاہ روڈ کے فٹ پاتھوں پر سالہا سال سے خواتین سمیت کئی ہنرمند سرکنڈوں سے دلکش چٹائیاں بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

    سرکنڈوں کی چٹائی

    یہ منفرد چٹائیاں زیادہ تر گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں پر لگائی جاتی ہیں، جب کہ سردیوں میں ان چٹائیوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    10 روپے فی کلو سبزی، سستی سبزی بازار نے دھوم مچا دی، ویڈیو رپورٹ

    خریداروں کا کہنا ہے کہ اس ہنر سے وابستہ محنت کشوں نے وقت کے ساتھ اپنے کام میں جدت پیدا کی ہے، اب وہ روایتی مصنوعات کے علاوہ سرکنڈوں سے رنگا رنگ فریم اور آئینے بھی تیار کر رہے ہیں، جن کی مقبولیت شہروں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    ویڈیو رپورٹ: اشوک شرما

  • گھروں میں چوری میں ملوث گروہ کا سربراہ ڈپٹی میئر حیدرآباد کا بھانجا نکلا

    گھروں میں چوری میں ملوث گروہ کا سربراہ ڈپٹی میئر حیدرآباد کا بھانجا نکلا

    حیدرآباد : گھروں پر چوری میں ملوث گروہ کا سربراہ ڈپٹی میئر حیدرآباد کا بھانجا نکلا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں سخی پیر اور اےسیکشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف گھروں میں چوری میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان قریشی اور شجاعت راجپوت شامل ہیں، گرفتار ملزم رضوان قریشی ڈپٹی میئرحیدرآباد صغیر قریشی کا بھانجا ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، پرائزبانڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

  • شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش جلادی، وجہ سامنے آگئی؟

    شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش جلادی، وجہ سامنے آگئی؟

    بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں بے رحم شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد کے فیاض قریشی (25) سال اور قمر بیگم (23) کی شادی کو چند سال ہی ہوئے تھے۔

    شوہر اپنی بیوی پر شک کرتا تھا، جس کے باعث اکثر دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز دونوں کے درمیان اسی بات پر لڑائی ہوئی، شوہر نے طیش میں آکر خنجر سے بیوی کو قتل کردیا اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر لاش کو بھی جلا ڈالا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل بھارت کے گجرات کے تاپی ضلع کے اچل تعلقہ کے سندر پور گاؤں میں سنگدل بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

    شادی کے مسئلے کو لے کر بیٹے کی اپنے باپ سے تلخ کلامی ہوئی، جھگڑے کے باعث سنگدل بیٹے نے سوئے ہوئے باپ کو ڈنڈے سے حملہ کر کے موت کی نیند سلادیا۔

    پولیس کے مطابق 73 سالہ شیواجی وساوا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم ہرپال وساوا اکثر اپنے والد سے جھگڑا کرتا تھا کہ میری شادی کیوں نہیں کرارہے، اس پر باپ کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ کام کرلو، کھیت میں دھان کی فصل کاٹ لو، اس کے بعد میں شادی کرا دونگا۔

    آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں زندگی کا خاتمہ کرلیا

    ملزم نے اپنے والد کو لوہے کی سلاخ سے سر پر وار کر کے زخمی کر دیا۔ محلے کے چند افراد اسے اسپتال لے کر پہنچے، مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • پانچویں منزل سے خاتون کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پانچویں منزل سے خاتون کے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک خاتون کو عمارت کی پانچویں منزل سے گرتے دکھایا گیا ہے۔

    یہ افسوس ناک واقعہ حیدرآباد شہر کے علاقے رام نگر میں پیش آیا، جس میں 23 سالہ ثنا بیگم نامی خاتون نے پانچویں منزل سے چھلانگ کر اپنی جان لے لی۔

    گِری شِکھر اپارٹمنٹس کی عمارت سے چھلانگ لگانے والی خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھی، پولیس کو اطلاع ملی تو فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کی وجوہ کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

    سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

    پولیس حکام کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ خاتون نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، ثنا بیگم کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کوئی ذاتی یا ذہنی دباؤ کا سبب سامنے آ سکے۔

    پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

  • حیدرآباد میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، 3 اہلکار زخمی

    حیدرآباد میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، 3 اہلکار زخمی

    حیدرآباد میں بجلی کی چوری پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پیوں کالونی میں بجلی چوری پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف مکینوں نے احتجاجی دھرنا دیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں اور پولیس میں جھڑپ ہوگئی۔

    حالات کشیدہ ہونے پر تھانہ کینٹ اور جی او آر کالونی پولیس کی بڑی نفری پیون کالونی پہنچ گئی ان کے ہمراہ فائر فائٹر بھی موجود تھے، پولیس اہلکار دھرنا مظاہرین کی گرفتاریوں کیلئے گھروں میں داخل ہوگئے۔

    مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی کس پر مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ناصر حسن اور جام فرید لاکھو کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور 20سے زائد افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔

    مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے باعث 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے مظاہرین کا مؤقف تھا کہ حیدرآباد کی پیوں کالونی سرکاری علاقہ ہے یہاں سے بجلی کے تمام بلوں کی ادائیگی مکمل ہے، مکمل ریکوری کے باوجود کنڈا مافیا کو چھوڑ کر ہمارے خلاف مقدمے درج کیے گئے۔

    ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جھڑپوں میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور 20مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کیلئے آپریشن جاری ہے، بجلی چوری کرکے احتجاج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیا تھا، جن لوگوں پر مقدمے درج کیے گئے ہیں ان سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں، ڈفالٹرز کیخلاف کارروائی کریں اور ہمیں بجلی دی جائے۔

    دوسری جانب حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی بلڈنگ کے اطراف علاقوں میں بجلی چوری بہت زیادہ ہے،جس کےخلاف حیسکو اور پولیس نے کارروائی کی۔