Tag: Hyderabad police

  • حیدرآباد: پولیس نے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا

    حیدرآباد: پولیس نے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا

    حیدرآباد: پولیس نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر قاسم آباد سے غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    حیدرآباد پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون چند روز سے مقامی شخص کے ہمراہ قاسم آباد میں مقیم تھی، خاتون نے بتایا وہ اپنے ساتھ زیر تعلیم رہنے والے دوست سے ملنے آئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، سیکیورٹی پروٹوکول خلاف ورزی پر خاتون کو واپس اسکے ملک روانہ کیا جائیگا۔

    حیدر آباد پولیس کے مطابق حکومت نے غیرملکیوں کے سخت سیکیورٹی پروٹوکولز طے کیے ہیں، غیر ملکی خاتون سٹیزن کالونی میں رہ رہی تھی۔

  • حیدرآباد : ڈرائیور  نے مالک کو گولیوں سے بھون دیا، ملزم فرار

    حیدرآباد : ڈرائیور نے مالک کو گولیوں سے بھون دیا، ملزم فرار

    حیدرآباد میں ڈرائیور کے ہاتھوں مالک کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر پروفیسر کو گولیاں مار کر قتل کرڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کو سیٹزن کالونی کے مکان سے فائرنگ سے مرنے والے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹردھرم دیو کو ان کے ڈرائیور نے قتل کیا۔

    ایس ایس پی امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹردھرم دیو کی اپنے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی، گھر پہنچتے ہی ڈرائیور نے ڈاکٹردھرم دیو کو قتل کردیا، ملزم ڈرائیور مقتول ڈاکٹر دھرم دیو کی گاڑی بھی لے کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ڈرائیور کے گاؤں میں بھی چھاپہ مارا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ملزم ڈرائیور کو بہت جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے ڈاکٹر دھرم دیو کے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ سے فون پر رابطہ کرکے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کی، ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

  • سرعام ٹیم نے حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، دو افسران و اہلکار گرفتار

    سرعام ٹیم نے حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، دو افسران و اہلکار گرفتار

    کراچی : حیدرآباد پولیس کے گندے دھندے کا راز سرعام کی ٹیم نے فاش کردیا، قاسم آباد تھانے کے ڈبل منشی ستار نے پیسے لے کردو افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر انہیں لاک اپ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم نے حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، سینٹرل جیل کے پولیس افسران رقم کے عوض قیدیوں کو وی آئی پی سہولیات فراہم کرنے لگے۔

    سرعام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے قاسم آباد تھانے کے ڈبل منشی ستار کو پیسے دے کر دو افراد جو ٹیم کا حصہ تھے کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی بعد میں ان ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا۔

    ملزمان جیل گئے تو جیلر یاسین منگن نے پیسے لے کر قیدیوں کو وی آئی پی روم میں ٹھہرایا، ان کیلئے آم کی پیٹیوں اور شراب کا بھی انتظام کیا گیا۔

    سر عام کی ٹیم نے سارا پول کھول دیا، اینٹی کرپشن اور مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور انوسٹی گیشن آفیسر سمیت تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرادیا۔

    مزید پڑھیں : سرعام کی ٹیم بے قصور قرار، لاہور ہائی کورٹ کا ساڑھے تین سال بعد تاریخی فیصلہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سر عام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے کراچی کینٹ اسٹیشن کے عملے کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کراچی سے لاہور بھجوایا تھا جس کی پاداش میں اس وقت کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹیم کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا جسے عدالت نے جھوٹا قرار دیتے ہوئے سرعام ٹیم کو باعزت بری کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں:  سر عام کی ٹیم کے رکن کامران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

  • حیدرآباد پولیس کا مزدور پر بہیمانہ تشدد

    حیدرآباد پولیس کا مزدور پر بہیمانہ تشدد

    حیدرآباد:پولیس نے مبینہ طور پر ایک مزدور کو بہیمانہ تشدد کو نشانہ بنا کرذہنی مریض بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے ہتھڑی تھانے کی پولیس نے ایک مزدور کوحراست میں لیا اور مبینہ طور پر اس حد تک تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔

    مزدورر کا نام محمد لغاری بتایا گیا ہے اورذرائع کے مطابق پولیس نے اس مزدورکو تھانہ انچارج کے رشتے دار سے تنازعے کے سبب تحویل میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر آٹھ گھنٹے تک بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد لغاری کے دونوں پیروں میں فریکچر ہوگیا ہے اور اس کے جسم کی کھال جگہ جگہ سے اتر چکی ہے۔


    ذرائع کے مطابق پولیس نے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کربغیرعلاج کرائے اس کے رشتے داروں کے حوالے کر کے گاوٗں بھجوادیا۔

    مزدور کے اہل خانہ کے مطابق محمد لغاری کی حالت نازک ہے اور وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے۔