Tag: hyderabad

  • حیدرآباد : باپ نے 5بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

    حیدرآباد : باپ نے 5بچوں کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا

    حیدرآباد: باپ کی شفقت شقی القلبی میں تبدیل ہوگئی، حیدرآباد میں منشیات کے عادی باپ نے پانچ بچوں کی گلا گھونٹ کر جان لے لی۔

    حیدرآباد کے قریب ظالم باپ نے اپنے ہی لاڈلوں کی جان لے لی، افسوسناک واقعہ ہالا کے قریب گوٹھ سعید خان لغاری میں پیش آیا، جہاں شفیق باپ نے اپنے پانچ ننھے بچوں کو اپنے ہاتھ سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا ، بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیوں شامل ہیں۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باپ کا دماغی توازن خراب تھا اور گھر میں آئے دن جھگڑا رہتا تھا، واقعے کے وقت بچوں کی ماں گھر میں موجود نہیں تھی۔

    جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے بارہ سال کے درمیان ہیں، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، پولیس کے مطابق ملزم منشیات کا عادی ہے۔

    تفتیشی حکام واقعے کی دیگر پہلؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی تقریب کے دوران مقامی ہال کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ اور گونواز گو کے نعرے، لیگی کارکنان مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان پرٹوٹ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حیدرآباد میں ریڈیو پاکستان کے نزدیک مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسماعیل راہو اور شاہ محمد شاہ سمیت دیگر رہنماء وکارکنان موجود تھے، تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مقامی ہال سے ملحقہ شاہراہ میراں محمد شاہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور گونواز گو کے نعرے لگائے۔

    ابھی یہ نعرے بازی جاری تھی کہ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں لیگی کارکنان نے ڈنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان پرحملہ کردیااور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنان بھاگنے پرمجبورہوگئے اورلیگی کارکنان نے بھاگتے ہوئے ان کا تعاقب بھی کیا، اس دوران ایک بزرگ کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر مستنصر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے کارکنان پرامن طور پر شاہراہ میراں محمد شاہ پر احتجاج کررہے تھے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پولیس کی موجودگی میں حملہ کرکے ان کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایااور پولیس خاموش کھڑی ساری صورتحال دیکھتی رہی۔

    دوسری جانب واقعہ کے بعد شاہراہ میراں محمد شاہ پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اورواقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین الیاس آباد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری پرویز مشرف کا خصوصی پیغام لے کر نائن زیرو پہنچے گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنا کر رکھا ہوا ہے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے نائن زیرو کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے اہم ملاقات کی ۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، احمد رضا قصوری نےکہا کہ الطاف حسین نے کراچی سے غریب نمائندوں کوایوانوں میں بھیجا ،وہ ایم کیو کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کر رہے تھے

    میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بابر غوری نے وزیر اعلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا، بابر غوری کہتے ہیں کہ پبلک سروس کمیشن میں بے قاعدگیوں اور وزیر اعلی سندھ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے لیے ایم کیو ایم عدالت جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن صرف سندھ دیہی کمیشن کا کام کر رہا ہے، متحدہ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اگر میرٹ کا قتل اور بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ختم نہ ہوئیں تو انتظامی یونٹس کا نعرہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

  • حیدرآباد: وفاقی وزیر عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں بد نظمی

    حیدرآباد: وفاقی وزیر عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں بد نظمی

    حیدرآباد: حیدرآباد میں پانی و بجلی کے وزیر عابد شیر علی نے عوام کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری لگائی مگر جب کچہری شروع ہو ئی تو شور اور بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ وفاقی وزیر نے واپس جانے میں ہی عافیت جانی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں وفاقی وزیر عابد شیر علی نے عوامی مسائل کو سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی تھی ۔ وفاقی وزیر آئے تو عوامی مسائل سننے کے لئے تھے تاہم عوام انہیں سننے کے لئے تیار نہیں تھی۔ بے بناہ بد نظمی کے باعث تنگ آکر عابد شیر علی کچہری سے جانے لگے تاہم کچھ خیال آیا اور واپس پنڈال میں آگئے۔

    سائلین نے بجلی کے بلوں پر ایسی بھڑاس نکالی کہ وزیر کو کھری کھری سنا دیں۔  عابد شیر علی نے یقین دلایا، سمجھایا اور حکم نامے بھی جاری کئے تاہم سائلین نا مانوں کی رٹ لگاتے رہے۔

    عابد شیر بجلی کو سائلین اضافی بلوں اور علاقائی نمائندوں کے ہاتھوں رشوت سے تنگی کی شکایت بھی سناتے رہے اور اس حوالے سے دی جانے والی تسلیوں پر وفاقی وزیر پر برستے بھی رہے۔  کھلی کچھری میں عابد شیر علی کی پریشانی کے ساتھ شوراور بدنظمی بھی عروج پر رہی جو کہ دیدنی تھی۔

    اس موقع پر سائلین گو نواز گو کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

  • سینٹرل جیل حیدرآباد میں خطرناک قیدی موجود ہیں،نصرت منگن

    سینٹرل جیل حیدرآباد میں خطرناک قیدی موجود ہیں،نصرت منگن

    حیدرآباد : آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن نے کہا ہے کہ ڈینیئل پرل کیس میں بری ملزم سید محمد ہاشم کو حکومت سندھ نے ایم پی او کے تحت نوے روز کیلئے قید میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    حیدرآباد نارا جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے بتایا کہ سینٹرل جیل حیدرآباد میں اس وقت پچاسی انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد اورسکھر جیل میں ہائی الرٹ ہے۔۔ نصرت منگن نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز پولیس اورایف سی کی مدد سے جیلوں کی سیکیورٹی مزید سخت کررہے ہیں۔

  • ڈینیل پرل قتل کیس، ملزم ہاشم کو90روز کیلئے جیل میں رکھنے کا حکم

    ڈینیل پرل قتل کیس، ملزم ہاشم کو90روز کیلئے جیل میں رکھنے کا حکم

    حیدرآباد: آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن کا کہنا ہے کہ ڈینیئل پرل کیس میں بری ملزم سید محمد ہاشم کو حکومت سندھ نے ایم پی او کے تحت نوے روز کیلئے قید میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    حیدرآباد نارا جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے بتایا کہ سینٹرل جیل حیدرآباد میں اس وقت پچاسی انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد اورسکھر جیل میں ہائی الرٹ ہے، نصرت منگن نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران رینجرز پولیس اورایف سی کی مدد سے جیلوں کی سیکیورٹی مزید سخت کررہے ہیں۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے حیدرآباد میں نارا جیل کا دورہ کیا اورجیل اہلکاروں کی ساتویں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ تمام جیلوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس کے ملزم قاری ہاشم عرف حارث کو حیدرآباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا تھا۔

    حیدرآباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس کے ملزم قاری ہاشم عرف حارث کے وکیل کی جانب سے 265 کے کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی، جس کے بعد عدالت میں طویل عرصے سے سماعتوں کے بعد شواہد نہ ملنے اور جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم قاری ہاشم عرف حارث کو بری کردیا ہے۔

    اس سے قبل امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس کا ٹرائل جولائی 2002ء میں سینٹرل جیل حیدرآباد ہوا تھا، جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر احمد سعید عمر شیخ کو سزائے موت جبکہ 3ملزمان شیخ عادل، فہد نسیم اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے بری کئے گئے ملزم قاری ہاشم عرف حارث کو مذکورہ کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • میری جدوجہد غریب کسانوں اور ہاریوں کے لیے ہے، الطاف حسین

    میری جدوجہد غریب کسانوں اور ہاریوں کے لیے ہے، الطاف حسین

    لندن :متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ان کی جدوجہد سندھ کے غریب کسانوں ، ہا ریوں اور محروم طبقات کیلئے ہے۔

    متحدہ قومی مو ومنٹ کے قائد الطاف حسین نے متحدہ زونل آفس حیدرآباد میں زونل کمیٹی، سیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان اور ذمہ داروں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اور دیگر غریب سندھیوں کو ظالم وڈیرں کے ظلم اور جبر کی زنجیروں سے آزاد کرانا چاہتے ہیں اور کوئی طاقت انہیں سندھ کے حقوق کی جدوجہدسے نہیں روک سکتی اسی لئے سندھ کے وڈیرے اور جا گیر دار ایم کیوایم کے خلاف پر پیگنڈہ کررہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ پورے ملک کا نظام گلاسڑا اور فرسودہ ہے، یہاں عزت کی بنیاد دولت ہے، عدالتوں سے انصاف بھی دولت مندوں کو ملتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہاجروں، سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں،بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں اور ہزارے وال سمیت تمام قومیتوں کے مسائل یکساں ہیں، پاکستان بھر کے تمام غریب ومحروم عوام کومعاشرے میں برابر کا حق دلانے کیلئے مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا۔

    ذمہ داران وکارکنان نے الطا ف حسین کویقین دلایا کہ پروپیگنڈہ کرنے والے سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے اورغریب سندھی عوام اپنے حقوق لے کر ہی رہیں گے۔

  • حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد: سینٹرل جیل کراچی کے واقعے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل کے اندرکالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    جیل ذرائع کےمطابق سینٹرل جیل حیدرآبادمیں گذشتہ شب رات گئے اچانک سیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیاگیا۔ پولیس،رینجرزاور مزیدایف سی اہلکاروں کوطلب کرکےجیل کےاندرونی و بیرونی مقامات پرتعینات کیا گیا۔

    سینٹرل جیل کےاندر قائم ملازمین کی رہائشی کالونی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں نےگھروں کی تلاشی لی اور رہائش پذیرافرادسےمعلومات حاصل کیں۔

    سینٹرل جیل حیدرآبادمیں امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کےسزا یافتہ شیخ عمرسمیت کالعدم جہادی تنظیموں کے اہم رہنماء موجودہیں۔

  • سندھ کی تقسیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری

    سندھ کی تقسیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری

    حیدرآباد: سندھ کی تقسیم کے خلاف صوبے بھر میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبے کیخلاف حیدر آباد سکھر ودیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ۔

    احتجاج اور ہڑتال کے باعث حیدرآباد کے کئی علاقوں قاسم آباد، حسین آباد، گل سینٹر، اوردیگرعلاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں ۔ ہڑتال کی کال پر سی این جی اسٹیشنزاور پیٹرول پمپس بند رہنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بعض علاقوں میں ٹائرنذر آتش کر کےاحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    سکھرکے عوام نے سندھ کی تقسیم کو نامنظور قراردیا ، سکھر میں بھی کاروباری مراکز بند رہے،سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی، جبکہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنزبند رہے ۔

    نوشیرو فیروز میں ایس ٹی پی پی کی کال پر ہڑتال میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں،نواب شاہ میں سڑکوں پر ٹریفک کم جبکہ دکانوں پر تالے لگے رہے ۔ سندھ کی تقسیم کے خلاف سانگھڑ کے عوام نے زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ،سڑکوں پرپولیس کا گشت دیکھنے میں آیا ۔

    ٹنڈو الہ یار میں عوام نے سڑکوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر نذر آتش کئے، جبکہ کاروباری مراکز بند رہے ،مٹیاری میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا سماں رہا ،سکیورٹی کے لئے پولیس سڑکوں پر موجود رہی، لاڑکانہ میں بھی ہڑتال کامیاب رہی اورعوام نے سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

  • لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    حیدرآباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بعد لاہور لائنز کےآف اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بعد ایک اور پاکستانی اسپنر کا ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے والی قومی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کے اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدنان رسول کا ایکشن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں چیمپیئنز لیگ انتظامیہ نے رپورٹ کیا، عدنان رسول نے کولکتہ کیخلاف میچ میں چار اوورز میں اٹھائیس رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،ایونٹ انتظامیہ نے عدنان رسول کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔