Tag: hyderabad

  • چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    حیدرآباد: پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز چیمپیئز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ آج آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےخلاف کھیلے گی۔

    لاہور لائنز چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد مین راؤنڈ کا آغاز آج سے کرینگی۔ قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز نے اپنے پہلے میچ دو روز سخت پریکٹس کی۔

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں اوپنر احمد شہزاد کی شرکت مشکوک ہے۔ گروئن اسٹرین کے باعث احمد شہزاد نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ احمد شہزاد کی شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

    لاہور لائنز نے کوالیفانگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس سے میچ میں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • احمد رضا قصوری کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    احمد رضا قصوری کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورممتازقانون دان بیرسٹراحمدرضاقصوری کا ایم کیو ایم  کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں احمدرضاقصوری نےموجودہ سیاسی صورتحال میں الطاف حسین کے مؤثرکردارکوسراہا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    احمدرضاقصوری نے الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے معاملے پر ماڈل ٹاؤن میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ تھا جس سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ایک بارپھرشہریوں کاجانی نقصان ہوتالیکن آپ نے بھرپور کوشش کرکے معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرادیا اورملک کوایک بڑے تصاد م سے بچالیاجس کوہرشخص سراہ رہاہے ۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایم کیوایم کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہارکیاجارہا ہے اس کا سہرا تحریک کے ایک ایک پرعزم کارکن کے سرجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں، الطاف حسین نے ماڈل ٹاؤن میں نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود یوم شہداء کے شرکاء کو کھانا، پانی ، دودھ اور مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی پرذمہ داروں اورکارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • راہوکی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جزوی نقصان

    راہوکی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جزوی نقصان

    حیدرآباد : راہوکی ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق راہوکی کے قریب عثمان شاہ ہوڑی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک کوجزوی نقصان پہنچا۔

    دھماکوں کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک کر ٹریک کی مرمت کر دی گئی، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

  • سندھ: حیدرآباد کے قریب تیل و گیس کا ایک نیا ذخیرہ دریافت

    سندھ: حیدرآباد کے قریب تیل و گیس کا ایک نیا ذخیرہ دریافت

    حیدرآباد :آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی نے سندھ میں حیدرآباد کے قریب تیل و گیس کا ایک نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

    اُو جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد کی پساکھی ڈیپ فیلڈ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے، آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمپنی نے پساکھی ڈیپ فیلڈ کے کنوئیں نمبر چار سے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

    ابتدائی طور پر اس کنویں سے ایک کروڑ اکتالیس لاکھ مکعب فٹ گیس اور 125بیرل یومیہ تیل نکالا جاسکےگا، صوبہ سندھ میں حالیہ چند ماہ کے دوران گیس کے کئی نئے ذخائر دریافت ہوئےہیں۔

    اب پاکستان میں گیس کی مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ ستر فیصد سے تجاوز کرگیا ہے۔

  • انقلاب کی تحریک کی ہر سطح پر حمایت کریں گے، احمد رضا قصوری

    انقلاب کی تحریک کی ہر سطح پر حمایت کریں گے، احمد رضا قصوری

    اسلام آباد: احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف کے مقدمے کا ڈراپ سین جلد ہونے والا ہے اور آل پاکستان مسلم لیگ انقلاب کی تحریک کی ہر سطح پر حمایت کرے گی۔

    احمدرضا قصوری نے کہا ہے کہ عزت و آبرو کے ساتھ باہر جائیںگے اور پھر واپس بھی آئیں گے انقلاب کی تحریک کو ہم ہر سطح پر سپورٹ کریں گے ضلع سے لیکرڈویژن تک، صوبےسے لیکر قومی سطح تک انھیں سپورٹ کریں گے، پاک فوج اور موجودہ حکومت5 نکات پر ایک پیج پر نہیں ہیں پہلا پوائنٹ ہے بھارت سے تعلقات ،پھر جنرل مشرف کے مقدمے پر بھی دونوں ایک پیج پر نہیں ہیں ،تیسرا پوائنٹ ہے جنگ اور جیو کا معاملہ، اس پر بھی وہ ایک پیج پر نہیں، پھر سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب روپے جو ملے ہیں۔