Tag: hyderabad

  • ایک اور شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آگئے

    ایک اور شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آگئے

    حیدرآباد: ایک اور شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، حیدرآباد کے پردیپ کمار کے اکاؤنٹ میں چار کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار 432 روپے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غریب شہریوں کے بھاری بینک اکاؤنٹس کا سلسلہ رکا نہیں ہے اب حیدرآباد کا رہائشی پردیپ کمار راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے، پردیپ کمار کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار 432 روپے آگئے، ڈرائیور نے اے ٹی ایم سے تنخواہ نکالی تو سلپ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے اکاؤنٹ میں اٹھارہ ہزار روپے تھے جب وہ نکالنے گیا تو سلپ دیکھ کر حیران رہ گیا، ڈرائیور نے متعلقہ افسران کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

    یہ پڑھیں: فالودہ فروش بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گئے

    واضح رہے کہ شہر قائد کے رہائشی فالودہ فروش عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے آگئے تھے جس کی تحقیقات ایف آئی اے نے شروع کردی تھی، فالودہ فروش کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

    فالودہ بیچنے والے شہری نے مزید کہا تھا کہ ’مجھے جو دستخط دکھائے گئے وہ انگریزی میں ہیں، جب کہ میں انگوٹھا چھاپ ہوں، انگریزی میں دستخط نہیں کر سکتا۔‘

    مزید پڑھیں: جھنگ کے طالبِ علم کے اکاؤنٹ میں بھی کروڑوں روپے نکل آئے

    خیال رہے کہ جھنگ کے طالب علم اسد علی کے اکاؤنٹ میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ایف آئی اے ٹیم مذکورہ طالب علم کو جھنگ سے لے کر کراچی روانہ ہوگئی تھی۔

    اسد علی بی ایس سی کا طالب علم ہے، اسد علی کا کہنا تھا کہ کراچی آج تک نہیں دیکھا، اب تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے، اتنی بڑی رقم سے کوئی تعلق نہیں ہے میری مدد کی جائے۔

  • حیدرآباد: بچی کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، ماں گرفتار

    حیدرآباد: بچی کے قتل کیس میں ڈرامائی موڑ، ماں گرفتار

    حیدرآباد: سات سالہ ارمش قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا، پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا گیا تھا۔

    ارمش گھر سے کھیلنے نکلی تھی اور پھر واپس نہ لوٹی، اغوا کار قتل کر کے لاش گھر کے باہر پھینک گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقع پوش کو بیگ کے ساتھ گلی میں دیکھا جاسکتا تھا، جس نے ایک طرف بیگ رکھا، گلی کا جائزہ لیا پھر واپس آکر بیگ خالی کیا۔

    ابتدا میں بچی کی چچی پر شک کیا گیا تھا، البتہ تفتیش کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔

    البتہ اس اس کیس میں نیا موڑ آیا ہے۔ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ارمش کی قاتل اس کی ماں ہے، ملزمہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ نےقتل کااعتراف کرلیا، ملزمہ نے بچی کو نیند کا سیرپ پلایا، پھرسانس بندکردی۔

    ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس نے شوہرسےجھگڑےکےباعث یہ قدم اٹھایا، بیٹی کےقتل کےبعدخودکشی کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

  • حیدرآباد: پولیس کی بڑی کارروائی، محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملے کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد: پولیس کی بڑی کارروائی، محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملے کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد: سندھ پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، اہم کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے نبوفقیر چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضے سے چار دستی بم اور ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 4 دستی بم اور ایک دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، ملزمان محرم کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر بم نصب کرنا چاہتے تھے۔

    پولیس کے کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

    ایف سی بلوچستان نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا، گذشتہ ہفتے ایف سی بلوچستان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 21 بارودی سرنگیں برآمد کی تھیں، مذکورہ بارودی سرنگوں کا مجموعی وزن 235 کلو گرام تھا۔

    دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کرلیے، پنجاب اور سندھ میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے، متعدد علماءکرام پر اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی۔

    خیال رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: حیدرآباد اور نوابشاہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: حیدرآباد اور نوابشاہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج حیدرآباد نے سکھر جبکہ نوابشاہ نے میرپورخاص کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے ہرا دیا اور نوابشاہ نے میرپورخاص کے خلاف چھپن رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نوابشاہ کے شہزادوں نے میرپورخاص کو چھپن رنز سے ہرایا، نوابشاہ کے جام سیف اللہ نے میر پور خاص کے چارکھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    ٹیبل پوائنٹس پر نوابشاہ کے دو پوائنٹس ہوگئے، اس سے پہلے حیدر آباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے شکست دے دی، کراچی سے فائنل کون کھیلے گا، اس کا فیصلہ نوابشاہ اور سکھر کے میچ کے بعد ہوگا۔

    خیال رہے کہ آج نوابشاہ اور سکھر کے درمیان آخری مقابلہ ہوگا جس کے بعد کراچی سے فائنل کھیلنے والی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی آج 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز حیدرآباد نے نواب شاہ اور کراچی نے میرپور خاص کو شکست دے دی۔

    ٹورنامنٹ میں کراچی کے شہزادے نے ایک اور کامیابی اپنے نام کی، کراچی نے میرپور خاص کو چھ وکٹ سے شکست دےدی۔

    کراچی نے میرپور خاص کا 83 رنز کا ہدف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 18ویں اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

    اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے نواب شاہ کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، ہدف کے تعاقب میں نواب شاہ کی ٹیم 70 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرپورخاص نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی، کراچی کے شہزادے کی شاندار بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، حیدرآباد کا مقابلہ سکھر سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میرپورخاص اور نوابشاہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج میرپورخاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آج کھیلے جانے والے میچز میں میرپور خاص کا ٹاکرا حیدرآباد سے ہوا، جبکہ کراچی اور سکھر کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    نیا ناظم آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرپورخاص نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

    دوسرے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی، کراچی کے شہزادے کی شاندار بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں کراچی نے نوابشاہ کو ایک سوایک رنز سے شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ کراچی اس ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے، قبل ازیں ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں کراچی نے حیدرآباد کے شہزادوں کو 42 رنز سے شکست دے تھی۔

    خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نواب شاہ کا مقابلہ حیدرآباد سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میرپورخاص اور کراچی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • پولیس کی کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    پولیس کی کراچی اور حیدر آباد میں کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

    کراچی/حیدر آباد: پولیس نے سندھ کے دو بڑے شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ حیدر آباد میں ڈی ایس پی کی نگرانی میں منشیات فروخت کی جارہی تھی۔

    سپر مارکیٹ پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان خرم اور فاروق اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب حیدر آباد میں سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے منشیات کی 14 بوریاں برآمد ہوئیں، ڈی ایس پی امداد سولنگی کی نگرانی میں منشیات فروخت کی جاتی تھی۔

    ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی امداد سولنگی اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، منشیات ذخیرہ کرکے ضلع بھر میں سپلائی کی جاتی تھی۔

  • حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    حیدرآباد : صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں موسیٰ کھٹیان لنک روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم عرف چریا اور عبدالحکیم سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمران جاں بحق جبکہ شہری زخمی ہوگیا تھا۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ اہلکار عمران رہزنی کی واردات کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوا۔

    کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ، دوا ساز کمپنی کا مینیجر جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا مینیجراصغر جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • حیدرآباد: سیاسی جماعت کے دفتر پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

    حیدرآباد: سیاسی جماعت کے دفتر پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

    حیدر آباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر کو  دستی بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لطیف آباد کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کو  نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی آواز علاقے میں دور تک سنی گئی. واقعے میں‌ تین افراد زخمی ہوئے۔

    حیدرآباد پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دفتر کو نشانہ بنایا، جن کی تلاش جاری ہے، واقعے میں‌ تین افراد زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا.

    آئی جی سندھ نےڈی آئی جی حیدرآباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ پرامن انتخابات کا انعقاد ہر صورت ممکن بنایا جائے.

    یاد رہے کہ ملک بھر کے 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کل مورخہ 25 جولائی بروز بدھ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔

    الیکشن ڈیوٹی کے لیے ملک بھر میں فوجی جوانوں کوتعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عام انتخابات کے موقع پرفوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کرنا ہے۔


    ملک بھرکے ووٹر کل اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں، عوام پراعتماد کریں، انھیں فیصلہ کرنے دیں: بلاول بھٹو زرداری

    تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں، عوام پراعتماد کریں، انھیں فیصلہ کرنے دیں: بلاول بھٹو زرداری

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل کوئی کٹھ پتلی حکومت نہیں نکال سکتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام پراعتماد کریں اور انھیں فیصلہ کرنے دیں.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کون تھے وہ آمر، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے، یہ کٹھ پتلی اتحاد والے ان کے ساتھ تھے، پاکستان کے پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے محترمہ آگے تھیں.

    انھوں نے کہا کہ پنجاب اورکے پی حکومت نے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، 18 ویں ترمیم پرعمل نہ کر کے ن لیگ نےعوام کو محروم رکھا.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پانی کے مسائل پرقابو پانے کی کوشش کی، آج تک دو ہزارآر او پلانٹس لگائے، 18 سو کلومیٹر نہروں کو پکا کیا، سمندرکا پانی میٹھا کرنا پڑا تو اسے میٹھا کریں گے.

    انھوں نے کہا، منشورمیں بھوک مٹاؤ پروگرام ہے، عوام کو فوڈ کارڈ دیں گے، فوڈ کارڈ کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا کم قیمتوں پرملیں گے.

    [bs-quote quote=”نجاب اورکے پی حکومت نے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، 18 ویں ترمیم پرعمل نہ کر کے ن لیگ نےعوام کو محروم رکھا” style=”style-2″ align=”center” author_name=”بلاول بھٹو زرداری”][/bs-quote]

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فوڈ اسٹورز کھولیں گے، جنھیں ہماری مائیں بہنیں چلائیں گی، غذائی قلت، بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، کسان کارڈز اور خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے.

    بلاول بھٹو ہمارے منشورکا نعرہ ہے، بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے، ہمیں کبھی یک ساں میدان فراہم نہیں کیا گیا، آج بھی ملک میں دو نظام چل رہے ہیں، ایک نظام پیپلزپارٹی اوردوسرا دیگر کے لئے ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ جتنا احتساب کرنا ہے کرو، لیکن سب کوموقف پیش کرنے کا موقع دو، جب تک یک ساں نظام نہیں ہوگا، تب تک آگے نہیں بڑھ سکتے.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کٹھ پتلی مخالفین کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، جتنا کام قائم علی شاہ، مراد علی شاہ کے دورمیں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، یہ کام کافی نہیں ہیں، بہت سے کام کرنا ابھی باقی ہیں.

    انھوں نے کہا، بی بی کا بیٹا الیکشن لڑ رہا ہے، آپ کو مجھے مایوس نہیں کرنا، میرا کوئی ممبرعوام کے مسائل حل نہیں کرسکا، تومیں خودحل کروں گا.


    سندھ میں دل کے 8 اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔