Tag: hyderabad

  • یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    یوم علیؓ کے موقع پر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی/حیدرآباد: سندھ حکومت نے یوم علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی اور حیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک میں یوم علیؓ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بزرگوں، خواتین اور بچوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کل رات 12 بجے سے جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

    ” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    بزرگوں، خواتین اور بچوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کل رات 12 بجے سے جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا جائے گا۔

    یوم علیؓ پر ڈبل سواری پر پابندی کے لیے کراچی اور حیدرآباد پولیس حکام کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست ارسال کی گئی تھی جس کے بعد پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد: سحرش نگرریلوے ٹریک کے قریب 2 دھماکے

    حیدرآباد: سحرش نگرریلوے ٹریک کے قریب 2 دھماکے

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پرگڑھے پڑگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے ہوئے، دھماکوں کے بعد پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے سرچنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئرقرار دے دیا جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردی گئی۔

    ڈی ایس پی قاسم آباد کے مطابق سحرش نگرریلوے ٹریک کے قریب 2 دھماکے ہوئے لیکن پٹریوں کوکسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    بلوچستان کےعلاقے دشت میں ریلوے ٹریک پردھماکہ

    خیال رہے کہ رواں ماہ 10 مئی کو کوئٹہ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی، دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ حصہ تباہ ہوگیا تھا۔

    بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر 2 دھماکے، 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2016 کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں ریلوے ٹریک پریکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 17 ویں سندھ گیمز: کراچی 126 گولڈ میڈلز کے ساتھ فاتح قرار، وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارک باد

    17 ویں سندھ گیمز: کراچی 126 گولڈ میڈلز کے ساتھ فاتح قرار، وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارک باد

    کراچی: 17 ویں سندھ گیمز کے فائنل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت کراچی 126 گولڈ میڈلز حاصل کر کے فاتح قرار پایا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے وزیر کھیل سمیت کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ گیمز میں کراچی 126 گولڈ میڈلز حاصل کر کے سرفہرست رہا اور حیدر آباد 15 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سکھر نے 12 گولڈ میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    علاوہ ازیں میرپور خاص 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھےنمبر پر براجمان ہوسکا، اور شہید بینظیر آباد 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ لاڑکانہ ڈویژن 4 گولڈ میڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    سہولیات کا فقدان، ایتھلیٹس پریشان، سندھ گیمز مذاق بن گئے

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کامیاب ایونٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز جیسے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کئےجائیں گے اور اس دوران ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتوں کا بھر مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں سندھ گیمز کا کامیاب انعقاد کیا گیا اور امید ہے کھیل کے شعبے میں اس سال مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، سندھ گیمز کے انعقاد پر وزیر کھیل سندھ اور تمام ایتھلیٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، انشااللہ اب یہ گیمز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    مراد علیٰ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ناصرف کھیل بلکہ ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی، مستقبل میں بھی مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل سے وابستہ 36 سالہ رادھیکا ریڈی نے اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق رادھیکا ریڈی کے پرس سے ایک خط ملا ہے جس میں تحریر ہے ‘میرا دماغ میرا دشمن ہے‘، میری موت کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا ہے میں نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نیوز اینکر نے خودکشی کی ہے یا ان کا قتل ہوا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لگتا یہی ہے کہ نیوز اینکر کسی پریشانی کا شکار تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مس ریڈی نے ہفتے کی شب کام سے واپسی کے بعد ٹیرس کی چھت سے کود کر خودکشی کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا ریڈی نے اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی اور 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

     رادھیکا ریڈی کے ساتھ کام کرنے والے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ نیوز اینکر نے گزشتہ روز نیوز بلیٹن بغیر کسی دباؤ کے پڑھا ایسا کچھ بھی نہیں لگ رہا اتھا انہیں کوئی ذہنی دباؤ ہے البتہ وہ اپنے گھر کی پریشانیاں لوگوں میں بیان نہیں کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق نیوز اینکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ ان کے سر پر شدید چوٹیں اور ٹانگ میں فریکچر بھی ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کو اپنے امیدوار کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں شکست ہوئی، بلاول بھٹو

    مسلم لیگ ن کو اپنے امیدوار کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں شکست ہوئی، بلاول بھٹو

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اس لیے ہار گئی کہ اُن کا امیدوار کمزور تھا، آمر کا اوپننگ بیٹسمین جب میدان میں آئے گا تو جمہوری لوگ اُسے شکست دیں گے۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے ایسا امیدوار منتخب کیا جو ماضی میں آمر کا اوپننگ بیٹسمین رہا اس لیے حکمراں جماعت کے بہت سے اراکین نے صادق سنجرانی کو اپنا ووٹ دیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کو کم ہونا چاہیے اور سیاست دانوں کو اُن کا کام کرنے دیا جائے، اگر ادارے اپنا کام چھوڑ کر دوسرے ادارے کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو یہ روایت جمہوری نظام اور ملک کے لیے اچھی نہیں، عدالتوں میں ایک لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں جن کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم پر حکومتی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو

    اُن کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنا کام کرے اگر سیاسی جماعتیں اور حکومتیں کام نہیں کریں گی تو عوام کے پاس ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار ہے اور بس وہی اقتدار سے نکال سکتے ہیں، کسی کی شخصیت کی نہیں بلکہ عہدے کی عزت کریں، ہرپاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن میں شرکت کریں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے جب عدالتی اصلاحات کی بات کی تو مسلم لیگ نے اس کی مخالفت کی، حکمراں جماعت نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا اور اب شریف خاندان پاناما سے بچنے کے لیے راہ فرار ڈھونڈ رہا ہے، نوازشریف نہ تو کل نظریاتی ہے اور نہ وہ آئندہ نظریاتی ہوسکتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ سے متعلق دیے جانے والے بیان کو واپس لیں کیونکہ شاہد خاقان عباسی خود جانتے ہیں کہ حکمراں جماعت کے اراکین نے رقم کی وجہ سے نہیں بلکہ راجہ ظفر الحق کی وجہ سے اپنی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے نوازشریف کو بچانے کے لیے چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی: بلاول بھٹو

    اُن کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹو نےانسانی حقوق سےمتعلق قوانین متعارف کرائے کیونکہ ہمارامؤقف دیگرنام نہاد جماعتوں سےمختلف ہے، پاک فوج نےواضح کردیا کہ ڈاکٹرائن صرف سیکیورٹی سےمتعلق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • موبائل فون استعمال کرنے کی سزا، باپ نے بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا

    موبائل فون استعمال کرنے کی سزا، باپ نے بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست حیدرآباد میں مبینہ ظالم باپ نے موبائل فون استعمال کرنے پر اپنے نوجوان بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا، اہلیہ کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں باپ نے بیٹے کو موبائل فون استعمال کرنے کی عادت ترک کرنے کا مشورہ دیا جو اُس نے نہ مانا اور والد کی حکم ازولی کرتے ہوئے اسمارٹ فون پر فلمیں دیکھنے کی عادت نہ بدلی۔

    دو روز قبل جب والد گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے بیٹے کو موبائل استعمال کرتے ہوئے دیکھا جس پر وہ شدید غصہ ہوئے اور بیٹے پر شدید تشدد کیا، بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ ظالم باپ نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان بیٹے کا چھری سے ہاتھ کاٹ دیا۔ حیدرآباد پولیس کے مطابق 45 سالہ قیوم قریشی نے رات کو سوتے وقت بیٹے کا ہاتھ کاٹا۔

    پولیس کے مطابق قیوم قریشی کا بیٹا کیبل آپریٹر کا کام کرتا ہے اور اس نے حال ہی میں نیا اسمارٹ فون خریدا تھا، باپ کی جانب سے منع کرنے کے باوجود وہ مسلسل موبائل پر فلمیں دیکھتا رہتا تھا، بیٹے کی اس عادت کو لے کر باپ بیٹے کے درمیان دو دن سے گھر میں شدید جھگڑا چل رہا تھا۔

    یہ پڑھیں: اسمارٹ فون نوجوانوں‌ اور بچوں‌ میں‌ بیماریاں‌ پھیلانے کا سبب، تحقیق

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور اُسے طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹر کے مطابق مذکورہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اُس کا ہاتھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کے مطابق قیوم قریشی کی اہلیہ نے بیٹے کی حمایت میں اپنے شوہر کے خلاف تھانے پہنچ کر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’جس وقت میں گھر میں داخل ہوا تو یہ فلم دیکھ رہا تھا، شدید غصے میں خود پر قابو کرنے کی کوشش کی مگر میں ناکام رہا اور رات کو سوتے وقت موقع ملتے ہی بیٹے کا ہاتھ کاٹ دیا تاکہ وہ موبائل استعمال کرنے کے قابل ہی نہ رہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • معاشرے میں حق تلفی اور ظلم ہو رہا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

    معاشرے میں حق تلفی اور ظلم ہو رہا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

    حیدرآباد : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کہا ہے کہ عدلیہ مظلوموں کے لیے اخری سہارا ہے، معاشرے میں عوام کے حق تلف کیے جارہے ہیں، لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد سول کورٹ کے ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جسٹس احمد علی ایم شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کی وفا داری کا حلف اٹھایا ہوا ہے، ججز سائلین کی جگہ خود کو رکھ کر انصاف کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سول اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے درمیان رابطہ پل تعمیر کرائیں گے، کروڑوں کا فنڈ چند لوگوں کی جیب میں جائے تو غریب کیا کرے، لوگ انصاف کے لیے عدالت ہیں آئیں گے تو کہاں جائیں گے؟

    جسٹس علی ایم شیخ کا کہنا تھا کہ جلدفیصلےدیےجانے لگیں تو لوگ کیوں عدالتوں کے دھکےکھائیں، حقیقی زندگی یہ نہیں کہ مہنگی کار اوربرانڈڈ کپڑے پہنیں بلکہ حقیقی سکون لوگوں کی خدمت سےملےگا۔

  • بھارتی جوڑے نےکالاجادو کرنےکےلیے3 ماہ کی بچی کی’بلی چڑھادی‘

    بھارتی جوڑے نےکالاجادو کرنےکےلیے3 ماہ کی بچی کی’بلی چڑھادی‘

    حیدرآباد : بھارتی شہرحیدرآباد میں شادی شدہ جوڑے نے’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے اغوا کی جانے والی تین ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرحیدرآباد میں تانترک کے کہنے پر شادی شدہ جوڑے نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے اغوا کی جانے والی 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی۔

    بھارتی پولیس حکام کے مطابق کے راجشیکر نے 31 جنوری کو 3 ماہ کی بچی کو حیدرآباد کے علاقے بویا گودا میں سڑک کنارے سے اغوا کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ راجشیکر اور اس کی بیوی نے 31 جنوری کی رات کو ’کشودرا پوجا‘ کرنے کے لیے 3 ماہ کی بچی کی بلی چڑھائی۔

    پولیس کمشنرمہیش ایم بھگت کے مطابق بچی کے اغوا ہونے کے بعد پولیس نے 122 افراد کا فون ریکارڈ نکالا جن میں راجشیکر بھی شامل تھا جو اس وقت بویاگودا کےعلاقے میں موجود تھا۔

    مہیش ایم بھگت نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے شک کی بنا پرٹیکسی ڈرائیور راجشیکر کے گھر کی تلاشی کی تو اس دوران انہیں اس کے کمرے سے خون کے قطرے ملے جو بچی کے ڈی این اے سے میچ ہوگئے۔

    بعدازاں راجشیکر نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ سب ایک تانترک کے کہنے پر کیا۔

    یاد رہے کہ یکم جنوری 2015 کو بھارت میں تانترک کے کہنے پردو بھائیوں نے اپنی قسمت بدلنے کے لیے ماں کی بلی چڑھا دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: ٹنڈو محمد خان روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ذرائع کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ٹندو محمد خان روڈ حادثے میں جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنرحیدرآباد، ڈی سی کو متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے پل پل کی رپورٹ دیتے رہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

    سابق صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے حیدرآباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، حکومت متاثرہ افراد کے لواحقین کومعاوضہ ادا کرے۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    حیدرآباد : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں سندھ کا پہلا فیز حیدرآباد میں مکمل ہوگیا۔ کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے،اگلا مرحلہ میرپورخاص میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کو کھلاڑیوں کی کھوج ہے، پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز دینے کیلئے کراچی کنگز کی کوششیں جاری ہیں۔

    اس حوالے سے کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ علی حسن کے مطابق نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہونے والے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، کوچز نے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اہم پلیٹ فارم قرار دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم کی رونقیں کراچی کنگز نے بحال کردیں، ایونٹ کے موقع پر کوچز فیصل اطہر اقبال امام شاہد قمبرانی کراچی کنگز کے آفیشلز نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہر طرف مسکراہٹیں بکھیر دیں۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز


    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اگلا مرحلہ میرپورخاص میں منعقد ہوگا، مستقبل کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے جو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کوشش کریں گے۔