Tag: HYDRABAD

  • سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،الطاف حسین

    سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری اور ازسر نو حلقہ بندیاں کرانےکا مطالبہ کردیا۔

    کراچی اور حیدر آباد میں صحافیوں سے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے،ازسر نوحلقہ بندیاں کرانےکےساتھ ساتھ لوکل باڈیزالیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا،متحدہ کےقائد کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مردم شماری کروانے سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔

    الطاف حسین نے ایک بار پھر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بلا جواز انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ نہیں کرتا، اگر انتظامی یونٹس پراعتراض ہے تو سندھ نمبر ون اور سندھ نمبر ٹو بنا دیں۔

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ سندھی بولنے والے متحدہ کارکنوں کا اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہوچکا ہے،فوجی قیادت اور انٹلی جنس ایجنسیاں توجہ دیں اور ناانصافیاں روکیں ورنہ عوام کا ردعمل سامنے آئے تو واویلا نہ مچایا جائے،الطاف حسین نے صاف کہے دیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت میں شامل ہونےکا نہ کوئی مذاکراہ اور نہ ہی کوئی ٹاکرہ جاری ہے،گورنرسندھ کے پاس پارٹی رکنیت نہیں وفاق چاہے انھیں رکھے یا فارغ کردے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ منی لانڈرگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،ضمیر صاف اور اللہ کے انصاف پریقین ہے۔

  • حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئرکارکن حسن مجتبیٰ زیدی جاں بحق ہوگئے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن کےقتل کی مذمت کی ہے۔

    حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن روڈ پر فائرنگ کر کے ایم کیوایم کے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ زیدی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا،شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکن حسن مجتبیٰ موٹرسائیکل پر اپنے تین بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے،حسن مجتبیٰ کو شدیدزخمی حالت میں سول اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سےجاملے،فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی،زونل کمیٹی کے دیگرارکان،حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی،ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،حسن مجتبیٰ زیدی کی نمازجنازہ بعد نماز ظہراداکی جائے گی۔