Tag: hydraulic system

  • پی آئی اے کی ایک اور پرواز میں تاخیر، مسافر ذہنی اذیت کا شکار

    پی آئی اے کی ایک اور پرواز میں تاخیر، مسافر ذہنی اذیت کا شکار

    کراچی باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارہ ٹورنٹو میں خراب ہوگیا جس کے سبب مسافروں کو اتار لیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پروازکا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا، جس کے بعد پروازمیں موجود مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد جہازخالی کرالیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹورنٹو ایئر پورٹ پر پرواز نمبر پی کے784کا بوئنگ777طیارہ روانگی کے لئے تیار تھا کہ اس دوران خرابی کا معلوم ہوا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارے میں ڈھائی سو سے زائد مسافر موجود تھے، پرواز کی منسوخی کے بعد آج کراچی پہنچنے والی پرواز اب ہفتہ کی شام 6بج کر50منٹ پرکراچی پہنچے گی۔ مجموعی طور پر پرواز کی ٹورنٹو سےکراچی آمد30گھنٹے تاخیر سے ہوگی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے طیارہ خرابی کے باعث12گھنٹے سے زائد تاخیر کی شکار یہ دوسری پرواز ہے، دو روز قبل کراچی تا جدہ پرواز کے بوئنگ777 طیارہ میں خرابی کے باعث 18 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

  • دوران پروازجہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل، کراچی میں اتارلیا گیا

    دوران پروازجہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل، کراچی میں اتارلیا گیا

    کراچی : دبئی سے قندھار جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی طور پر اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن بوئنگ737کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا تھا۔

    دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی طور پر اتار لیا گیا،ذرائع کے مطابق دبئی سے قندھار جانیوالی نجی ایئرلائن بوئنگ737کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوگیا تھا جس کے باعث طیارے کا رخ کراچی کی طرف کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے کپتان نے کراچی کے کنٹرول ٹاور سے فوری طور پر رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتارلیا گیا طیارے میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔