Tag: HYGIENE

  • اسلام آباد میں کھانے کہ جگہوں پرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کاروائی

    اسلام آباد میں کھانے کہ جگہوں پرصفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف کاروائی

    اسلام آباد: ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے چھاپے مارکروفاقی دارلحکومت کے دو بڑے ہوٹلوں، بیکریوں اور متعدد آوٹ لیٹس کے کچن اوراسٹورزکوسیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی فوڈ کنٹرول کمیٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار عیسانی کی قیادت میں انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی کنٹین سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔

    اسلامک یونیورسٹی گرلز اور بوائز بلاک کی تین کنٹینوں کو ناقص صفائی پرسیل کردیا گیا۔

    انتظامیہ نے اسلام آباد میریٹ اور اسلام آباد ہوٹل پربھی چھاپہ مارا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کچن، بیکری اور اشیائے خوردونوش کے اسٹورزسیل کردیے۔

    اسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ایف ایٹ اور جی نائن کراچی کمپنی میں شکارپوری سوئٹس اینڈ بیکرز، تہذیب بیکرز، بسمہ اللہ ریسٹورنٹ اور سموسہ شاپ پر چھاپے مارے اور ناقص صفائی اور ملازمین کی ویکسینیشن نہ ہونے پرچارلاکه روپے جرمانہ کیا جبکہ متعدد جگہوں سے کھانے کے نمونے لے کرلیبارٹری بهیجوا دئیے گئے۔

  • کراچی میں گوشت کی مارکیٹ، کھانے کی دو جگہیں سربمہر

    کراچی میں گوشت کی مارکیٹ، کھانے کی دو جگہیں سربمہر

    کراچی: صحت و صفائی کے ناقص اقدامات کی بنا پرکراچی میں ایک ریستوران، ایک فاسٹ فوڈ سنٹراورایک گوشت کی مارکیٹ کو سربمہرکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروزجمعہ کراچی کے علاقے واٹرپمپ پرواقع ’’خان بروسٹ‘‘ اور گلشن اقبال کے علاقے میں واقع’اسٹوڈنٹ بریانی‘‘ کو متعلقہ حکام نے صحت و صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی بنا پر سیل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ میں واقع گوشت کی مارکیٹ کو بھی غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے کے سبب سربمہرکیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں انتہائی بڑے پیمانے پرحفضانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور آج بھی 6 جگہوں کو سیک کیا گیا ہے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بارپھربڑے پیمانے پرکاروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی کئی مشہورجگہوں کو سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے نشتر روڈ میں واقعی سٹی بریڈ کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا اور حفضانِ صحت کے ناقص انتظامات کے سبب بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔


    فوڈ اتھارٹی راوی ٹاوٗن کے افسران نے دہلی گیٹ پرواقع اکبرخان ٹی اسٹور پربھی چھاپہ مارا اور مشہور برانڈ کی چائے کی پتی میں ملاوٹ کے ثبوت حاصل کرکے اسٹور اور اسسے ملحقہ گودام کو سربمہر کردیا۔ اتھارٹی نے جائے وقوعہ سے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور 2500کلو گرام چائے کی ملاوٹ شدہ پتی قبضے میں لی ہے۔


    دریں اثنا فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گلبرگ ٹاوٗن کے علاقے میں واقع کیفے ایکس ٹو پر بھی چھاپہ مار اور زائد العمیاد اشیا برآمد ہونے اور غیرتصدیق شدہ گوشت کی برآمدگی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

    گلبرگ کے ہی علاقے میں بابو لالے ریستوران پر بھی چھاپہ مارا گیا اور صحت و صفائی کی ناقص صورتحال، کچن میں لال بیگوں کی موجودگی، زائد العمیا اشیا کے استعمال پر ریستوران کو سربمہر کردیا گیا۔

    حکام نے ڈائیو بس اڈے پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں واقع کینٹینوں کو بھی آلودہ پانی، سخت گوشت کے استعمال، گندے کوڑے دان اور دھلائی کی جگہ کی ناقص صفائی کی بنا پر قابلِ بندش قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ صحت و صفائی کے معیارات کو بذاتِ خود اپنالیں بصورت دیگر ان کی جگہوں کو سیل کردیا جائے گا یا بھارے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔