Tag: I phone

  • نیا آئی فون کیسا ہوگا؟ آگئی اچھی خبر

    نیا آئی فون کیسا ہوگا؟ آگئی اچھی خبر

    ایپل کمپنی اپنی مشہور زمانہ برانڈ آئی فون کو اب ہر ایک کی دسترس میں لانے کے لیے سستا ترین  فائیو جی فون لارہی ہے

    آئی فون موبائل فونز کی دنیا میں ایک ایسا نام ہے جس کو اپنانا ہر شخص کا خواب ہے مگر بہت زیادہ قیمت ہونے کے باعث یہ فون امیروں کی شان بڑھاتے ہی نظر آتے ہیں مگر آئی فون رکھنے کے خواہشمندوں کے لیے ہے خوشخبری کہ اب امریکی جائنٹ ایپل کمپنی اب تک کا سستا ترین 5 جی موبائل فون لارہا ہے جس کے بعد اب عام افراد بھی اپنے خواب کو حقیقت بنا سکیں گے۔

    جی ہاں ایک غیر ملکی جریدے نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے، بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی تھرڈ جنریشن آئی فون کو رواں سال مارچ یا اپریل میں ایک ورچوئل کانفرنس میں متعارف کرانے جارہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئے ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا جس میں غالباْ آئی فون 13 میں استعمال ہونے والے A 15 پروسیسر کے ساتھ 5جی کا اضافہ کیا جائے گا۔

    تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ اس میں 128 گیگا بائٹس کی اسٹوریج کے ساتھ کیمرہ سینسرز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا، لیکن تاحال یہ بات حتمی نہیں ہے۔

    آئی فون ایس ای ماڈل کی موجودہ قیمت اس وقت 399 سے 499 ڈالر ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ نئے ماڈل کو اس سے کچھ کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    تاہم نیا آئی فون ایس سی ان صارفین کے لیے مایوس کن ہوگا جو جدید مکمل اسکرین ڈیزائن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس نئے ماڈل میں نسبتاْ چھوٹی اسکرین کے ساتھ موٹا بیزل اور بٹن بیسڈ فنگر پرنٹ ریڈر دیا جائے گا۔

  • آئی فون کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

    آئی فون کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

    ڈیجیٹل دنیا پرراج کرنے والی ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کُک کا کہنا ہے کہ ان کے سب سے مشہور پراڈکٹ آئی فون کی فروخت میں کمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چند ممالک میں اس کی قیمت کم کی جا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطاق آئی فون کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا سبب آمدنی میں 15 فیصد کمی ہے۔ایپل کے تازہ ترین مالی تجزیے کے مطابق آئی فون سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گذشتہ مالیاتی چوتھائی کے مقابلے میں 15 فیصد کمی آئی ہے جبکہ آئی فون ہی کمپنی کا سب سے زیادہ منافع بخش ’پروڈکٹ‘ ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مجموعی طور پر کمپنی کی آمدن میں پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد کمی آئی ہے اور اس وقت کی آمدن تقریباً 84 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔یہ صورتحال پہلے سے متوقع تھی کیونکہ کمپنی نے رواں ماہ کے آغاز میں سرمایہ کاروں کو مطلع کر دیا تھا کہ آمدن توقع سے کم اور 84 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہے گی۔

    کمپنی نے اس صورت حال کا جزوی طور پر ذمہ دار چین میں اقتصادی سست روی کو قرار دیا ہے۔ تاہم ٹم کُک نے یہ بھی کہا ہے کہ گاہک کمپنی کی جانب سے رکھی جانے والی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

    ایپل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈالرکی باقی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوطی کی وجہ سے ان کی مصنوعات ابھرتی معیشت والے ممالک میں مہنگی ہوتی ہیں اور اس کا اثر ان بازاروں میں ان مصنوعات کی فروخت پر پڑ رہا ہے۔

    ٹم کُک کے مطابق ایپل رواں ماہ سے اپنے موبائل فون کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کر رہی ہے تاکہ صارفین کو کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

    ‘ہم نے جنوری میں کچھ مصنوعات اور کچھ مقامات کے لیے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں کہ وہ گذشتہ سال کے مقابلے میں کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو جذب کر لیں گے۔’

  • ایپل کمپنی کے صارفین خطرے میں ہیں

    ایپل کمپنی کے صارفین خطرے میں ہیں

    ایپل کمپنی کے صارفین کو انفارمیشن سکیورٹی ماہرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے آئی فون، آئی پیڈ یا آئی پوڈ پر ہیکر جعلی ایپ کے ذریعے حملہ آورہوکربھاری مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    اامریکہ کی سائبر سکیورٹی کمپنی (فائر آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکروں نے ایسی جعلی ایپس تیار کرلی ہیں جو بالکل اصلی بینکنگ یا ای میل ایپ جیسی نظر آتی ہیں۔

    ہیکروں کا حملہ کسی ایپ یا گیم کیلئے اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی پیشکش کے ساتھ ہوتا ہے۔ جب صارف اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو خفیہ طریقے سے اس کے ڈیوائس پر جعلی ایپ انسٹال ہوجاتی ہے جبکہ یہ اصلی ایپ کو ختم کردیتی ہے۔

    چونکہ اس کا یوزر انٹرفیس (شکل و صورت) بالکل اصلی ایپ جیسی نظر آتی ہے اس لئے صارفین اپنے بینک اکاﺅنٹ کے استعمال یا ای میل کے استعمال جیسی ضروریات کیلئے ہیکروں کی ایپ استعمال کرتے ہوئے قیمتی معلومات انہیں پہنچاتے رہتے ہیں جو ان کے اکاﺅنٹ خالی ہونے اور کریڈٹ کارڈ کا غلط استعمال ہونے کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت محتاط رہیں اور صرف ایپل کمپنی کے ایپ سٹور سے ہی ایپ یا اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔

  • پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    پی آئی اے کے پائلٹ سے قیمتی آئی فون و برطانوی پاؤنڈز برآمد

    لاہور: امیگریشن حکام نے لندن سے لاہور آنیوالی پرواز کے کپتان سمیت کرو سے لاکھوں روپے مالیت کےآئی فون اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ لندن سے جب لاہور پہنچی تو طیارے کے کپتان و پالپا کے صدر عامر ہاشمی سے ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے پانچ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور آئی فون برآمد کرلئے ۔

    جبکہ طیارے کے کرو کی بھی تلاشی لی گئی تو ان سے بھی قیمتی آئی فونز برآمد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امیگریشن اور کسٹم حکام کی جانب سے ان تمام افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    پی آئی اے کے عملے پر مختلف ایئرپورٹس پر فون، سگریٹ اور کرنسی کی اسمگلنگ میں پہلے بھی الزام لگایا جاچکاہے، جس پر بین الاقوامی ایجنسیوں نے قومی ایئرلائن کو متنبہ کیا تھا۔

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن سے آنے والی پرواز کے کپتان عامر ہاشمی نے کوئی جرم نہیں کیا،اگر غیرملکی کرنسی ملک میں آئے تو فائدہ ہی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے کا اسٹاف اسمگلنگ میں ملوث نہیں بلکہ مسافر ملوث ہیں۔

  • آئی کلائوڈ کو ہیک کیا جا سکتا ہے،ماہرین

    آئی کلائوڈ کو ہیک کیا جا سکتا ہے،ماہرین

    ٹیکالوجی ماہرین نےانکشاف کیا ہےکہ ایپل صارفین کی معلومات محفوظ کرنے والے آئی کلاؤڈ کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔

    ہالی وڈ فنکاروں کی تصاویر ہیکنگ کےمعاملےکے بعد ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد واضح نقص سامنےآیا ہے،ماہرین کے مطابق آئی کلاؤڈ میں دومراحل میں سکیورٹی تصدیق مانگی جاتی ہےجبکہ ان مراحل کو مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب سافٹ ویئرکی مدد سے بائی پاس کیا جا سکتا ہے،اس طرح کسی بھی شخصیت کی معلومات حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

    آئی کلاؤڈ میں آئی فون اورآئی پیڈ استعمال کرنے والےکی تصاویراورذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔