Tag: Ian Chappell

  • ‘انگلینڈ نے شرمناک فیصلہ کیا’، کرکٹ کمنٹیٹرز پاکستان کے حق میں بول پڑے

    ‘انگلینڈ نے شرمناک فیصلہ کیا’، کرکٹ کمنٹیٹرز پاکستان کے حق میں بول پڑے

    سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل اورمعروف آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آج کل دورہ پاکستان کی منسوخی پر سخت تنقید کا سامنا ہے، سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل اورمعروف آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔

    سابق آسٹریلوی کپتان ای این چپیل نے کہا کہ کرونا کے دوران پاکستان نے بے لوث دوسرے ممالک کا دورہ کیا، نیک نیتی سے کھیل جاری رکھا، اس کےباوجود پاکستان کےساتھ نارواسلوک کیا گیا۔

    معروف آسٹریلین کمنٹیٹرمائیک ہیزمین نےکہا کہ انگلینڈ کے مشکل وقت میں پاکستان نےساتھ دیا لیکن انہوں نےدورہ نہ کرنے کا شرم ناک فیصلہ کیا، آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھناچاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی وزیراعظم ناراض

    سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل اورمعروف آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین کا کہنا تھا کہ امن اور کرکٹ کی بحالی کیلئےپاکستان نے ہمیشہ اپنا کردارادا کیا اب دنیا کی باری ہے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ‏ہوئی ہے، لیجنڈری کھلاڑیوں نے مذکورہ دونوں ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

  • بال ٹمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو سے متعلق آئی سی سی کے نئے قوانین متوقع

    بال ٹمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو سے متعلق آئی سی سی کے نئے قوانین متوقع

     دبئی : آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے مشورہ دیا ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں کے کپتانوں گیند چمکانے کے لئے قدرتی اشیاء کے استعمال کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی جائے اور ایل بی ڈبلیو قانون کو بھی تبدیل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے آئی سی سی سے بال ٹیمپرنگ کرنے اور ایل بی ڈبلیو قانون کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے،کرکٹ کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور حال کے کمنٹیٹر  وتجزیہ نگار کہتے ہیں کہ کووڈ-19کے بعد تھوک کا استعمال مشکل ہوگا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بائولرز کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ گیند کو چمکائیں تاکہ ان کو سوئنگ میں مدد ملے،اس کے لئے میرے پاس ایک سادہ سی تجویز ہے کہ آئی سی سی تمام ٹیسٹ کپتانوں سے گیند شائن کرنے کے لئے مصنوعی اشیا کی لسٹ بنوائے ،اس کے بعد اس میں سے جس کا بھی انتخاب ہو تو اس ایک چیز کو لازم کردے۔

    ایان چیپل نے کہا ہے کہ جیسا کہ گیند سے چھیڑ چھاڑ ہمیشہ سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے، ایسے میں میں نے مشورہ دیا کہ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر بین الاقوامی کپتانوں سے گیند چمکانے کے لئے قدرتی اشیاء کے استعمال کی فہرست تیار کرنے کو کہیںاس میں وہ اشیاء شامل ہوں جن کے بارے میں بالروں کو لگتا ہے کہ اس سے انہیں گیند کو سوئنگ کرانے میں مدد ملے گی۔

    اس فہرست میں سے منتظمین کو ایک طریقہ انتخاب کرنا چاہئے جو جائز ہو اور باقی تمام طریقوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کے لئے سزا دی جانی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ان حالات میں کرکٹ میچز پر پابندی ہے ایسے میں اس فہرست کو بنانے کا یہ بہتر وقت ہے، گیندوں کو چمکانے کے لیے تھوک اور پسینے کا استعمال اب صحت کے نقطہ نظر سے خطرناک ہو سکتا ہے، گیند بازوں کو گیند چمکانے کے لئے ان ابتدائی طریقوں کے نئے اختیارات دینے چاہئے۔

    چیپل نے ساتھ ہی کہا کہ منتظمین کو ایل بی ڈبلیو کے قوانین میں بھی تبدیلی کرنا چاہئے جس کو ہر بولر خوش آمدید کہے گا۔ نئے ایل بی ڈبلیو عہد نامے میں اگر کوئی بھی گیند بیٹ پر ٹكرائے بغیر پہلے پیڈ سے ٹکراتی ہے اور امپائر کے نقطہ نظر سے وہ گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہو تو ایسے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جائے۔

    چاہے بلے باز شاٹ کھیلنے کی کوشش کررہا ہو یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑنا چاہئے کہ وہ گیند کہاں ٹپا کھائی تھی اور پیڈ سے اسٹمپ کی لائن میں ٹکرائی یا نہیں۔

    اگر گیند اسٹمپ کو مارنے جا رہی ہے تو آؤٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے متعلق بلے باز کافی ہائے توبہ مچائیں گے لیکن اس سے کچھ مثبت تبدیلی آئے گی جس میں سب سے بڑی بات کھیل منصفانہ ہوں گے، بلے باز اپنا وکٹ بچانے کے لئے صرف بلے کا استعمال کریں گے، پیڈ تو بلے باز کو صرف چوٹ سے بچانے کے لئے ہوتے ہیں۔

  • آسٹریلیا کوشکست : شاہد آفریدی کی این چیپل پرکڑی تنقید

    آسٹریلیا کوشکست : شاہد آفریدی کی این چیپل پرکڑی تنقید

    کراچی : اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی این چیپل سے طنزیہ انداز میں پوچھ لیا کہ کیا این چیپل آپ نے میچ دیکھا؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کمنٹیٹر سابق آسٹریلوی کھلاڑی این چیپل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سوشل میڈیا  ٹوئٹر پراپنے پیغام میں بوم بوم آفریدی نے قومی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

     انہوں نے کہا کہ شاباش پاکستانی ٹیم، اچھی کپتانی حفیظ اور عمدہ اننگ، ویل ڈن شعیب ملک، اور ساتھ ہی این چیپل سے بھی پوچھ لیا کیا آپ نے میچ دیکھا؟ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر جنید خان کی گیند بازی کی بھی تعریف کی۔

    یاد رہے کہ این چیپل نے پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست پر کہا تھا کہ آسٹریلیا کو آئندہ پاکستانی ٹیم کو بلانے سے پہلے سوچنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے پرتھ میں جمعرات کو کھیلا جائے گا۔