Tag: IBA

  • بیرون ملک مقیم شخص کے ہم شکل جڑواں بھائی نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کر دیا

    بیرون ملک مقیم شخص کے ہم شکل جڑواں بھائی نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کر دیا

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں میرٹ پر بھرتیوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 2 امیدواروں کے جواٸننگ انٹرویو کے دوران جعلی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی بی اے ٹیسٹ پاس 2 امیدواروں کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق ہو گٸی، بیرون ملک رہتے ہوئے امیدواروں کی بھرتی ہو گئی تھی۔

    پی ایس ٹی کے دو امیدواروں عبدالوحید ملک اور نادر علی رند کی بھرتی کے مرحلے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ٹی امیدوار عبدالوحید ملک نے اپنے بھائی کی مشابہت کا فائدہ اٹھایا۔

    بیرون ملک مقیم شخص کے ہم شکل جڑواں بھائی نے آئی بی اے ٹیسٹ دے کر پاس کیا۔ دادو سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید ملک کی جوائننگ مرحلے کے دوران ہی دھوکا دہی کی نشان دہی ہونے پر جوائننگ روک دی گئی۔

    محکمہ تعلیم نے عبدالوحید کے علاوہ نادر علی کا اپائنٹمنٹ آرڈر بھی کینسل کر دیا ہے، پاسپورٹ امیگریشن اسٹیمپ کے مطابق نادر علی 29 جنوری 2022 کو پاکستان پہنچے تھے۔

  • آئی بی اے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے متعدد اساتذہ جعلی ڈومیسائل والے نکلے

    آئی بی اے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے متعدد اساتذہ جعلی ڈومیسائل والے نکلے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آئی بی اے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے متعدد اساتذہ کے شناختی کارڈز دیگر صوبوں کے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی بی اے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کے شناختی کارڈز دیگر صوبوں کے سامنے آگئے، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی کے 118 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا۔

    کورنگی میں دیگر صوبوں کے شناختی کارڈ رکھنے والے 62 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا، کراچی سینٹرل میں 36، ملیر سے 42، حیدر آباد میں 59، میر پور خاص میں 24، سکھر میں 36، لاڑکانہ میں 22 اور سانگھڑ میں 37 امیدواروں کے شناختی کارڈ دیگر صوبوں کے نکلے۔

    سندھ کی یو سیز میں جی ایس ٹی کے 509 امیدوار دیگر صوبوں کے شناختی کارڈ رکھنے والے پکڑے گئے، پی ایس ٹی کے 291 امیدوار دیگر صوبوں کے شناختی کارڈ رکھنے والے پکڑے گئے۔

    کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بھی کئی امیدوار ہیں جن کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے۔

    سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ جعلی ڈومیسائل یا ڈگری رکھنے والے امیدواروں پر 420 کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

  • آئی بی اے کا طالبعلم  ہراسمنٹ کا معاملہ سامنے لانے پر داخلے سے محروم

    آئی بی اے کا طالبعلم ہراسمنٹ کا معاملہ سامنے لانے پر داخلے سے محروم

    کراچی : آئی بی اے طالبعلم کو طالبہ سے ہراسمنٹ کا معاملہ سامنے لانے پر داخلے سے محروم کردیا گیا ، بورڈ آف گورنرز نے آئی بی اے انتظامیہ پر طالبعلم کا داخلہ بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی بی اے کے طالبعلم کو زیر تعلیم ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کی شکایت کرنے پر داخلے سےمحروم کردیاگیا ، طالبعلم نےطالبہ کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ سوشل میڈیاپراٹھایاتھا، جس پر ہراسمنٹ کمیٹی نے طالبعلم کا داخلہ منسوخ کردیا۔

    آئی بی اے کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرطالبعلم کو کسی بھی فیصلے اور شکایت پر اپیل کا حق حاصل ہے،طالبعلم سے متعلق فیصلہ کمیٹی نے کیا تھا جبکہ طالبعلم کی جانب سے ہراسمنٹ کی شکایت پر انتظامیہ نے اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبعلم کو سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا،ہراسمنٹ کے حوالے سے جس انتظامی افسر پر الزام ہے، ہراسمنٹ کمیٹی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    آئی بی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ آئی بی اے کا ایک ضابطہ اخلاق ہے ، جس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے، آئی بی اے اس سے قبل بڑے عہدے پر موجود ایک اعلیٰ افسر کو ماضی میں فارغ کر چکی ہے، طالبعلم کوبات چیت کے متعدد مواقع بھی فراہم کئے گئے، ان کی جانب سے کوئی مناسب جواب نہ ملنے پر کمیٹی نے داخلہ منسوخ کرنے کی کارروائی کی تھی۔

    دوسری جانب آئی بی اے کے ایک طالبعلم جبراییل کو ہراسمنٹ کی شکایت کرنے پرداخلے سے محروم کرنے کے حوالے سے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ہوا، بورڈ آف گورنر نے طالبعلم کا داخلہ منسوخ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی بی اے کی انتظامیہ پر طالبعلم کا داخلہ بحال کرنے پر زور دیا۔

    بورڈ آف گورنر نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو طالبعلم کا داخلہ بحال کرنے اور معاملہ فوری ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اجلاس میں ڈونرز نے آئی بی اے سے اپنے مالی تعاون پر نظر ثانی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

  • سکھرمیں ساؤتھ ایشیا مینجمنٹ فورم کا انعقاد

    سکھرمیں ساؤتھ ایشیا مینجمنٹ فورم کا انعقاد

    سکھر: آئی بی اے یونی ورسٹی میں پندروہویں دو روزہ ساؤ تھ ایشیا مینجمنٹ فورم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں غیر ملکی مندوبین بھی شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سارک ممالک میں تعلیم کے فروغ اور معیشت میں استحکام لانے کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں دو روزہ پندرہوین ساؤتھ ایشیا مینجمنٹ فورم کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔

    پندرہوین ساوتھ ایشیا مینجمٹ فورم میں سارک ممالک کے ماہرین تعلیم اور معاشیات نے شرکت کی شرکا نے خظے میں تعلیم اور معیشت کو درپیش مشکلات اور سے نمٹنے کے لئے تعلیم کو موثر ہتھیار قرار دیا اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتقاق کیا۔

    فورم میں سری لنکا، بھوٹان ، مالدیپ ، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور نیپال کی مختلف یونیورسٹیز کے ماہرین تعلیم اور ماہر معاشیات نے شرکت کی۔دو روزہ منیجمٹ فورم کا مقصد جنو بی ایشا کے ممالک کودرپیش مسائل اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔

    فورم میں شامل غیر ملکی مندوبین کا کہنا تھا پاکستان سمیت سارک ممالک کی درسگاہوں کے تعلیم نظام کو بہتر بنانے کے لئے اسٹوڈنٹس ٹیچرز ایکسچینج پروگرام سمیت اور دیگر اس طرح کے اقدامات کو کرنا ہوگا تاکہ سارک ممالک میں پڑھنے والے طلباکو معیاری تعلیم مل سکے۔

  • مودی حکومت میں سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں،سرتاج عزیز

    مودی حکومت میں سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں،سرتاج عزیز

    کراچی : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پچانوے فیصد مکمل ہوچکا ہے۔مودی حکومت میں سرحدی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں۔

    دنیابھر کے ممالک کی خارجہ پالیسی سرد جنگ کے بعد تبدیل ہونا شروع ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آئی بی اے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گزشتہ 10 سال میں کافی اتارچڑھاوٴآیا ہے،مشرقی وسطیٰ کا بحران خطرناک ہے،جس نے لوگوں کو تقسیم کردیا ہے۔متوازن خارجہ پالیسی کیلئے ضروری ہے کہ ملک معاشی اورسیاسی سطح پرمستحکم ہو۔

    بعد ازاں مشیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چائنا سے تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا جس کے نتیجے میں پاک چائنا تجارتی راہداری عمل میں لائی گئی ہے، پاکستان میں سو ملین سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت78ہزار غیر قانونی مدرسوں کا خاتمہ کیا گیا،آرمی اور رینجرز دو سال سے آپریشن میں حصہ لیکر اندرونی دہشت گردی سے نمٹ رہے ہیں جس میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    اس وقت ایران اور افغانستان کے چائنا سے تعلقات زیادہ اچھے ہیں، جبکہ رشیاء سے تعلقات بہتر کرنے اور تجارتی تعلقات بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    تقریب میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور خورشید قصوری نے بھی خطاب کیا ،حنا ربانی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی وہ صحیح ہوتی ہے جس میں ملک کے اندرونی معاملات کی مثبت اندازمیں عکاسی کی جائے۔

    پاکستان جس خطے میں ہے وہاں دوست ملک بھی ہے اوردشمن ملک بھی، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سافٹ امیج کو نمایاں کرنااولین ضرورت تھی۔

  • اے آروائی اورآئی بی اے میں مفاہمتی یاداشت پردستخط

    اے آروائی اورآئی بی اے میں مفاہمتی یاداشت پردستخط

    کراچی: عام آدمی کا پاکستان پروجیکٹ کے تحت اے آروائی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوگئے چیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محمد اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کواے آروائی کا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

    عام آدمی کا پاکستان کے پروجیکٹ کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور اے آروائی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پرچیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محمد اقبال اور آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور ڈین ڈاکٹر عشرت حسین نے دستخط کیے ۔

    ڈاکٹر عشرت حسین کاکہنا تھا کہ ایمانداری محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو آئی بی اے کے دو طالب علموں محمد حسان اور ابراہیم یوسف جیسے نوجوانوں کے پروجیکٹ بھی کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    چیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محمد اقبال کاکہنا تھا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے اے آروائی ہمیشہ اپنا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

    اے آروائی نے عام آدمی کے پاکستان میں باصلاحیت افراد کو آگے لانے کیلئے ہمیشہ موثرکردارکیا ہے آئی بی اے کے دو طالب علموں کی خدمات حاصل کرنا اس سلسلے کی کڑی ہے اور پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے پیروں پر لوگوں کو کھڑا کرنے کیلئے پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    قبل ازیں چیئرمین اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک حاجی محمد اقبال اورڈائریکٹر اے آروائی محبوب رؤف نے آئی بی اے کے مختلف شعبوں میں کمپنی پروجیکٹ پر کام کرنے والے گریجوٹس سے ملاقات بھی کی ، اور یہاں کام کرنے والے افراد سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

  • یونی لیورٹیلنٹ ہنٹ 2014

    یونی لیورٹیلنٹ ہنٹ 2014

    کراچی: پاکستان میں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء بنانے والی کمپنی یونی لیور نے ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جس کا مقصد 2014 کےگرایجویٹس کو یونی لیور کے ساتھ کیرئرشروع کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

    مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات نے ’یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ 2014‘میں شرکت کی اور جیت کا سہرا انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کے سررہا۔

    یونی لیور نے 11 جامعات سے تعلق رکھنے والی 13 ٹیموں کو منتخب کیا تھا اور چارہفتوں تک انہیں تربیت فراہم کی اور ان کی صلاحیتوں کو جاننے کے لئے فنڈز بھی فراہم کیے۔

    تمام 13 ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد چھ ٹیموں کو آواری ٹاور میں ہونے والے گرینڈ فائنل کے لئے منتخب کیا گیا۔

    فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعدججز نے آئی بی اے کی ٹیم کو فاتح قراردیا۔

    فاتح ٹیم کو’یونی لیورلیڈرز پروگرام اسسمنٹ سینٹر‘تک براہ راست رسائی کا موقع ملے گا جو کہ ان کی باقاعدہ ملازمت کا پہلا قدم ہے۔

    یونی لیور کا دنیا بھرمیں 100 سے زائد ممالک میں نیٹ ورک ہے اور پاکستان میں 1948 سے یہ ادارہ مصروفِ عمل ہے۔

    زیرنظرتصاویر میں گرینڈ فائنل کی  جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔