Tag: IBM

  • کچی آبادیوں کو لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں سے روشن کریں

    کچی آبادیوں کو لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں سے روشن کریں

    لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں سے کچی آبادیاں روشن کرنے کے لئے کٹ تیار کرلی گئی ہے۔

    نئی تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کی پرانی بیٹریوں میں اتنی توانائی باقی ہوتی ہے کہ ان کی مدد سے کچی آبادیوں کے مکانات کو روشن کیا جا سکتا ہے، کمپیوٹر بنانے والے ادارے آئی بی ایم کی جانب سے کروائی گئی تحقیق میں جب ان پرانی بیٹریوں کا جائزہ لیا گیا تو ان میں اتنی طاقت موجود تھی کہ وہ ایک ایل ای ڈی لائٹ کو ایک برس تک روزانہ چار گھنٹے روشن رکھ سکیں۔

    محقیقن کا کہنا ہے کہ ان بیٹریوں کا استعمال سستا پڑتا ہے جبکہ اس سے ’’ای ویسٹ‘‘ یا الیکٹرانک فضلے کے مسئلے سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔

  • آئی بی ایم نےسن فلاور پاورجنریٹرمتعارف کروادیئے

    آئی بی ایم نےسن فلاور پاورجنریٹرمتعارف کروادیئے

    کمپیوٹر بنانے والی مشہور کمپنی آئی بی ایم نے سن فلاور پاور جنریٹر متعارف کروادیئے۔

    سورج کی توانائی ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا،آئی بی ایم نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے سن فلاور پاور جنریٹرمتعارف کر وائے ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی سے پاک پانی بھی فراہم کریں گے،یہ سن فلاور پاور جنریٹر ایک سپر کمپیوٹر سے منسلک ہوں گے جو ایک مخصوص پروگرام چپ کے زریعے کام کرے گا۔