Tag: Ibrahim Ali Khan

  • ابراہیم علی کی ڈیبیو فلم نادانیاں نیٹ فلیکس پر کب ریلیز  ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ابراہیم علی کی ڈیبیو فلم نادانیاں نیٹ فلیکس پر کب ریلیز  ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’نادانیاں‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی اس فلم میں خوشی کپور بھی ہیں۔

    نیٹ فلیکس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی رومانٹک فلم نادانیاں کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں ابراہیم علی خان نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا ہے، ’نادانیاں‘ میں کہانی کا مرکزی کردار پِیا ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک دلیر اور روشن لڑکی ہے، اور ارجن، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے، اس فلم میں دونوں کا سفر عشق، شرارت، اور معصوم محبت سے بھرپور دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے، جبکہ اسے فلم دھرماتک انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن کے تحت بنایا گیا ہے، نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کے لیے مارچ کی ریلیز کی تاریخ مقرر کی ہے۔

    نیٹ فلیکس انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ خوشی کپور اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم کی بالی ووڈ کی پہلی فلم 7 مارچ کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

  • پلک تیواڑی کی تصاویر پر ابراہیم خان کا کمنٹ وائرل

    پلک تیواڑی کی تصاویر پر ابراہیم خان کا کمنٹ وائرل

    ابھرتی ہوئی نوجوان بھارتی اداکارہ پلک تیواڑی کی خوبصورت تصاویر پر اداکار ابراہیم خان نے کمنٹ کیا ہے۔

    فوٹو ایبڈ شیئرنگایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پلک تیواڑی نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں سبز رنگ کی فل آستین شرٹ اور جوگرز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہویئ کیپشن میں’ مائی یو ایس پی اے مون سون‘ لکھا ہے، اداکارہ کی اس تصاویر کو مداحوں کیجانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے تاہم اس پر سب سے پہلا کمنٹ ابراہیم خان کا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Palak Tiwari (@palaktiwarii)

    ابراہیم  علی خان نے ایک فائر ایموجی کے ساتھ لکھا کہ، بہت اچھی لگ رہی ہو، پلک نے بھی ایک ایموجی کے ساتھ جواب دیا، اچھا دیکھتی ہوں۔

    واضح رہے کہ ابراہیم اور پلک کی رومانی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں، اس ماہ کے اوائل میں پلک کی ابراہیم کے ممبئی میں واقع گھر کے باہر تصویر لی گئی جس میں وہ عام گھریلو لباس میں تھیں، بعدازاں پلک کے وہاں سے جانے کے بعد ابراہیم اپنے گھر سے نکلتے ہوئے نظر آئے تھے۔