Tag: IBSF

  • پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف حکام میں مذاکرات

    پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف حکام میں مذاکرات

    لاہور: پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے مابین مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعہ کو ایجنڈے کا حصہ بننے کی تجویز مسترد کردی گئی پاکستان کا موقف تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ بھارت کا اندورنی معاملہ ہے۔

    رینجرز ہیڈکوارٹر لاہور میں پاک بھارتی سیکورٹی مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمرفاروق برقی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے جبکہ بھارت کے 24 رکنی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف کرشن کمار شرما نے کی ۔

    پاک بھارت سیکورٹی فورسز کے مذاکرات کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا ، تاہم اجلاس میں دونوں ممالک کی فورسز نے ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کئے۔

    اجلاس میں بادرڈر پر سمگلنگ کو روکنے ، غلطی سے سرحد پار کرکے جانے والوں کی فوری رہائی اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ روکنے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

    پاک بھارت سیکورٹی فورسز کے مذاکرات کا حتمی دور جمعرات کے روز کو ہوگا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،24 رکنی وفد کو آج لاہور میں عشائیہ دیا جائے گا ۔

  • ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی کھلاڑی نے جیت لی

    ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی کھلاڑی نے جیت لی

    کراچی : آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارت کے پنکج ایڈوانی نے جیت لی۔ ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل نیگ آن یی کے نام رہا۔

    ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے مینز ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کا مقابلہ چینی کھلاڑی یان بنگ ٹاو سے ہوا۔

    ایڈوانی یک طرفہ مقابلے کے بعد چینی حریف کو چھ دو فریم سے زیر کرکے اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ کی نیگ آن یی کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی ودیا پلے سے ہوا۔

    بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل فائنل معرکے میں دو کے مقابلے میں پانچ فریمز کے فرق سے جیت کر ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کاسامنا کرنا پڑا،آج سے ٹیم اینڈ ماسٹرز ایونٹ کے راونڈ میچز کا آغاز ہوگا۔

  • اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

    اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

    کراچی : آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے ورلڈ سکس ریڈ اینڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے دوسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔

    پاکستانی ٹیم میں شامل شہرام چنگیزی نے گروپ بی سے ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ شہرام نے چوتھے مقابلے میں خلیل بوصیف کو چار صفر سے مات دی۔

    محمد سجاد نےبھارتی حریف ورون کمار کو باآسانی چار صفر سے زیر کیا۔ بابر مسیح نے سری لنکا کے سسریکا پریرا کو چار ایک ہرا کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کیا۔

    حنین عامر اگلے راونڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ خواتین ایونٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا۔

  • آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    بنگلور: آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہوگئی ہے، چینی کیوئسٹ زاو یی لونگ اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔

    بنگلور میں ہونی والی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپیئن محمد سجاد کررہے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف قومی کیوئسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی میگا ایونٹ میں سفر کا آغاز انیس نومبر سے کرینگے۔

    ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ مینز چیمپیئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔