Tag: icao-audit-team

  • سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    کراچی : سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کیلئے عالمی ہوابازی تنظیم اکاؤ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ہوابازی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن کے سیفٹی آڈٹ کے معاملے پر جونین نائے کی سربراہی میں اکاؤ کی 9رکنی آڈٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم 10 دسمبرتک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی، اس دوران سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔

    عالمی ہوابازی کی تنظیم کی جانب سے ایئرنیوی گیشن، ایروڈرومز، ایئراسپیس اور مختلف ایئرپورٹس سمیت اکاوٴایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کا بھی آڈٹ ہوگا۔

    ٹیم کوپی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹیم پی آئی اے کےفلائٹ سیفٹی مانیٹرنگ سمیت شعبہ انجینئرنگ کا بھی دورہ کرے گی۔

    ڈی جی سی اےاےکی سربراہی میں عالمی آڈٹ ٹیم کو پری آڈٹ بریفنگ دی جائے گی۔

    دوسری جانب برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد اتوار کو لاہور پہنچے گا، چاررکنی وفد پیر کو لاہورایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

    برطانوی وفد کوایئرپورٹ منیجر لاہور ایئرپورٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے ، دورے کا مقصد لاہور سے براہ راست برطانیہ کی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے۔

    برطانوی سیکیورٹی ٹیم لاہور کے بعد کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ بھی کرے گی جبکہ برطانوی سیکیورٹی ٹیم کو جوائنٹ سرچ بیگجز کاوٴنٹر کا بھی دورہ کرایا جائے گا، اس دوران برطانوی وفد سامان، اسکریننگ اوردیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کاجائزہ لےگا۔

  • سول ایوی ایشن کا آڈٹ ، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی ٹیم 29 نومبر کو پاکستان پہنچے گی

    سول ایوی ایشن کا آڈٹ ، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی ٹیم 29 نومبر کو پاکستان پہنچے گی

    کراچی : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کیلئے 29نومبر کو پاکستان پہنچیں گی ، سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاؤ کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے معاملے پر عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی ، انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ کی ٹیم Junian Nieکی سربراہی میں 9 رکنی وفد 29 نومبر کو 12 روزہ دورے پر کرا چی پہنچے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤ کے دورہ سے متعلق سی اے اے نے شیڈول جاری کردیا ہے ، عالمی ہوابازی کی تنظیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

    عالمی آڈٹ ٹیم ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر آپریشنل نظام کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کا مکمل اڈٹ کرے گا۔

    سول ایوی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔