Tag: ICC

  • آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے جو انعامی رقم کے لحاظ سے تاریخی ہے۔

    آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ویمن ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 3.928 ارب روپے)  رکھی گئی ہے۔

    یہ انعامی رقم 2022 کے ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر اور رنر اپ کو 2.24 ملین ڈالر ملیں گے۔

    آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو  1.12 ملین ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے مشترکہ میزبانی میں 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔

    ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں اب بھاری انعامات دیے جائے گے، ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم 250,000 ڈالر (پاکستانی روپوں میں 70.7 ملین روپے) ملیں گے، اور گروپ اسٹیج کی ہر فاتح ٹیم کو 34,314 ڈالر کا اضافی انعام ملے گا۔

    پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 700,000 ڈالر (پاکستانی روپوں میں 198.1 ملین روپے) حاصل کریں گی، جبکہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیمیں بالترتیب 280,000 ڈالر (پاکستانی روپوں میں 79.2 ملین روپے) حاصل کریں گی۔

  • آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے

    آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کروادیے۔

    آئی سی سی نے نئے قوانین کے تحت کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کر دی ہیں۔

    گیند پر تھوک کا استعمال

    جان بوجھ کرگیند پرتھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیا جائےگا،  تھوک کے استعمال کے بعدگیند کی ساخت میں تبدیلی پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے۔

    جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر 5 پنالٹی رنز

    جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرے گی، امپائر بولنگ سائیڈ سے مشورہ کرے گا کہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹر کو اسٹرائیک پر لینا چاہیں گے۔

      اسٹاپ کلاک

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ میچوں میں بھی اسٹاپ کلاک قانوں نافذ کردیا ہے، ٹیموں کو اگلا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرنا ہوگا۔ اگلا اوورایک منٹ کے اندر نہ شروع ہوا تو امپائرز دو وارننگ دیں گے تیسری دفعہ میں بیٹنگ سائیڈ کو پانچ پنیلٹی رن مل جائیں گے، آئی سی سی کے مطابق اسٹاپ کلاک رول سےوائٹ بال میچوں میں وقت کی بچت ہوئی ہے۔

    اسٹاپ کلاک کا رول آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پرلاگو ہوچکا ہے۔

     فیئرنس آف کیچ کے ریویو

    آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کےریویو میں بھی تبدیلی کردی، اس تبدیلی کے ذریعے اگرامپائرکو کیچ پکڑنے پرشک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کرےگا۔

    اس سے قبل تھرڈ امپائرپہلےنوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔

    نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔

  • پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پاکستانی بورڈ کو نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا

    پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پاکستانی بورڈ کو نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

    پی سی بی کے ایڈوائزر چیئرمین عامر میر اور اور سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔

    پی سی بی نے بھارت میڈیا کا نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگینڈا کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتا آرہا ہے۔

    چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنے پر پی سی بی کو نقصان ہوا یا نہیں؟ اہم انکشاف

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا بجٹ 70ملین ڈالر تھا،جس کا سارا خرچ آئی سی سی نے اٹھایا ہے، محسن نقوی کے آنے کے بعد پی سی بی کے ریزرو میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، یہ منافع ٹکٹوں اور گیٹ منی سے ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ میں پی سی بی کا شمار ہوتا ہے۔

    عامر میر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تقریباً 90 فیصد تعمیر نو ہوئی ہے، پی سی بی کو مالی نقصان کی بےبنیاد خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، ہم نے ثابت کیا پاکستان کوئی بھی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے اہل ہے۔

    دوسری جانب سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کے بجٹ سے تعمیر نو کی گئی، پی سی بی کا 18 ارب روپے کا بجٹ تھا، اسٹیڈیم کی تعمیر نو اب تک ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پی سی بی حکام کی عدم موجودگی پر آئی سی سی کی وضاحت

    چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پی سی بی حکام کی عدم موجودگی پر آئی سی سی کی وضاحت

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی غیرموجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وضاحت آگئی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میزبان پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب پر سوشل میڈیا پر سوالات کا تانتا بندھ گیا اور سابق کرکٹرز نے بھی اس پر سوالات اٹھائے۔

    تاہم اب اس معاملے پر ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے اور ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا لیکن وہ شرکت نہ کرسکے۔

    ترجمان کے مطابق محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا۔‘

    آئی سی سی کے ترجمان نے کہا  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے متوقع کوچ اور کپتان کا نام سامنے آگیا

    دورہ نیوزی لینڈ کیلئے متوقع کوچ اور کپتان کا نام سامنے آگیا

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نئے کوچ اور کپتان کا نام سامنے آگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم کے سینیئر کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا۔

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کا کنٹریکٹ ختم ہوگا  جس کے لیے بورڈ نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاشی شروع کردی ہے، ذرائع کےمطابق بورڈ نئے آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا بھی نام زیر غور ہے وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے ایک مضبوط امیدوار  ہیں۔

    ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ میں ناکامی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ میں نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا، کیویز کیخلاف سیریز میں شاداب یا سلمان علی آغا کو کپتانی مل سکتی ہے۔

    قومی ٹیم نے 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

    بڑے ناموں کو آرام دے کر بعد دوبارہ واپس لایا جائے گا، باسط علی

  • بھارتی صحافی وکرانت گپتا بابراعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا بابراعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے

    بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔

    بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے حال ہی پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بابر اعظم کی حمایت کی۔

    شو میں صحافی سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر بابر اعظم کا تعلق بھارت سے ہوتا تو کیا ان پر وہاں بھی اسی طرح تنقید کی جاتی جیسے پاکستان میں ہو رہی ہے؟

    وکرانت نے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما اور دھونی سب پر ایسا وقت آیا جب ان کی پرفارمنس خراب ہوئی اور انہوں نے بھی رنز نہیں بنائے تھے۔

    بھارتی صحافی نے کہا کہ لیکن اُنہیں لوگوں نے ماں بہن کی گالیاں نہیں دیں بلکہ صرف ان کی خراب پرفارمنس پر تنقید کی گئی کہ بھی اس میچ میں رنز نہیں بنائے۔

    ’سرفراز احمد کا صفایا کرکے بابر اعظم کو کپتان بنا کر تھوپا گیا‘

    بھارتی صحافی نے کہا کہ میں پاکستانی میڈیا کی بات نہیں کروں گا کیونکہ یہاں بہت اچھی گفتگو چل رہی ہوتی ہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا پر ناجائز تنقید کی جاتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم کوئی چور یا ڈاکو ہے کیا جو لوگ اُنہیں اس طرح گالیاں دے رہے ہیں۔

    وکرانت گپتا نے کہا کہ بابر اعظم کی غلطی یہ ہے کہ اُنہوں نے کپتانی کا لالچ کیا، جب ایک بار ٹیم کی کپتانی ان کے ہاتھ سے گئی تو اُنہیں 4 مہنے کے بعد کپتانی واپس نہیں لینی چاہیے تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم تنقید کو برداشت نہیں کر پا رہے اور ذہنی دباؤ میں ہیں، ویرات کوہلی پر بھی برا وقت آیا لیکن وہ اس وقت سے جلدی باہر نکل گئے۔

  • بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ

    بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ

    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ  بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر پُر جوش ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں، میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشت گرد ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوتے ہیں، سانحہ اےپی ایس پشاور ملکی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کا امن وامان داؤ پر لگایا گیا ہے۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: اڈیالہ جیل میں میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات

    پاک بھارت ٹاکرا: اڈیالہ جیل میں میچ دکھانے کے خصوصی انتظامات

    لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے اسی سلسلے میں ملک کے کئی شہروں میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اسی سلسلے میں پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں بھی پاک بھارت میچ دکھایا جارہا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے سپرینڈنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیدیوں کو آج کا میچ خصوصی طور پر دکھایا جارہا ہے، اڈیالہ جیل کی ہربیرک میں اسکرین نصب کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بھی قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

    پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 5واں میچ 23 فروری بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کل روایتی حریف ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی کئی اہم کھلاڑی انجرڈ ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم اوپنر صائم ایوب، فخر زمان اور بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

    پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بھارت کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی بمراہ ہے، اگر آپ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھیں تو اس جیت میں بھی بھارتی بولر بمراہ کا اہم کردار تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما نے بمراہ کو پہلا اور دوسرا اوور دے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا اس لیے مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کو بڑے مقابلے میں بمراہ کی کمی محسوس ہوگی۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین بولر میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم میں اس وقت پرفارم کیا جب ٹیم کو بہت زیادہ ضرورت تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کا پروپیگنڈا پھر ناکام، آئی سی سی نے تردید کردی

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کا پروپیگنڈا پھر ناکام، آئی سی سی نے تردید کردی

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کا پروپیگنڈا پھر ناکام ہوگیا، آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کے اعتراض کی تردید کردی اور کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو شرٹ پر لگانا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے۔

    انترنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے شرٹ پر پاکستان کا نام ہٹانے کی تردید کردی، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا لوگو شرٹ پر لگانا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس لوگو کو لگانےکی پابند ہیں، آئی سی سی کسی بھی کٹ پر لوگو نہ ہونے کا نوٹس لے سکتا ہے۔

    دوسری جانب باکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگو ہٹانے سے متعلق بھارتی نیوز ایجنسی سے کسی آفیشل نے بات نہیں کی ہے۔

    بھارت باز نہ آیا، ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی میں سیاست لے آیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا لوگو آئی سی سی نے ڈیزائن کیا ہے جس پر پاکستان 2025 تحریر  ہے اس لئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت اپنی شرٹس پر پاکستان کا نام استعمال نہیں کرے گا۔

    دوسری جانب بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ کے لیے اپنے کپتان روہت شرما کو بھیجنے سے بھی انکار کر رہا ہے۔

    کھیل میں سیاست کی مداخلت پر بھارتی میڈیا بھی بی سی سی آئی پر کڑی تنقید کر رہا ہے اور اس کو کھیل میں سیاست لانے کے مترادف قرار دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جا رہی ہے، اس کے مطابق بھارت میچز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا اور اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا، اگر وہ سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو یہ میچز بھی دبئی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جانی ہے۔ پاکستان اس ایونٹ کا میزبان ملک ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔