Tag: ICC

  • آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی ٹیم کا اعلان، سرفرازاحمد کپتان مقرر

    آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی ٹیم کا اعلان، سرفرازاحمد کپتان مقرر

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2017 ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں پاکستان، بھارت، برطانیہ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 ٹیم کے انتخاب کے لیے چھ رکنی جیوری تشکیل دی گئی تھی جس کے چیئرمین آئی سی سی کے جنرل منیجر تھے جب کہ اراکین میں سابق کرکٹرز سارو گنگولی، رمیض راجہ، مائیکل ایتھرسن اور لارنس بوتھ شامل تھے۔

    چھ رکنی جیوری نے کارکردگی کی بنیاد پر ایک متوازن ٹیم منتخب کی ہے جس میں ٹورنامنٹ کے علاوہ مجموعی کارکردگی کو بھی پرکھا گیا ہے اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    اس ٹیم میں چار پاکستانی، تین بھارتی، تین برطانوی اور ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی شامل ہے جب کہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر نیوزی لینڈ کین ولیم سن شامل ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    1- شیکھر دھون

    2- فخر زمان

    3- تمیم اقبال

    4- ویرات کوہلی

    5-جوئے روٹ

    6- بین اسٹوکس

    7-عادل رشید

    8- سرفراز احمد

    9- جنید خان

    10- بھونیشور کمار

    11- حسن علی

    12- کین ولیم سن

  • سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ صبح ساڑھے چار بجے کراچی پہنچیں گے

    سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ صبح ساڑھے چار بجے کراچی پہنچیں گے

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی سی سی چیپمئنزٹرافی کے ہمراہ سرفراز احمد صبح ساڑھے چار بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے ان کے ہمراہ رومان رئیس بھی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2017 کی فاتح بننے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس لوٹ رہی ہے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم وطن واپسی کے لیے لندن سے دبئی روانہ ہوگئی ہے جو بعد ازاں مختلف فلائٹ کے زریعے پاکستان پہنچیں گے۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ فاتح ٹیم کے کپتان سرفرا ز احمد اور رومان رئیس کل صبح ساڑھے چار بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے جب کہ حسن علی، بابراعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد آج رات لاہورپہنچیں گے۔


     پاکستان کرکٹ چیمپئن بن گیا


    اسی طرح فائنل کے بہترین کھلاڑی فخر زمان پشاور جائیں گے جب کہ محمدعامر، جنید خان، محمد حفیظ اورشعیب ملک لندن ہی میں قیام کریں گے۔

    چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہے کہ سب سے پہلےاللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نےعزت و رفعت کا مقام عطا کیا اور اہم ایونٹ میں کامیابی دلائی اور یہ کامیابی انشااللہ پاکستان کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

    خیال رہے پاکستان نے گزشتہ روز برطانیہ میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کرپہلی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • پاکستانی نوجوانوں سے محبت کرتا ہوں: رشی کپور نے پٹری بدل لی

    پاکستانی نوجوانوں سے محبت کرتا ہوں: رشی کپور نے پٹری بدل لی

    پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی شہریوں اور معروف افراد کی بڑی تعداد بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرنے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیچا دکھانے میں مصروف تھی، تاہم بھارت کی عبرت ناک شکست کے بعد ان سب کو مجبوراً پاکستان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرنا پڑا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں جس طرح پاکستان نے ناقابل یقین شاندار کارکردگی دکھائی وہ ایسی تھی جس نے پوری دنیا کو دنگ کردیا۔ ہندوستانی حسب معمول ٹیم کی شکست کو برداشت نہ کرسکے اور ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات شروع ہوگئے۔

    کشیدگی کے پیش نظر حکومت کو کھلاڑیوں کے گھر کے باہر فوج بھی تعینات کرنی پڑگئی۔

    تاہم ایسے موقع پر بالی ووڈ اداکاروں نے اپنے ملک کی شکست کا غم بھلا کر پاکستان کو ٹوئٹر پر کھلے دل سے مبارکباد دی اور ان کی تعریف کی۔

    اداکار رشی کپور جو 2 دن پہلے تک متعصبانہ ٹوئٹس کے ذریعے جنگ کی فضا قائم کرنے پر تلے ہوئے تھے، اپنے ہی الفاظ اپنے منہ پر پڑجانے کے بعد سخت دلبرداشتہ ہوئے اور بالآخر اپنی شکست تسلیم کی۔

    یہی نہیں اس کے بعد پٹری بدلتے ہوئے انہوں نے پاکستانی نوجوانوں سے محبت کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔

    ابھیشک بچن نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    کافی عرصہ سے فلموں سے دور رہنے والے اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

    ارجن رامپال پاکستانی ٹیم کے کھیل سے کافی متاثر نظر آئے۔ انہوں نے فتح کو پاکستانی ٹیم کا حق قرار دیا۔

    سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے پاکستانی ٹیم کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ یہ رحمتوں سے بھرپور ماہ رمضان ہے۔

    سدھارتھ ملہوترا نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا۔

    دیا مرزا نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے لیے اداس ہیں۔

    اداکار و ہدایت کار فرحان اختر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی تمام شعبوں میں بہترین تھی۔

    ورون دھون نے کہا کہ کھیل میں ایک ٹیم فاتح ہوتی ہے اور ایک شکست خوردہ۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت بھرپور طریقے سے کم بیک کرے گا۔

    اس موقع پر ثانیہ مرزا بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے دل کے بہلانے کو بھارت کی ہاکی میں پاکستان کے خلاف فتح کو یاد کرتے ہوئے بھارت کو مبارکباد دے ڈالی، تاہم انہیں پاکستان کو بھی مبارک باد دینی پڑی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

    بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

    اوول: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لیے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، بیٹنگ کے بعد شاہینوں نے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ایوارڈ تقریب

    فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر حسن علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ لمحہ بہت اہم ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی اس پر اُس کا شکرگزار ہوں۔

    کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد لڑکوں کو کہا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی سے ہم ایونٹ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی محمد عامر سمیت تمام نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کو فتح کا سہرا نصیب ہوا، اچھی کرکٹ کھیلی تو آج ہم چیمپئن بن گئے، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے ہماری فتح کے لیے دعا کی اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، انہوں نے ہرشعبے میں آؤٹ کلاس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور آج کے میچ میں ہماری کارکردگی مایوس کن رہی۔

    اننگز کی تفصیلات کے لیے اسکرول نیچے کریں

    فتح کے جشن کی تصاویر

    بھارتی اننگز

    اکستویں اوور کی تیسری بال پر بھارت کی آخری امید بھی ختم ہوئی اور اس طرح پاکستان نے 180 رنز سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

    اننگز کے 30ویں اوور میں بھارت نے دو رنز بنائے، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 159 تک پہنچا۔

    اننگز کے 29ویں اوور میں بھارتی بلے باز حسن علی کی بال کو سمجھنے سے قاصر رہے اور کپیر سرفراز کے ہاتھوں کیچ دے کر پویلین روانہ ہوئے۔

    اگلے ہی 28ویں اوور کی تیسری بال پر  جدے جا سلپ پر کیچ تھما کر پویلین لوٹے، انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 رنز بنائے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 156 تک پہنچا۔

    اننگز کا 27واں اوور حسن علی نے کروایا، پانڈیا رن لینے کی جلدی میں آوٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اوور میں بھارت کی ٹیم صرف دو رنز حاصل کرسکی اور اختتام پر مجموعی اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 154 تک پہنچا۔

    پچیسویں اوور میں پانڈیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 15 رنز کا اضافہ کیا، اوور کے اختتام پر بھارت کا اسکور 152 رنز تک پہنچا۔

    کپتان سرفراز نے چوبیسویں اوور میں ایک بار پھر شاداب خان کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس اوور میں بھارتی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف تین رنز کا اضافہ کرسکی، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 137 تک پہنچا۔

    تیسویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 134 رنز تک پہنچا۔

    پانڈیا نے 22ویں اوور میں 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے لگاتار تین چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی، یہ کسی بھی فائنل کی تیز ترین نصف سنچری ہے، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 128 تک پہنچا۔

    اکسویں اوور میں بھارت نے 100 رنز مکمل کیے، اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 106 تک پہنچا۔

    بیسویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 93 تک پہنچا۔

    انیسویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 89 تک پہنچا۔

    اننگز کا اٹھارواں اوور حسن علی نے کروایا، اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 80 رنز تک پہنچا۔

    سترہویں اوور میں شاداب نے آخری بال پر بھارتی بلے باز جادیو کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 72 تک پہنچا۔

    سولہواں اوور حسن علی نے کروایا، مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہوا۔

    اننگز کا پندرہواں اوور شاداب خان نے کروایا، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 62 تک پہنچا۔

    اگلے ہی چودہویں اوور میں حسن علی نے دھونی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔

    اننگز کا تیرہواں اوور شاداب خان نے کروایا جس میں یوراج سنگھ 22 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

    بارہویں اوور میں مجموعی اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا۔

    گیارواں اوور میڈن رہا۔

    دسویں اوور میں بھارت کی ٹیم نے 14 رنز حاصل کیے۔

    اننگز کا نواں اوور محمد عامر نے کیا اور آخری بال پر شیکر دھون کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 33 تک پہنچا۔

    اننگر کا آٹھواں اوور جنید خان نے کیا، دو چوکوں کی مدد سے بھارت نے اس اوور میں 9 رنز حاصل کیے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 31 تک پہنچا۔

    اننگز کا ساتواں اوور محمد عامر نے کیا، بھارت کی ٹیم اس اوور میں صرف ایک ہی رن حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 22 تک پہنچا۔

    اننگز کا چھٹا اوور جنید خان نے کیا، جس میں بھارتی ٹیم نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ کیا، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز تک پہنچا۔

    پانجویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے بھارت کی ٹیم نے 9 رن حاصل کیے، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 16 رنز تک پہنچا۔

    جنید خان نے چوتھے اوور میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈن اوور کیا۔

    تیسرے اوور کی پہلی بال پر ویرات کوہلی کا سلپ پر کینچ نکلا تاہم اظہر کے ہاتھ سے اُن کا کیچ ڈراپ ہوگیا، اگلی ہی بال پر ویرات کوہلی گیند کو پویلین بھیجنے کے چکر میں کیچ دے کر 5 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے۔

    دوسرا اوور جنید خان نے کیا ، اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 2 رنز تک پہنچا۔

    بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر کے پہلے اوور کی تیسری بال پر روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبیلو ہوکر پویلین روانہ ہوائے، اوور اختتام مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصاب پر 2 رنز تک پہنچا۔

    پاکستان کی بیٹنگ

    قبل ازیں اوپنرز بلے باز فخر زمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 144 رنز بناکر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے جب کہ ان کے ساتھی بلے باز اظہرعلی 59 رنز بنانے کے بعد اشون کی گیند پر رن آؤٹ ہوئےجب کہ شعیب ملک 12 اور بابر اعظم 46 رنز بنانے کے بعد تیز کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حفیظ 57 اور عماد وسیم نے 25 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ پاکستان کو 338 کے مجموعی رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

    اسکور کارڈ

    فخرزمان کی شاندار سینچری


    پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں دونوں اوپنرز کی نصف سینچری


    قبل ازیں دونوں اوپنرز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم جلد ہی دونوں کھلاڑی سیٹ ہوگئے اور نو بال پر کیچ آؤٹ ہونے والے فخر زمان نے موقع ملنے کے بعد پچ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلتے ہوئے نصف اور پھر سنچری مکمل کی جب کہ ان کے ساتھی اظہر علی نے بھی جارحانہ کھیلتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی تاہم اظہر علی رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔

     

    اوپنر فخر زمان بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم 


    پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کہتے ہیں کہ بھارت کےخلاف میچ میں پرفارم کرکے ہیرو بنے کا بہترین موقع ہے جسے ہر صورت حاصل کریں گے اور  کوشش کریں گے کہ ٹرافی جیت کر وطن لے کرجائیں اور اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنائیں۔

    اور فخر زمان نے اپنا وعدہ پورا کیا


    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے 


      بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے


     

     

    شائقین کرکٹ کی دل دھڑکنیں تیزتر 


    میچ سے قبل پاکستان ٹیم کی پریکٹس


    اوول کا میدان پاکستان کے لیے کتنا خوش قسمت رہا 


    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں لندن کے کئی گراؤنڈز میں مدمقابل آچکی ہیں لیکن اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہے۔

    شاہینوں نے اس گراؤنڈ پر اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے جبکہ سات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارت کے سورما اب تک اوول میں چودہ میچز کھیل چکے ہیں۔ پانچ جیتے جبکہ آٹھ میں شکست ان کا مقدر ہوئی۔

    مجموعی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت آگے ہے۔ اب آج کے میچ میں اوول کے میدان میں جو بھی جیتا وہ تاریخ رقم کرجائے گا

    ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے وکٹ ٹیکر حسن علی سورماﺅں کو دھول چٹانے کےلیے تیار ہیں تو وہیں ان فٹ ہونے والے محمد عامر کی بھی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

    سرفراز احمد کا کل پریس کانفرنس میں کیا کہنا تھا ؟


    یاد رہےکہ کل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے،اپنی کارکردگی میدان میں دکھائیں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناتھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کیونکہ نئے لڑکوں میں ہار کا خوف کم اور جیت کا جنون زیادہ ہوتا ہے۔


    چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


    واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے ریکارڈ

    اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے ریکارڈ

    لندن: اوول کے میدان میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کو تیار ہیں ‘ دونوں کے کپتانوں کے حوصلے بلند ہیں‘ دیکھتے ہیں اوول کےمیدان میں پاکستان اور بھارت کی کیا کارکردگی رہی ہے۔

    پاکستان اور بھارت آج اوول کے میدان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کریں گے ‘ دونوں ٹیموں کامورال بلند ہے اور فتح کے لیے پر عزم بھی ہیں۔

    پری میچ پریس کانفرنس میں کپتان سرفرازاحمدنےکہا ٹیم فارم میں آچکی ہے‘ مورال بلند ہے ٹیم جم کرلڑے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی پاکستان ی ٹیم کے کم بیک کی تعریف کر چکےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹیلنٹ سے ہرکوئی بخوبی واقف ہے۔

    پاکستان اوربھارت ‘ اوول کے میدان میں


    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں لندن کے کئی گراؤنڈز میں مدمقابل آچکی ہیں لیکن اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہے۔

    شاہینوں نے اس گراؤنڈ پر اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے جبکہ سات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارت کے سورما اب تک اوول میں چودہ میچز کھیل چکے ہیں۔ پانچ جیتے جبکہ آٹھ میں شکست ان کا مقدر ہوئی۔

    مجموعی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت آگے ہے۔ اب آج کے میچ میں اوول کے میدان میں جو بھی جیتا وہ تاریخ رقم کرجائے گا۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دن یعنی بروز اتوار لندن میں مطلع صاف رہے گا اور کھیل کے لیے موسمی صورتحال ہموار رہے گی۔

    موسم کے ماہرین کے مطابق جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا جائے گا درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور کھیل کے لیے بھرپور دھوپ میسر رہے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاک بھارت فائنل‘ موسم کیسا رہے گا؟

    پاک بھارت فائنل‘ موسم کیسا رہے گا؟

    لندن: اوول کے میدان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اوربھارت آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے‘ میچ کے لیے انتہائی سازگار موسم ہے۔

    پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں اور کسی بھی ٹورنامنٹ میں ان دونوں کے درمیان ہونے والا میچ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میچز میں سے ہوتا ہے اور سونے پر سہاگہ کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے اور اہم ایونٹ کے فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کے دوران بارش کئی میچز میں فیصلہ کن ثابت رہی ہے اوراسی لیے آج لندن کا موسم انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔

    ایونٹ کے دوران جب پاکستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد شدید مشکلات کاشکار تھی‘ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونےو الے میچ میں بارش نے اپنا کردار ادا کیا اور پاکستان ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت میچ جیت گیا۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دن یعنی بروز اتوار لندن میں مطلع صاف رہے گا اور کھیل کے لیے موسمی صورتحال ہموار رہے گی۔

    موسم کے ماہرین کے مطابق جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا جائے گا درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور کھیل کے لیے بھرپور دھوپ میسر رہے گی۔


    پاکستانی صحافی زینب عباس کی سیلفیوں نے تہلکہ مچا دیا


     یہ بھی کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت شام چار بجے آج کی بلند ترین سطح یعنی 29 سینٹی گریڈ پر ہوگا علاوہ ازیں میچ کے دوران کبھی کبھی انتہائی ہلکے بادل بھی آسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے تاریخ ساز شکست دے کر‘ جب کے بھارت بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے اور سرفراز کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیتنے کے لیے انتہائی پرعزم ہے۔

    کپتان سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جارحانہ کھیل کی حکمتِ عملی اپنائے گا ۔خیال رہے کہ جارحانہ بیٹنگ کے لیے آج کا موسم انتہائی سازگار ہے۔

    پاکستان اور بھارت کےدرمیان چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل لندن کے اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجےشروع ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

    چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

    کارڈف: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کہا جا رہا تھا جس نے بغیر شکست کھائے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت ہوا،  انگلینڈ کے تمام کھلاڑی 49.5 اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3‘ جنید خان اور رومن رئیس نے 2‘2 وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ کی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے مناظر، ویڈیو دیکھیں

    آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جونی بیرسٹو کو شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان اس سے قبل 3 بار چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دے دی ہے۔

    دوسری جانب انگلش ٹیم سنہ 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ 2 ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

    قومی ٹیم میں حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں۔


    پاکستان کی اننگز


    پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹیم کے اوپنرز اظہرعلی اور فخر زمان نے کھیل کا آغاز کیا۔

    پانچ اوور

    کھیل کے ابتدائی پانچ اوور میں قومی ٹیم کا اسکور 26رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، جبکہ آئندہ 45 اوور میں پاکستان کو 188 رنز درکار ہیں۔ فخرزمان 14 اوراظہرعلی 6رنز کے ساتھ کریزپرموجود ہیں۔

    دس اوور 

    میچ کے دسویں اووور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 49رنز بغیر کسی نقصان کے ہے اور اگلے 40اوور میں پاکستان کو 163رنز4.09کی اوسط سے درکار ہیں، اس وقت کریز پر اظہرعلی 14 اورفخر زمان 28رنز کے ساتھ موجود ہیں

    پندرہ اوور 

    پندرہویں اووور میں سات رنز کے اضافے کے ساتھ قومی ٹیم کا اسکور 88رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ اگلے 35اوور میں پاکستان کو 124رنز درکار ہیں، اوپنر فخر زمان 43رنز اور اظہرعلی 37رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    فخر زمان کی نصف سنچری

    سترھویں اوور میں فخر زمان نے اپنی شاندار نصف سنچری بنالی ہے، یہ ففٹی انہوں نے 49 بال پر اسکور کی۔ اس کےعلاوہ اظہرعلی اورفخر زمان نے سو رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی۔

    بیس اوور 

    کھیل کے بیسویں اوور مٰیں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 111رنز بنا لیے، جس میں فخر زمان کی شاندار نصف سنچری بھی شامل ہے، قومی ٹیم کو جیتنے کیلئے30اوور میں 101رنز درکار ہیں۔

    اظہرعلی نصف سنچری

    اکیسویں اوور میں اوپنر اظہرعلی نے اپنی نصف سنچری 69 بال پر اسکور کی۔

    پہلی وکٹ

     قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 58 بال پر 57رنز بنا کر کیپر کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان اوراظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  118 رنزبنائے، نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔

    پچیس اوور

    کھیل کے پچیسویں اوورکے اختتام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 142رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے اس وقت کریز پراظہرعلی 63اور بابر اعظم 13رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کو بقایا 25اوور میں2.62 کی اوسط سے 70رنز درکار ہیں۔

    تیس اوور 

    تیسویں اوور میں پاکستان نے 166رنز بنا لئے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے، پاکستان کو اس وقت 20اوور میں صرف46رنز درکار ہیں اظہر علی اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔

     اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین پاکستان کی ممکنہ جیت پر بہت مسرور دکھائی دے رہے ہیں، اور سبز ہلالی پرچم کو تھام کر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

    دوسری وکٹ

    تینتیسویں اووور کی دوسری بال پر قومی ٹیم کے اوپنر اظہرعلی 100بال پر 76رنز بنا کر جیک بیل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔ 

    پاکستان نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی 

    سینتیسویں اوور کی پہلی بال پر محمد حفیظ نے وننگ چوکا لگا کر پاکستان کو جیت سے یمکنار کیا، اس طرح پاکستان نے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    حسن علی مین آف دی میچ قرار

    ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں لینے والے حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے ۔

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دے کر ناقدین کے منہ بھی بند کردیئے، پاکستان زندہ باد

     

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    انگلینڈ کی اننگز


    انگلینڈ نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دے دیا

    آخری اوورکی پانچویں بال پرانگلینڈ کی پوری ٹیم211رنز بنا کر پولین لوٹ گئی، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دے دیا۔

    دسویں وکٹ 

    انگلینڈ کے آخری کھلاڑی ایم اے ووڈ تین رنز بنا کر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

    نویں وکٹ 

    میچ کے اننچاسویں اووور کی پانچویں بال پرپلینکٹ نو رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    آٹھویں وکٹ 

    کھیل کے اڑتالیسویں اوور کی بال پراسٹوکس 64بال پر34رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے 45 اوورز

    پینتالیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر189 رنز اسکور کرپائی ہے ‘ اسٹوکس اور پنکٹ اس وقت انگلستان کی طرف سے بیٹنگ کررہے ہیں۔

    ساتویں وکٹ

    تینتالیسویں اوور کی آخری بال پر عادل رشید 7 رنز بنا کررن آؤٹ ہوگئے‘ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 181 رنز ہے۔


    میچ کے 40 اوورز

    چالیس اوورز کے اختتام تک انگلستان کے کھلاڑی چھ اہم وکٹیں گنوا کر169 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائے تھے ۔ گزشتہ پانچ اوورز میں کل 20 رنز بنائے گئے اور دو وکٹوں کا نقصان بھی ہوا۔

    چھٹی وکٹ

    جنید خان خان کی بال پر برطانوی بلے باز معین علی فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے معین علی نے کل 11 رنز بنائے اور ان کی وکٹ گرنے پر برطانیہ کا مجموری اسکور 162 رنز تھا۔


    میچ کے 35اوورز

    پینتیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم پانچ اہم وکٹیں گنوا کر کل 149 رنز کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کپتان سرفراز اب تک دو کیچز پکڑ چکے ہیں۔

    پانچویں وکٹ

    چونتیسویں اوور میں جنید خان کی بال پر بٹلر نے ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کیچ پکڑ کر انہیں محض چار رنز کے بعد ہی واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔

    چوتھی وکٹ

    حسن علی کی بال پر مارگن نے شاٹ مارا جسے سرفراز نے کیچ کرلیا  یوں انگلینڈ کی چوتھی وکٹ بھی گرگئی۔ کپتان مورگن اپنی ٹیم کے لیے 33رنز بنا پائے۔


    میچ کے تیس اوورز

    تیسویں اوور کے اختتام پر انگلینڈ 136 رنز بنانے میں کامیاب رہا تاہم تیسری اہم وکٹ بھی گرگئی۔

    تیسری وکٹ

    شاداب خان کی بال پر جو روٹ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے‘ یوں انگلینڈ ایک اہم وکٹ سے ہاتھ دھوبیٹھا۔


    میچ کے 25 اوورز

    انگلینڈ کا مجموعی اسکور  دووکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہوچکا ہے۔

    محمد حفیظ اور شاداب خان چار چار اوورز کراچکے ہیں


    میچ کے 20 اوورز

    دو وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کا اسکور 93 ہے۔ جو روٹ کے ساتھ این مورگن وکٹ پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور حسن علی باؤلنگ کر وا رہے ہیں۔


    میچ کے 15 اوورز

    میچ کے 15 اوورز میں انگلینڈ کا اسکور 78 رنز ہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان باؤلنگ کروا رہے ہیں۔


    دوسری وکٹ

    سولہویں اوور میں انگلینڈ کوباؤلر حسن علی  کی بال پراپنی ایک اور وکٹ کھونی پڑی اور جونی بیرسٹو 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

      میچ کے 10 اوورز

    چھٹے اوور کے شروع میں انگلینڈ اپنی پہلی وکٹ گنوا چکا ہے۔ اب جو روٹ اور جونی بیرسٹو وکٹ پر موجود ہیں۔

    انگلینڈ کا مجموعی اسکور 56 ہے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم باؤلنگ کروا رہے ہیں۔


    میچ کے ابتدائی 5 اوورز

    انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ایلکس ہیلز نے اوپننگ کرتے ہوئے اب تک 28 رنز کی شراکت قائم کی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے جنید خان اور رومان رئیس نے باؤلنگ کروائی۔

    چھٹے اوور کے اختتام سے قبل رومان رئیس نے پہلی وکٹ حاصل کرلی۔

    ایلکس ہیلز 13 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 34 رنز ہے


    عمران خان کا پیغام

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ 1992 کی طرح آج سرفراز کے لیے ’کارنرڈ ٹائیگر‘ کی صورتحال ہے یعنی اب چیتے کے لیے حملہ کرنے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان آج کا میچ دیکھنے کے لیے نتھیا گلی میں موجود ہیں اور وہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھیں گے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی معذرت

    چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی معذرت

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوجانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے ساتھ میچ کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس شکست پر بہت شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ شکست پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

    اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح کے طور پر انگلینڈ کو فیورٹ ٹیم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم نہایت متوازن ہے۔

    یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز جبکہ بھارت نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چمپیئنزٹرافی : پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا

    چمپیئنزٹرافی : پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا


    کارڈیف : چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی، اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کو 236 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز بنا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    میچ کی خاص بات سرفرازاحمد کی بیٹنگ تھی، جنہوں نے مشکل وقت میں جب پاکستان کے سات اہم بیٹسمین 162 رنز پرپویلین لوٹ چکے تھے، اپنی نپی تلی بیٹنگ سے سری لنکا کی باؤلنگ کا سامنا کیا۔

    آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں فخر زمان نے 50، بابر اعظم نے 10، محمد حفیظ نے ایک، اظہر علی نے 34، شیعب ملک نے 11، عماد وسیم نے چار اور فہیم اشرف نے 15 رنز بنائے۔ اوپنرفخر زمان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاص کرکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

    محمد عامراورسرفرازاحمد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں75رنز اسکور کرکے چمپیئنز ٹرافی کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ محمد عامر43بال پر 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ سرفراز احمد79 بال پر61رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے تین، ملنگا، لکمال اور پریرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان کا اگلا میچ سیمی فائنل چودہ جون بروز بدھ انگلینڈ کیخلاف کارڈیف میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 15جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے کوارٹر فائنل کے کھیلے جانے والی میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 236 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی تھی، ڈی ویلا 73، میتھیوز 39 اور مینڈس 27 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہیں کرسکا۔

    قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

    پاکستان کی بیٹنگ 

    قومی ٹیم کی جانب سےاوپنراظہرعلی اورفخرزمان نے اننگزکا آغاز کیا۔ اظہرعلی نے پندرہ بال کھیلنے کے بعد پہلا رن بنایا۔

    پانچ اوور

    کھیل کے پانچویں اوورمیں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 21رنز اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔اظہرعلی سات رنز اور فخر زمان 18رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    دس اوور

    دسویں اوور میں پاکستان کا اسکور کا اسکور 65رنز بغیر کسی نقصان کے

    پہلی وکٹ

    کھیل کے گیارھویں اوور کی دوسری با ل پراوپنر فخر زمان 36بال پر 50 رنز بنا کر نواز پردیپ کی بال پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔

    سری لنکا کیخلاف اپنا دوسرا انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے فخر زمان نے انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئنز ٹرافی کی دوسری تیز ترین نصف سینچر ی مکمل کرلی۔

    انہوں نے  34 بالز پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنا ئے، فخر زمان بیٹنگ کیلئے میدان میں اترے تو انہو ں نے آتے ہی ملنگا کو پہلے ہی اوور میں پہلی تین گیندوں پر چوکے لگا کر باولر کا دباﺅ خاک میں ملا دیا۔

    پندرہواں اوور

    پندرہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا اسکور 90رنز تھا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    دوسری وکٹ 

    سولہویں اوور کی چوتھی بال پر بابر اعظم 18 بال پر دس رنز بنا کر پردیپ کی بال پر ڈی سلواکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں۔

    تیسری وکٹ

    محمد حفیظ بھی جم کر نہ کھیل سکے اور سولہویں اوورکی پانچویں بال پر 5بال پر صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔

    چوتھی وکٹ

     بیسویں اوور کی دوسری بال پر مہنگے ثابت ہونے والے پاکستان کے اوپنر اظہرعلی 50بال پر 35رنز بنا کر سرانگا لکمل کی بال پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد ہیں۔

    بیس اوور

    کھیل کے بیسویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 111رنز چار کھلاڑی آؤٹ ہے، اس وقت کریز پر سرفراز احمد اور شعیب ملک موجود ہیں۔

    پانچویں وکٹ

    پچیسویں اوور کی پانچویں با ل پر شعیب ملک بیس بال پر گیارہ رنز بنا کر ملنگا کی بال پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم ہیں۔ 

    پچیس اوور

    کھیل کے پچیسویں اوور کے اختام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 132رنز 5کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    چھٹی وکٹ

    بد قسمتی سے عماد وسیم بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اورتین بال پر صرف چار رنز بنا کر پردیپ کی بال پر کیپر کے یاتھوں باآسانی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی فہیم اشرف ہیں۔

    فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ملنگا کی بال پر شاندارچھکا لگایا۔ آل راﺅنڈر فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 213 ویں کھلاڑی ہیں۔

    ساتویں وکٹ 

    تیسویں اوور کی پانچویں بال پر فہیم اشرف رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 15بال پر 15رنز بنائے جس میں ایک شاندار چھکا بھی شامل ہے۔ نئے آنے والے کھلاڑی محمد عامر ہیں۔ 

    تیسواں اوور

    تیس اوور مکمل ہونے پر پاکستان کی ٹیم نے 237رنز کے تعاقب میں اب تک 162رنز بنائے ہیں اور اس کے 7کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ اس وقت کریز پر کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر موجود ہیں۔

    پینتیس اوور

    کھیل کے پینتیسویں اوور میں قومی ٹیم کا مجموعی اسکور175رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے، اس وقت پاکستان کو 15اوورمیں 62 رنزدرکار ہیں، جبکہ کریز پرکپتان سرفرازاحمد اورمحمد عامر موجود ہیں۔ 

    کھیل کے انتالیسویں ویں اوور میں ملنگا کی دوسری بال پرپریرا نے سرفراز احمد کا یقینی کیچ چھوڑ دیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ملنگا کی ہی بال پر سرفراز احمد کا ایک اور کیچ پریرا نے ڈراپ کردیا۔

    چالیس اوور

    چالیس اوور کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی اسکور 198رنز سات کھلاڑی آؤٹ ہے، کریز پر سرفراز احمد موجود ہیں اور ان کا ساتھ محمد عامر دے رہے ہیں۔ پاکستان کو 60بال پر 39رنز درکار ہیں۔ 

     سرفرازاحمد کی نصف سنچری

    کپتان سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کو مشکل وقت سے نکال دیا، انہوں نے 72بال پر نصف سنچری مکمل کی،

    پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا

    پینتالیسویں اوور کی پانچویں بال پر سرفراز احمد نے شاندار وننگ چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا، اس طرح چمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹون سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    محمد عامر43بال پر 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ سرفراز احمد79 بال پر61رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جب کہ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے تین تین، محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر اور جنید خان نے میتھیوز اور ڈی میلا کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوبارہ میچ میں واپس لے آئے۔

    قبل ازیں کارڈیف میں کھیلے جانے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جب کہ ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی گئی اور شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اوروکٹ دیکھ کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ہماری
    کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کر سکیں تاکہ بعد میں پریشربھی کم ہو اور زیادہ مارجن سے جیتنے کے موقع بھی ہاتھ آجائے۔

    فہیم اشرف کا پہلا ون ڈے

    فہیم بائیں ہاتھ بیٹنگ جب کہ دائیں ہاتھ سے میڈیم پیس بولنگ کرتے ہیں انہیں ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ انہوں وارم اپ میچ میں شاندار اننگز کھیلی تھی۔

     

    شعیب ملک اپنا 250 واں میچ کھیل رہے ہیں

    پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    سری لنکا ان کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں اتری

    خیال رہے دونوں ٹیموں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں نے ایک میچ جیتا تو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا رہا جب کہ سری لنکا نے بھارت کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔

    میچ سے قبل پاکستانی کر کٹ ٹیم کی پریکٹس کی ویڈیو

    میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کی اور آج کے معرکے کے لیے حکمت عملی طے کی جس کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے.

    پاکستان ٹیم کا چینج روم

    پاکستان ٹیم کی اسٹیڈیم آمد

  • چیمپیئنزٹرافی: جنوبی افریقہ 191 رنز پر ڈھیر

    چیمپیئنزٹرافی: جنوبی افریقہ 191 رنز پر ڈھیر

    لندن: آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہیں جہاں پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز پرجنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی ۔

    تفصیلات کےمطابق گروپ بی کے اہم میچ میں آج جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 191 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ڈی کوک، ہاشم آملہ اور ڈپلیسی کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی کامیاب اننگ کھیلی جب ان کا ساتھ ہاشم آملہ نے دیا جنہوں نے 35 رنز بنائے تاہم جنوبی افریقہ جو بھارتی بولنگ کے سامنے کھل کر نہیں کھیل پارہی تھی ڈی کوک اور ہاشم آملہ کے آؤٹ ہوتے ہی دباؤ کا شکار ہوگئی اور یکے بعد دیگرے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوگئے۔

    بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں کھیلے،دونوں نے ایک،ایک میچ جیتا اورایک،ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    چیمپیئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جنوبی افریقہ کھیلے گا یا بھارت کوالیفائی کرے گا، فیصلہ میچ کے بعد ہو گا جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔


    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کی جیت، آسٹریلیا گھر روانہ


    یاد رہےکہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دے کر گھر کا راستہ دکھا دیا تھا۔

    واضح رہےکہ انگلش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ اے سے دو ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا،جن میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔