Tag: ICC

  • آئی سی سی پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنا چاہتی ہے، جاوید میانداد

    آئی سی سی پاکستانی کرکٹ کو تباہ کرنا چاہتی ہے، جاوید میانداد

    کراچی : سابق لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نےدعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شارجہ اسٹیڈیم کے بے تاج بادشاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیائے کرکٹ پرحکمرانی کی جبکہ آئی سی سی کرکٹ کوتباہ کرناچاہتی ہے، سابق کپتان اور لیجنڈ جاوید میانداد آئی سی سی پر برس پڑے۔

    پاکستان کی کرکٹ کوتباہ کرنے کا ذمہ دار آئی سی سی کو ٹھہرادیا۔کہتے ہیں آئی سی سی کون ہوتا ہے کہ ہمیں بتائے، ہم نے کئی سال تک کرکٹ پر بادشاہت کی ہے۔

    جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ کھیلنےوالاہی کرکٹ ٹھیک کرسکتاہے، نجم سیٹھی اور شہریار خان کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں آتی ان کو وہ کام دئیے جائیں جو انہیں آتے ہوں۔ کرکٹ کو ان سے کوئی فائدہ نہیں۔یہ دونوں حضرات پی سی بی پر بوجھ ہیں۔

    جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ موجودہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ حیران کن طور پر پاکستان تیسری پوزیشن پر آگیا۔

    ویسٹ انڈیز کی مہربانی کی بدولت پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پر آگئی، شاہینوں کو تیسری پوزیشن بچانے کیلئے بنگلا دیش کو ڈھاکا ٹیسٹ ڈھیر کرنا ہوگا، ناکامی یا ڈرا کی صورت میں قومی ٹیم تیسرے نمبر سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

    کالی آندھی کے ہاتھوں شکست نے انگلش ٹیم پر چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، جنوبی افریقہ بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بیٹسمین رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کی حکمرانی قائم ہے۔

    ڈی ویلیئرز دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہے، یونس خان ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی ہے، مصباح الحق کا گیارہواں نمبر ہے۔

    بولرز رینکنگ میں کوئی پاکستان بولر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، آل راؤنڈ کیٹگری میں محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔

  • اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    اندازہ ہے کہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، سعید اجمل

    ڈھاکہ: پاکستان ٹیم نے فاسٹ بولر وھاب ریاض کے بغیر پریکٹس کی، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں پلان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل میر پور اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، فاسٹ بولر وھاب ریاض نے آرام کیا اور ٹیم مینجمینٹ کے مطابق وھاب کل پریکٹس کریں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی آف اسپنر سعید اجمل کو شامل نہیں کیا جائیگا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انکو نہ کھلانا پلان کے مطابق ہے اور اس پر انہیں کوئی غم نہیں ہے، وہ کوچ اور کپتان کی حکمت عملی سے مطمئن ہیں۔

    سعید اجمل نے کہا کہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطلی انکے لئے ٹارچر تھا لیکن انہیں کلیئر ہونے کے بعد بھی معلوم تھا کہ ابھی انکی مشکلات ختم نہیں ہوئیں۔

     سعید اجمل کے مطابق چونکہ وہ سائیڈ آن ایکشن سے بولنگ کر رھے ہیں اسلئے ابھی انہیں بھرپور فارم میں آنے میں وقت لگے گا۔

  • آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    دبئی : آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ۔ محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو گرین سگنل مل گیا۔ آئی سی سی نے پروفیسر کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ بولنگ ٹیسٹ کے امتحان میں پاس ہونے کے بعد حفیظ کو انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔

    محمد حفیظ کابولنگ ایکشن گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف غیر قانونی قرار دیا گیاتھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور عالمی کپ سے بھی باہر ہوگئے۔

    محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی کی بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

    محمد حفیظ نے ٹوئیٹر پر ایکشن کلیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سمیت سپورٹ کرنے والوں کا شکر ادا کیا، ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہونے کا امکان ہے۔

  • آئی سی سی نے کرکٹر سلمان بٹ کو طلب کرلیا

    آئی سی سی نے کرکٹر سلمان بٹ کو طلب کرلیا

    دبئی : آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو طلب کرلیا، سلمان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اجازت ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کے شکار پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو طلب کرلیا۔ محمد عامر کے بعد اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ کی بھی مشکلات آسان ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان کی خصوصی دلچسپی پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سلمان بٹ کو طلب کرلیا ہے۔

    ٹیسٹ اوپنر جلد دبئی میں اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات کریں گے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

  • آئی سی سی نے نجم سیٹھی کو صدر بنانے کا عندیہ دے دیا

    آئی سی سی نے نجم سیٹھی کو صدر بنانے کا عندیہ دے دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دوروزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہوگا، آئی سی سی نے نجم سیٹھی کو صدر بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    آئی سی سی کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور صدرات کیلئے مضبوط امیدار نجم سیٹھی دبئی پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی آئی سی سی اجلاس میں انٹرویو دیں گے، جس کے بعد انھیں صدر بنانے کا بھی امکان ہے۔

    نجم سیٹھی کو پچھلے سال آئی سی سی کے صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    مصطفی کمال کے استعفی کے بعد بنگلادیش  نیا صدر بنانے پر متفق نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی فاتح کپتان کو نہ دینے پر مصطفی کمال احتجاجا مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد آئی سی سی میں صدر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا

    دبئی : معطل پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا۔،

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر معطل پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    محمد حفیظ نو اپریل کو آئی سی سی کی منظور شدہ چنائی کی بائیو مکینک لیب میں آفیشل ٹیسٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گذشتہ برس دسمبر میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور بعد میں عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔

    حفیظ کی صحتیابی کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے ٹیسٹ کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

  • مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    مصطفیٰ کمال نے احتجاجاً آئی سی سی کی صدارت چھوڑ دی

    ڈھاکہ : کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی فاتح ٹیم کو دینے کے تنازعہ پر بنگلہ دیش کے مصطفی کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ بنگلہ دیش اور آئی سی سی آمنے سامنے آگئے۔ لڑائی شدت اختیار کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بگ تھری کے ٹھیکیدار بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دیں۔ بنگلہ دیش کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی مصطفی کمال نے آئی سی سی پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

    آسٹریلوی کپتان سری نواسن سے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی وصول کر رہے ہیں

    مصطفی کمال نے آئی سی سی میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا پردہ چاک کردیا۔ کہتے ہیں آئی سی سی میں بھارت کا کنٹرول ہے۔ بھارت ہر معاملے پراپنی من مانی کرتا ہے۔

    کرکٹ کا نظام بدعنوان لوگ چلارہے ہیں۔ ایسا چلتا رہا تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔ آئی سی سی میں صدر کا عہدہ رسمی ہے۔ سارے اختیارات چئیرمین کے پاس ہیں۔

    ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دینے کا استحقاق میرا تھا جو سری نواسن نے چھینا۔ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ مصطفیٰ کمال کی جگہ اب پاکستان کے نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری

    دبئی :آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے سیزن کا اختتام پہلے نمبر پر کرتے ہوئے ایک لاکھ پجھتر ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

    عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کینگروز نے یک اپریل تک ون ڈے شیلڈ برقرار رکھتے ہوئے ایک لاکھ پجھتر ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی، رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بھارت پجھتر ہزار ڈالرز کی رقم کا حقدار ٹہرا۔

    عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ تیسرے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز ٹاپ پر ہیں، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

    بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے کیرئیر بیسٹ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، پاکستان کے سعید اجمل دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، بولرز رینکنگ میں مچل اسٹارک نے سعیداجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    ورلڈ کپ ختم ہوتےہی آئی سی سی نے نئی رینکنگ کا اعلان کردیا، ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، رنز اپ ٹیم نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، گرین شرٹس پچانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

     بولرز رینکنگ میں ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے سعیداجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی، لیگ اسپنر عمران طاہر نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے،دنیائے کرکٹ سے دور سعیداجمل دو درجے تنزلی کے بعداب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اے بی ڈی ویلئرز کی حکمرانی قائم ہے، کمار سنگاکارا دوسرے اور ہاشم آملہ کا تیسرا نمبر ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا کیرئیر بارہویں پوزیشن پر اختتام پذیر ہوگیا۔