Tag: ICC chairman

  • آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

    آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، غیر ملکی مہمان دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سمیت بورڈ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس آج صبح لاہور ایئر پورٹ پہنچے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سمیت پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں، البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، گریگ بارکلے 15 سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔

    آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اکتوبر 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو اعلیٰ ترین افسران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے،ششانک منوہر

    آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہا ہے،ششانک منوہر

    دبئی : آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ آج اچھا دن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کرکٹ بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اچھادن ہے پی سی بی ورلڈ الیون کی میزبانی کررہاہے، امید کرتا ہوں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی۔

    ششانک منوہر نے دونوں ٹیموں اورپی سی بی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے پاکستان کا اپنے ملک میں کھیلنا لازمی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تاریخی مقابلہ آج ہوگا


    یاد رہے کہ پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    ہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لیے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سری نواسن کو آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹادیا

    سری نواسن کو آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹادیا

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری نواسن کو آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹادیا۔

    کرپشن الزامات اور بھارتی بورڈ سے تناؤ کے باعث سری نواسن کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا، بھارتی بورڈ نے سری نواسن کی چھٹی کردی، بی سی سی آئی کے نئے صدر ششانک منوہر سری نواسن کی جگہ آئی سی سی کے چئیرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    گزشتہ سال جون میں بی سی سی آئی نے سری نواسن کو آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا، بی سی سی آئی کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔

    گزشتہ سال جون میں بی سی سی آئی نے سری نواسن کو آئی سی سی کے چئیرمین کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا، چئیرمین بننے کے بعد سے بی سی سی آئی اور سری نواسن کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔

    بورڈ کے پاور فل سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سےبھی سری نواسن صرف اتنا ہی نہیں آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل میں نام سامنے کے بعد سے سری نواسن پر انگلیاں اٹھ رہیں تھیں اور بھارتی بورڈ پر بھی دباؤ بڑھ رہا تھا، مفادات کے ٹکراؤ کے سبب بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو بی سی سی آئی کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا تھا۔

  • آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی

    آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی

    نئی دہلی : آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی، بی سی سی آئی سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

    سری نواسن کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے ہیں، کافی عرصے تک بی سی سی آئی پر حکمرانی کرنے والے سری نواسن کی آئی سی سی کے سربراہ کی کرسی ڈگمانے لگی، بی سی سی آئی نے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے خلاف آئی سی سی کے متنازع خط پر حکمت عملی بنانا شروع کردی۔

    میڈیا میں منظر عام پر آنے والے خفیہ خط کا ذمہ دار بی سی سی آئی نے سری نواسن کو ٹھرایا ہے، خفیہ خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری کے بکی سے روابط پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    سری نواسن کی نامزدگی کا جائزہ ستمبر میں لیا جانا ہے لیکن بی سی سی آئی موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے پر غور کررہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی سری نواسن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرسکتا ہے، انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے سیکرٹری ہونے کے ساتھ لوک سبھا کے ممبر بھی ہیں اور ان کے کئی نامور سیاست دانوں سے قریبی روابط بھی ہیں۔

    دوسری جانب  سری نواسن نے بھی اپنے پتے کھیلنا شروع کردیئے ہیں اور انوراگ ٹھاکر کو سائڈ لائن کرنے کیلئے حکمت عملی تیز کردی ہے۔